Tag: خنجر

  • قاتلوں کاخون آلود خنجر کے ساتھ جشن، انتقامی قتل کی ویڈیو نے سب کو چونکا دیا

    قاتلوں کاخون آلود خنجر کے ساتھ جشن، انتقامی قتل کی ویڈیو نے سب کو چونکا دیا

    بھارتی حیدرآباد میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں قاتلوں نے ایک نوجوان کے قتل کے بعد خون سے بھرے چاقو کے ہمراہ جشن منایا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قتل کی ہولناک واردات اتوار کی رات حیدرآباد کے مضافاتی علاقے باچوپلی میں پیش آئی۔

    ملزمان نے قتل کرنے کے بعد جشن منایا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، پرگتی نگر ٹینک کے قریب دو حملہ آوروں نے مقتول تیجا عرف سدھو پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

    حملہ آوروں اور سدھو کی پرانی دشمنی تھی، باچوپلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کو چاقو کے تقریباً 11 زخم آئے ہیں جو جسم پر نمایاں تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    بیوی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق مقتول 2023 میں درج قتل کیس میں نامزد تھا اور دو ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔

  • ہولی کی خوشی میں رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالا

    ہولی کی خوشی میں رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوجوان نے رقص کرتے کرتے خود کو خنجر مار کر شدید زخمی کرلیا، بعد ازاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور میں پیش آیا جب ایک نوجوان نے ہولی کے تہوار کی خوشی میں ڈانس کرتے ہوئے اپنے ہی سینے میں خنجر مار کر خود کو ہلاک کرلیا۔

    38 سالہ نوجوان گوپال سولنکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے غلطی سے خود کو زخمی کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان نشے کی حالت میں تھا، ڈانس کرتے ہوئے خنجر اس کے ہاتھ میں تھا اور ایک اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں اس نے خنجر خود کو مارا۔

    اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یہ سارا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک گانے کی دھن پر گوپال کو اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک موقع پر وہ اپنے ہی سینے پر خنجر سے چار مرتبہ وار کرتا نظر آتا ہے۔

    پولیس کے مطابق نوجوان کے دوست اور رشتہ دار اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

  • ایران عرب ممالک کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہا ہے، خالد بن سلمان

    ایران عرب ممالک کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہا ہے، خالد بن سلمان

    واشنگٹن/ریاض : امریکا میں تعینات سعودی سفیر خالد بن سلمان نے ایران پر دہشت گردی کےا لزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی کا معاون اور پشت پناہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دنیا بھر میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور دہشت گردی سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے پوری دنیا کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

    خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کی شام میں مداخلت کےباعث لاکھوں شامی شہری ہجرت پر ہوئے اور لاتعداد شامیوں کو اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    [bs-quote quote=”ایران نے حزب اللہ کا قیام عرب ممالک کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کےلیے کیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خالد بن سلمان” author_job=”سعودی سفیر”][/bs-quote]

    سعودی سفیر کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عراق میں پھیلنے والی فرقہ واریت کی جنگ میں ایرانی حکومت ملوث ہے جبکہ اپنے ہی ملک میں دوسرے ممالک کے سفارت خانوں پر بلوائیوں کے ذریعے حملے کرواکر انہیں نذر آتش کرواتا ہے۔

    شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل میں بھی ایران ملوث ہے، ایرانی نظام نے مشرق وسطیٰ میں واقع ممالک عراق وشام کو تباہ و برباد کرنے کے لیے فرقہ واریت کو ہوا دی۔

    امریکا میں تعینات سعودی شہزادے نے ٹویٹ کیا کہ ایرانی حکومت نے عرب ممالک کو نقصان پہنچانے کےلیے حزب اللہ کو وجود بخشا اور اب ایرانی حکومت خطے میں حوثی جنگجوؤں کی صورت میں ایک اور حزب اللہ بنارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب خطے میں ایک اور حزب اللہ کی تشکیل نہیں ہونے دے گا۔

    ایران یمن جنگ میں براہ راست ملوث ہے، شہزادہ خالد بن سلمان

    یاد رہے کہ اس سے قبل خالد بن سلمان نے کہاتھا کہ یمن میں حزب اللہ کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران یمن جنگ کی آگ کو ہوا دینے میں براہ راست کردار ادا کررہا ہے۔

    امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے دعویٰ کیاتھا کہ ایرانی حکومت یمن میں برسر پیکار حوثی جنگجوؤں کو غیر قانونی طور پر اسلحہ و گولہ بارود فراہم کررہا ہے۔