Tag: خواتین اراکین

  • خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے،وزیراعظم

    خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔خواتین اراکین نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    خواتین اراکین نے حلقوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔اراکین نے تعلیم،صحت ،روزگار،خواتین کے مسائل پر تجاویز بھی پیش کیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف مہم پر بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔

    وزیراعظم کی عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کرنےکی ہدایت

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی تھی جس میں پارلیمانی مسائل فوری حل کرنے پر اور پارلیمانی معاملات شفاف اور درست انداز میں آگے بڑھانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

    اس موقع وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی مفاد کے زیر التوا قانون ساز بلوں کو حتمی مراحل تک پہنچایا جائے۔

  • خواتین اراکین کانگریس پر تنقید، کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد پیش

    خواتین اراکین کانگریس پر تنقید، کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد پیش

    واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے چار رکن خواتین پرڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان داغنے کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کردی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ روز قبل کانگریس کی چار رکن خواتین کے خلاف مسلسل نسل پرستانہ بیانات دئیے تھے جس کے خلاف کانگریس اسپیکر نینسی پیلوسی نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایوان نمائندگان (کانگریس)  میں پیش کی جانے والی قرار داد میں ٹرمپ کے ’نسل پرستانہ بیانات کو نئے امریکیوں اور دیگر رنگت کے افراد کےلیے خلاف نفرت انگزیز قرار دیا‘۔

    برطانوی میڈیا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر نسل پرستی اور غیر ملکی خوفزدہ ہونے یا نفرت کرنے کے باعث اراکین کانگریس کو امریکا چھوڑنے کی دھکمی دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’میرے جسم میں نسل برستانہ ہڈی نہیں ہے‘۔

    منگل کے روزپیش ہونے والی قرار داد کے حق میں 240 اراکین نے جبکہ مخالفت میں 187 اراکین نے ووٹ دیا،مذکورہ وقرار داد میں چار ریپبلیکن اراکین نے بھی ووٹ دیا ۔ ووٹ دینے والے قانون ساز ریپبلکنز میں جسٹن امیش بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹیکساس سے منتخب ہونے والے واحد افریقن امریکن کانگریس رکن ول ہررڈپنسلوانیا سے منتخب ہونے والے رکن برائن فٹ پیٹرک، میچی گن سے کامیاب ہونے والے رکن کانگرس فرائڈ آپٹن اور انڈیانا کے ممبر سوسین بروکس نے بھی ووٹنگ میں حصّہ لیا اور ٹرمپ کی مخالت میں ووٹ دئیے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹویٹ میں الہان عمر، اوکاسیو کارٹز، ایانّا پریسلے اور رسیدہ طلیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین کو واپس اپنے ملک چلے جانا چاہیے۔