Tag: خواتین زائرین

  • مسجد نبویؐ میں خواتین زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری

    مسجد نبویؐ میں خواتین زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب میں ادارہ حرمین کے امور کی نگراں کمیٹی نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی خواتین زائرین کے لیے 9 ہدایات جاری کی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہدایات میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والی زائر خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے ’مہمان خواتین، امید ہے آپ مسجد الحرام آمد پر اداب کا خیال رکھیں گی، انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کریں۔

    ہدایات کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آتے وقت شرعی حجاب کی پابندی کریں، مسجد میں سونے اور لیٹنے سے اجتناب برتیں، جماعت کے دوران صف بندی کا خیال کریں، یہاں موجود کارکن خواتین سے تعاون کریں۔

    انتظامیہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صفائی رکھنے اور وہاں کھانا کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کے علاوہ بلند آواز میں باتیں سے منع کیا گیا ہے، قالیون پر جوتوں کے ساتھ چلنے سے گریز کرنے اور اور اپنی اشیا کو ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    واضح رہے بعض زائرخواتین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آتے وقت حجاب نہیں کرتیں جبکہ کچھ خواتین مسجد میں عبادت کے بجائے زیادہ وقت باتوں میں مصروف رہتی ہیں، جس سے وہاں موجود دوسری خواتین کو تکلیف ہوتی ہے بلکہ یہ عمل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آداب کے بھی منافی ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے مرد وخواتین زائرین کے لیے یومیہ بنیاد پر شیڈول کا تعین کیا ہے۔

    ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرخواتین کے لیے نماز فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک جبکہ دوسرا وقت عشا کی نماز کے بعد سے رات دو بجے تک رکھا گیا ہے۔

    مردوں کے لیے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ کیلیے نصف شب کے بعد 2 بجے سے نماز فجر تک جبکہ دوسرا وقت ساڑھے گیارہ سے نماز عشاء تک کا رکھا گیا ہے۔

    جامع مسجد دہلی کے نیچے مورتیاں دفن ہیں! ہندو سینا کا دعویٰ

    انتظامیہ کے مطابق ’نسک‘ یا ’توکلنا‘ ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ زائرین کی خدمت بہتر انداز میں کی جاسکے۔

  • رمضان اور عمرہ: خواتین زائرین کی سہولت کے لیے خواتین اہلکار تعینات

    رمضان اور عمرہ: خواتین زائرین کی سہولت کے لیے خواتین اہلکار تعینات

    ریاض: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حرمین شریفین میں عمرہ و دیگر عبادات کے لیے آںے والوں کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے، خواتین زائرین کی سہولت کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد الحرام میں زائر خواتین کی خدمت کے لیے بڑی تعداد میں خواتین اہلکار تعینات کی ہیں۔

    انتظامیہ نے زائر خواتین کی سہولت کے لیے مصلے تیار کیے ہیں اور آنے جانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے راہداریاں بنائی ہیں۔

    معاون سیکریٹری برائے زائر خواتین وضحہ بنت عبد الرحمٰن عسیری نے بتایا کہ زائر خواتین کے آنے جانے کے لیے 22 دروازے مختص کیے گئے ہیں، مسجد الحرام کے اندر اور باہر 68 مصلے تیار کیے گئے ہیں۔

    مسجد الحرام کے اطراف زائر خواتین کے لیے 11 واش روم بنائے گئے ہیں اور 7 کمپلیکس مختص کیے گئے ہیں جن کی صفائی اور دھلائی دن میں سات مرتبہ ہوتی ہے۔

    مسجد الحرام آنے والی خواتین اپنے ہمراہ لانے والا سامان بھی چیک کرواتی ہیں، وضحہ عسیری نے بتایا کہ زائر خواتین میں نابینا بھی شامل ہیں ان کے لیے قرآن پاک کے اسپیشل نسخے رکھے گئے ہیں جو بریل سسٹم کے ہیں۔

    وضحہ عسیری کا کہنا ہے کہ واش رومز کی جراثیم کش مادے سے صفائی کروائی جا رہی ہے، خواتین کے لیے مختص مصلوں کے قالین دن میں چار مرتبہ معطر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے بھی خواتین ہی تعینات ہیں۔

    وضحہ عسیری نے بتایا کہ زائر خواتین میں عربوں کے علاوہ دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ہیں، ان کی سہولت کے لیے اردو، انگریزی، ترکی، فارسی، فرانسیسی اور ازبک زبانوں میں گائیڈ خواتین تعینات کی گئی ہیں۔