Tag: خواتین افسران

  • بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں "کون بنے گا کروڑ پتی” میں شرکت ،  سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں "کون بنے گا کروڑ پتی” میں شرکت ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    نئی دہلی : بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں گیم شو "کون بنے گا کروڑپتی” میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

    تفصیلات کے مچاطق مودی سرکار پر بھارتی فوج کو سیاسی پروپیگنڈے اور تفریحی ڈراموں کا حصہ بنانے کا الزام لگ گیا، مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے فوج کے وقار کو مجروح کیا۔

    بھارتی فوج کی تین خواتین افسران نے معروف ٹی وی گیم شو "کون بنے گا کروڑپتی” میں وردی پہن کر شرکت کی اور "آپریشن سندور” کے حوالے سے نام نہاد کامیابیوں پر گفتگو کی۔

    ٹی وی شو میں فوجی وردی میں شرکت کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی، ناقدین نے اسے فوج کے وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی منصب کو سیاست اور مزاح کا کھلونا بنا دیا گیا ہے۔

    بھارتی اداکار پرکاش راج نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "جلد فوجی افسران بگ باس میں بھی آئیں گے، آگے کیا ہوگا؟”

    عوام کی جانب سے بھی یہ سوال اٹھایا گیا کہ پیشہ ور فوج کے ارکان تفریحی اور پیسہ کمانے والے پروگراموں میں کیوں شریک ہو رہے ہیں۔

    کئی صارفین نے الزام لگایا کہ خواتین فوجی افسران کو شو میں بھیجنے کا مقصد پیسہ کمانا، عوامی ہمدردی سمیٹنا یا "آپریشن سندور” کی ناکامی کو چھپانا ہے۔

    کچھ نے یہاں تک سوال کیا کہ کیا مودی حکومت عسکری اداروں کے افسران سے معاوضے کے عوض بیانات دلوائی جا رہی ہے؟