Tag: خنجراب بارڈر

  • خنجراب بارڈر پر چین اور پاک فوج کے جوانوں کا رقص، مغربی سیاح نے ویڈیو شیئر کردی

    خنجراب بارڈر پر چین اور پاک فوج کے جوانوں کا رقص، مغربی سیاح نے ویڈیو شیئر کردی

    مغربی سیاح نے خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی فوج اور پاکستانی فوج کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    نہ کوئی تناؤ، نہ بندوقیں تنی ہوئی، بس مسکراہٹیں، تالیاں، اور سرحدی فضاؤں میں گونجتی ہنسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے ایک مغربی سیاح نے شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    سیاح کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خنجراب بارڈر پر پاکستان اور چین کے فوج رقص کررہے ہیں، مغربی سیاح نے یہ دل چھو لینے والے لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وردی میں ملبوس فوجی آپس میں گھل مل کر رقص کر رہے ہیں، سیاح نے کہا کہ دو ہمسایہ ممالک، جنہیں اکثر دنیا صرف اسٹرٹیجک مفادات کے تناظر میں دیکھتی ہے لیکن یہاں دوستی، ہم آہنگی اور امن کی زبان بولتے دکھائی دیے۔

    غیر ملکی سیاح نے ویڈیو بنائی اور سادہ مگر اثر انگیز الفاظ میں لکھا "سرحدیں زمینیں بانٹتی ہیں، دل نہیں، ساتھ ہی سیاح نے پاک فوج کے جوانوں کی تعریف بھی کی ہے۔”

  • پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے خوشخبری

    پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین یکم اپریل 2022 سے خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین یکم اپریل 2022 سے خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، سرحد کھلنے سے پاک چین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے استعمال میں مدد ملے گی۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں طرف تجارت خصوصاً پھلوں کی تجارت میں مدد ملے گی، پاکستان کے شمال کی جانب سے سبزی برآمد کرنے والے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔