Tag: خواتین زیادتی

  • ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے 2 خطرناک ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے 2 خطرناک ڈاکو مقابلے میں ہلاک

    فیصل آباد: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو خطرناک ڈاکوؤں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ، ترجمان نے بتایا کہ ٹھیکری والا کے اناسی روڈ پر چار ڈاکو سڑک بلاک کر کے شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ سی سی ڈی انسپکٹر صدیق چیمہ اور ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان شدید زخمی ہو گئے، جن کی شناخت بلال حیدر اور شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے تاہم زخمی دونوں ڈاکو بعدازاں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان بلال حیدر اور شہزاد دوران ڈکیتی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں بھی ملوث تھے.

    مزید پڑھیں : شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    تاج کالونی کا رہائشی ملزم بلال حیدر پولیس مقابلے ، ڈکیتی ، زیادتی اور قتل کے پچاس جبکہ چک 214 کا رہائشی ملزم شہزاد بیس مقدمات میں ملوث تھا۔

    ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ، ہلاک ملزمان بلال حیدر اور شہزاد کے دو ساتھی فرار ہے۔

  • لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    متھرا: بھارت میں ملزم کافی دنوں سے لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو پہلے لوٹتا اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر متھرا  کے مہاواں پولیس حکام نے یمنا ایکسپریس وے کے قریب ملزم کو پکڑا، ملزم تنہا خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھاتا تھا، خاتون سے زیورات، رقم لوٹنے کے بعد عصمت دری کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزم کو اس کی گرفتاری کا پتہ چلا تو وہ بھاگنے لگا اس دوان پولیس نے اس کی دونوں ٹانگوں میں تین گولیاں لگیں جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھاری پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجرم منوج گاؤں شیر گڑھ کا رہنے والا تھا، اس کے پاس سے مسروقہ موٹر سائیکل، پستول وغیرہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔