Tag: خلیل الرحمان قمر

  • خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کی  درخواست ضمانت خارج ، عدالت کا بڑا حکم آگیا

    خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج ، عدالت کا بڑا حکم آگیا

    لاہور : معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی اور عدالت نے کیس کا ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ستمبر سے درخواست ضمانت زیرالتواہے، آپ نے کافی وقت لیا ، قانون کا غلط استعمال کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے۔

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا ملزمہ آمنہ عروج کیا کرتی ہے، وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ آمنہ عروج پراپرٹی کا کام کرتی اور پروموشنل ویڈیوزبناتی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمہ یہ تسلیم کررہی ہےکہ وہ ویڈیوبناناجانتی ہے، اتنے بڑے شہر میں اکیلا رہ کر پراپرٹی کا کام کرنا کوئی بہادر خاتون ہی ایساکرسکتی ہے۔

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اگر آمنہ عروج کو بلیک میل کیا جارہا تھا تو وہ خاموش نہ رہتی، کبھی آپ کہتے ہیں کہ آمنہ شوبز سے منسلک ہے ، کیا اس نے کسی ڈرامے میں کام کیا، کبھی آپ کہتے ہیں آمنہ عروج پروموشنل ویڈیوزبناتی ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمہ خلیل الرحمان قمرکواغواکرکےننکانہ صاحب تک لیجانے تک ساتھ رہی، ٹرائل کورٹ میں چالان جمع اور فرد جرم عائد ہو چکی، گواہوں کےبیانات قلمبند ہو رہے ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور شریک ملزم یاسر کی ضمانت منظور کرلی۔

  • خلیل الرحمان قمر اغوا کیس : ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان  گناہ گار قرار

    خلیل الرحمان قمر اغوا کیس : ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان گناہ گار قرار

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے چالان میں ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔

    جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر آمنہ عروج ،حسن شاہ سمیت دیگر کوجیل سےعدالت پیش کیا گیا۔

    پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ ہڑتال کیلئے پراسیکیوشن میں جمع کرا دیا ، چالان میں آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہے۔

    چالان میں آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ پراسیکیوشن کی جانچ ہڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    عدالت نےآمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈمیں14دن کی توسیع کر دی اور ملزمان کو 9 نومبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، ڈرامہ نگار نے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے پانچ سال دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے، اس لئے رات میں ملاقاتیں کرتا ہوں۔

    ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزم آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے، بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے۔

  • خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کے اغوا کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالتی حکم پر آمنہ عروج کے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، ملزمہ کے میڈیکل رپورٹ میں تشدد ہونے کا انکشاف ہوا۔

    ڈاکٹر فراز رشید نے تصدیق کی کہ ملزمہ کے جسم کی مختلف جگہوں پر تشدد کے شواہد ہیں۔ تشدد کی وجہ سے ملزمہ کا خون بھی بہا۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ ابھی الٹراساونڈ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ ہونے ہیں، اس لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی اور 27 اگست تک مہلت دے دی۔

    مزید پڑھیں : خلیل الرحمان قمر اغوا کیس: عدالت کا آمنہ عروج سے متعلق اہم حکم

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ آمنہ عروج کی والدہ جیل میں ملاقات کے لیے گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کو ہسپتال لے جایا گیا ہے لہذا اس کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ایم ایس سروسز اسپتال کوآمنہ عروج کامیڈیکل کراکرکل رپورٹ دینےکاحکم دیا تھا اور کہا کہ میڈیکل کےلیےمیڈیکل بورڈتشکیل دیاجائے اور رپورٹ کل تک پیش کریں۔

    ملزمہ کی والدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ آمنہ کو جسمانی ریمانڈکے دوران پولیس نے شدید جسمانی،ذہنی تشددکانشانہ بنایا ، شدد کے باعث ان کوشدیدچوٹیں آئی ہیں۔

  • خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے  گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے

    خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

    ملزم حسن شاہ کیخلاف ننکانہ صاحب میں اغوا، تشدد،بجلی چوری کے 2مقدمات درج ہیں جبکہ ساتھی رفیق عرف فیکو قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہا۔

    رفیق عرف فیکوکیخلاف قتل ، اقدام قتل ،تشددکے 6مقدمات شیخوپورہ میں درج ہیں جبکہ لاہورمیں بھی قتل کےمقدمے کا اشتہاری ہے۔

    ملزم رفیق مرکزی ملزم حسن شاہ کے شوٹر کےطور پرکام کرتاہے جبکہ ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے اور منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔

  • خلیل الرحمان قمر کی  قابل اعتراض ویڈیو کا انکشاف

    خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیو کا انکشاف

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا، ماسٹرمائنڈ حسن شاہ نے بتایا کہ نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے ڈرامہ نگار نے اغوا کا واویلا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈرامہ نگار  خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے گینگ کے ماسٹرمائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ڈرامہ نگار کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کی۔

    گرفتار ملزم حسن شاہ نے انکشاف کیا کہ ک خلیل الرحمان نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم حسن شاہ اورساتھی رفیق کوپشاور سےگرفتارکیاگیا، ملزم خواتین سمیت12ارکان پر مشتمل گروہ کامرکزی کردارہے، خاتون سمیت 12ملزمان کو پہلے گرفتارکیا جا چکاہے۔

  • خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ پکڑا گیا

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ پکڑا گیا

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے گینگ کے ماسٹرمائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، پولیس نے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم حسن شاہ اورساتھی رفیق کوپشاور سےگرفتارکیاگیا، ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کامرکزی کردار ہے تاہم خاتون سمیت12ملزمان کوپہلےگرفتارکیاجاچکاہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم  نے ڈرامہ نگار کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کی۔

    ملزم حسن شاہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ  ڈرامہ نگار  نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغواکا واویلا کیا۔

    مزید پڑھیں: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آگیا

    یاد رہے ڈرامہ نگار کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزم آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے، بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے۔

    بعد ازاں ڈرامہ نگار کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا تھا کہ خلیل الرحمان سے10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے ان سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا، انھوں نے ملنے کا کہا، تب میں نے گھر بلالیا۔

  • خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس:   ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کیس کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمہ سورج طلوع ہونے سے لیکر غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمہ میں اغوابرائے تاوان کی دفعات شامل ہو چکی ہیں، تفتیشی افسر نے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے ملزمہ سے مال مقدمہ برآمد کرنے کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیش کیلئے ملزمہ آمنہ عروج کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جاتا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ سورج طلوع ہونے سے لیکر غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی، غروب آفتان کے بعد ملزمہ کو جیل حکام کی کسٹڈی میں دیا جائے۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • اغوا کیس میں نیا رخ : ملزمہ آمنہ عروج کا خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام

    اغوا کیس میں نیا رخ : ملزمہ آمنہ عروج کا خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام

    لاہور : ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام لگادیا اور کہا وہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ملزمہ آمنہ کو تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    آمنہ عروج نے سماعت کے دوران الزام لگایا کہ خلیل الرحمان انہیں تعلقات قائم کرنے کیلئے بلیک میل کررہے تھے۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ نگار نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا اور لالچ دیا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ میں مقام دلائیں گے۔

    دوران سماعت پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا اور کہا ملزمہ کا موبائل برآمد کرنا ہے۔

    جس پر پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے آمنہ عروج کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

  • خلیل الرحمان قمر اغوا کیس  میں بڑی پیش رفت

    خلیل الرحمان قمر اغوا کیس میں بڑی پیش رفت

    لاہور : عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرنے اور ان پر تشدد کے مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل کردی ہیں۔

    ملزمہ آمنہ عروج کو تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا اور کہا ملزمہ کا موبائل برآمد کرنا ہے، عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ :آپ نے اغوا کیا تھا ؟ تو ملزمہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کرتی ہوں ،خلیل الرحمان کو بلایا تھا۔

    عدالت نے مزید استفسار کیا ڈرامہ نگار سےتاوان بھی مانگا؟ تو ملزمہ کا کہنا تھا کہ ان کے اے ٹی ایم سے 2 لاکھ 87ہزار روپے نکالے تھے، جس پر عدالت نے سوال کیا جورقم بینک سے نکالی وہ کس کے پاس ہے؟ جس پر ملزمہ نے جواب دیا رقم حسن شاہ نے نکالی اوراسی کے پاس ہے۔

    عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے آمنہ عروج کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

  • ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ سے متعلق اہم انکشاف

    ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ سے متعلق اہم انکشاف

    لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا، ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ ڈرامہ نگار سے ہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑبھتے کا مطالبہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد لوٹنے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی عمران کشور نے ڈرامہ نگار کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

    عمران کشور نے بتایا کہ ڈرامہ نگار کو جھانسہ دینےوالی ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور انکشاف کیا ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے تاہم واقعےکی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    انھوں نے بتایا کہ خلیل الرحمان سےہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑبھتےکامطالبہ کیاگیا، ملزمان نے ان کو2گھنٹےحبس بےجامیں رکھا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ننکانہ صاحب منقل کیا، ملزمان نے ان پر تشدد کیا اور رقم کا مطالبہ کرتےرہے اور دھمکانے کے بعد ننکانہ کے قریب چھوڑ دیا۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان نے واقعے کی ایف آئی آر 20جولائی کو ایف آئی آر درج کرائی ، واقعے کی تفتیش کرکے لڑکی سمیت 12ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے،اغوا کرنےوالاگروہ منظم طریقے سے کام کرتا تھا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے خلیل الرحمن کا موبائل ڈیٹا ڈیلیٹ کردیاتھا،ہم نےڈیٹا ری کور کرکے لڑکی کو گرفتار کیااوراس کے ذریعے باقی ملزمان کوپکڑا۔

    عمران کشور کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کلاشنکوف،ایس ایم جی،پستول،وائرلیس سیٹ برآمدہوا، ملزمان کاگینگ مسلح ہوکرکارروائیاں کرتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ آمنہ جنجوعہ نامی لڑکی نے تسلیم کیا ہم ڈرامے کیلئے ایگریمنٹ کرنا چاہتے تھے، ملزمان سے کلاشنکوف، ایس ایم جی، پستول،وائرلیس سیٹ برآمدہوا، ملزمان کا گینگ مسلح ہوکرکارروائیاں کرتا تھا۔

    ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان 2 سال سےاس طرح کی وارداتیں کررہےہیں اور ان کا گینگ آئس اورمنشیات کااستعمال بھی کرتاہے۔

    خلیل الرحمن نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پھرتی سے کارروائی کی اوروعدےکےمطابق چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔