Tag: خواب نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

  • خواب نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

    خواب نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

    امریکی خاتون کا لاٹری جیتنے کا خواب سچ ثابت ہوا، 46 سالہ خاتون حقیقت میں تین لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گئی۔

    لاٹری کے ذریعے دولت مند بننا صرف قسمت والوں کےلیے ہی ممکن ہے کیوں کہ لاٹری جیتنے والے خوش نصیب 1 لاکھ میں ایک ہی ہوتا ہے۔

    ایسی ہی کہانی مشی گن ریاست سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون کی ہے جنہوں نے خواب دیکھا کہ وہ لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت چکی ہیں۔

    خواب دیکھنے کے بعد خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور اسے اسکریچ کیا تو دنگ رہ گئی کیوں کہ وہ کیش ورڈ کے ذریعے 25 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت چکی تھیں بعدازاں انہوں نے اسی کیش ورڈ لاٹری سے تین لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔

  • خواب نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

    خواب نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

    اوپیرا : خواب میں نظر آنے والے نمبر کی مدد سے آسٹریلوی خاتون نے 7 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

    قدرت کے مہربان ہونے کا یہ حیران کن واقعہ ایک آسٹریلوی خاتون کے ساتھ پیش آیا جو اپنی بے مثال قسمت کی وجہ سے اچانک کروڑ پتی بن گئی۔

    میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لیںڈ کے شہر ریڈلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 15 سال خواب میں دیکھا تھا کہ وہ اس نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا ہے اور وہ انعام بھی جیت گئی ہے۔

    اب جب خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ تو 15 برس قبل خواب میں نظر آنے والے نمبرز کی لاٹری خریدی اور پہلی مرتبہ میں ہی جیک پوٹ کے مالک بن گئے۔

    آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ جب میں نے انعامی رقم جیتنے والوں کی فہرست میں اپنا لاٹری نمبر دیکھا تو خود بھی حیران رہ گئی، لیکن مجھے یقین تھا کہ جیک پوٹ میرا ہی نکلے گا کیون کہ برسوں سے یہ نمبر بنا رہی ہوں شاید 10 سال سے بھی زائد عرصے سے۔