Tag: خواتین سے زیادتی

  • درجنوں خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو سزا سنادی گئی

    درجنوں خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو سزا سنادی گئی

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار کو مختلف ممالک میں خواتین کو بے ہوش کرکے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برائن جیفری ریمنڈ کو عدالت کی جانب سے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 14 سال کے دوران مختلف ممالک میں متعدد خواتین کو بے ہوش کرکے انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ ملزم کے پاس سے 500 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں جن میں وہ اپنے جرائم کو ریکارڈ بھی کرتا رہا۔

    نومبر 2023 میں ملزم ریمنڈ نے 4 مختلف الزامات، بشمول جنسی زیادتی، غیر اخلاقی مواد کی منتقلی اور خواتین کو زبردستی بہکانے کے جرم کا اعتراف کیا اور تسلیم کیا کہ اس نے 28 خواتین کو بے ہوش کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور دیگر 2 خواتین کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا۔

    جج نے امریکی محکمہ انصاف میں سزا سنائے جانے کے دوران ریمنڈ کو ’جنسی درندہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ملزم نے نہ صرف خواتین کا استحصال کیا بلکہ اپنے ملک اور حکومت کی حرمت کو بھی ٹھیس پہنچائی۔

    جعفرآباد : نجی اسکول کے پرنسپل کی بھائی کے ساتھ مل کر 5 کمسن طلبا سے زیادتی

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار کا جرم پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب مئی 2020 میں میکسیکو سٹی پولیس کو اس کے فلیٹ سے ایک خاتون کی چیخوں کی اطلاع ملی۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ریمنڈ مختلف ممالک میں خواتین کو نشہ آور اشیاء دے کر انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتالوں میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی آبرو ریزی کی ہے۔

    ڈاکٹر عالیہ خان کے مطابق الخیراسپتال میں اسرائیلی فوجی 1 خاتون کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا۔

    ڈاکٹر عالیہ نے کہا کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں بھائیوں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈاکٹر عالیہ خان کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر خاموش ہیں۔

    دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این کا کہنا ہے کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کو پوریغزہ میں امداد کی رسائی بلاروک ٹوک دینی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ امدادی سامان کے ٹرکوں کوغزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ غزہ میں اتنے لوگوں کو مرتے اور اذیت میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن سے انسانی تباہی ہوگی، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے۔

    ٹیوشن سینٹر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ٹیچر گرفتار

    یواین سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیارہے وہ غزہ میں جنگ روکیں۔

  • لاہور: خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، ایک ہی دن 4 خواتین نشانہ بن گئیں

    لاہور: خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، ایک ہی دن 4 خواتین نشانہ بن گئیں

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے، ایک ہی دن میں سفاک ملزمان نے 4 خواتین کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواتین کے خلاف جنسی حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں، مختلف علاقوں میں جنسی درندوں نے چار خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے الگ الگ پرچے کاٹ لیے ہیں، تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے اٹاری سروبہ میں پٹواری نے خاتون کو ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، اور فحش ویڈیو بنا کر 16 لاکھ ‏روپے بھی ہتھیا لیے، خاتون فرد بنوانے پٹوار خانے گئی ہوئی تھی۔

    قائد اعظم ‏انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر جواں سال لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔

    شاد باغ کے علاقے میں نوید اور اس کی بیوی گھر میں موجود تھے، نامعلوم ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا، نوید کو سر پر ڈنڈے مار کر زخمی کیا اور ہاتھ پاؤں باندھ دیے، ملزم بیوی سے زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔

    ادھر نواب ٹاﺅن میں 3 ملزمان نے ایک جواں سال لڑکی کو اجتماعی ‏زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے تمام ‏واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

  • خواتین سے زیادتی کی تصدیق کا مروجہ میڈیکل ٹیسٹ غیر قانونی قرار

    خواتین سے زیادتی کی تصدیق کا مروجہ میڈیکل ٹیسٹ غیر قانونی قرار

    لاہور: ہائی کورٹ نے زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ ریپ کی تصدیق کے لیے دو فنگر ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے ایم این اے شائستہ پرویز کی زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ ریپ کی تصدیق سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    فیصلے میں عدالت نے زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ ریپ کی تصدیق کے لیے دو فنگر ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا اور حکومت پنجاب کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوٸے قرار دیا کہ اب جدید ٹیکنالوجی آچکی ہے ، ایسے میں فنگر ٹیسٹ کا جواز نہیں رہتا ۔

    عدالت نے متبادل انتظامات تک خواتین سے زیادتی کے فنگر ٹیسٹ سے روک دیا ، فاضل جج کی رخصت کی بنا پر جسٹس فیصل زمان خان نے فیصلہ سنایا ، کیس کا فیصلہ جسٹس عائشہ اے ملک نے محفوظ کیا تھا۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریپ کی تصدیق کے لیے حکومت پنجاب پرانے نظام کے تحت دو فنگر ٹیسٹ لیتی ہے ۔ موجودہ جدید دور میں ان دو فنگر ٹیسٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عدالت دو فنگر ٹیسٹ کے وجود کو کالعدم قرار دے اور جدید نظام کے تحت ریپ کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ لینے کا حکم دے۔

  • فیصل واوڈا کا خواتین سے زیادتی میں ملوث مجرمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ

    فیصل واوڈا کا خواتین سے زیادتی میں ملوث مجرمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خواتین سےزیادتی میں ملوث مجرمان کی سرعام پھانسی کامطالبہ کردیا اور کہا ان درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین سےزیادتی میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا۔

    فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی دل دہلا دینے والاموٹر وے سانحہ ، ایک اورحواکی بیٹی کی عصمت دری،ننھی مروہ اوراب یہ واقعہ، میں آج وزیراعظم سےملاقات کروں گا، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہوں، پارلیمنٹیرینز سےاستدعاہےاس قانون سازی کیلئےایک ہوں۔

    یاد رہے کراچی میں 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

    دوسری جانب گجرپورہ میں موٹر وے پرخاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کے مطابق خاتون بچوں کے ساتھ گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گاڑی خراب ہوگئی، خاتون موبائل فون پر بات کررہی تھی کہ ملزمان نے حملہ کردیا۔

  • اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقے شیر دھمیال میں 6 مسلح افراد شہری کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا۔

    ڈاکوؤں نے گھر میں موجود دو خواتین سے زبردستی زیادتی کی اور جاتے ہوئے گھر میں موجود ایک لاکھ روپے نقدی طلائی زیورات اور موبائلز فون بھی ساتھ لے گئے۔شہری محمد اختر کے بیان پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رخسار مہدی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی۔ ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے واردات میں شامل تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں راسب ،عمران اور عادل کوثر شامل ہیں جبکہ واردات میں شامل دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے راسب اور عمران اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں اور گینگ ریپ میں چالان یافتہ ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران کلینک پر کمپاؤنڈر کے طور پر کام کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • سال 2019: خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    سال 2019: خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    لاہور: سال 2019 پنجاب میں خواتین کے لیے کوئی امید کی کرن نہ جگا سکا، صوبے میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں رواں برس مزید اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رواں برس بھی خواتین سے زیادتی، قتل اور تیزاب گردی کے سینکٹروں واقعات رونما ہوئے۔

    تحفظ نسواں یونٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال 2018 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 2 ہزار 937 واقعات پیش آئے تھے جبکہ سال 2019 میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر 3 ہزار 387 ہوگئی۔

    خواتین کے قتل کے واقعات میں کمی ہوئی، گزشتہ سال صوبے بھر میں 198 خواتین قتل ہوئیں جبکہ رواں برس یہ تعداد کم ہو کر 149 ہوگئی۔

    رواں برس خواتین کے ساتھ تیزاب گردی کے 36 واقعات پیش آئے، گزشتہ سال یہ تعداد 37 تھی۔

    سال 2019 میں تحفظ نسواں یونٹ میں پنجاب کمیشن آف دی سٹیٹس کی چیئر پرسن کی سیٹ خالی رہی۔ محکمہ بحالی خواتین کی سیکریٹری کا چارج بھی ایڈیشنل سیکریٹری شازیہ کیانی کو سونپا گیا۔

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق ادارے کو خواتین کی ہراساں کرنے سے متعلق رواں برس 7 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کاریجو کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 136 شکایات ثبوتوں کے ساتھ ملی ہیں۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں وزارت داخلہ نے اعتراف کیا تھا کہ وفاقی دار الحکومت میں خواتین محفوظ نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سال کے دوران زنا بالجبر کے واقعات میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔

    پاکستانی کمیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں خواتین کے خلاف جرائم بشمول تشدد و زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہوچکا ہے۔

    کمیشن کے مطابق سنہ 2004 سے 2016 تک 7 ہزار 7 سو 34 خواتین کو جنسی تشدد یا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک اور رپورٹ کے مطابق صرف جنوری 2012 سے ستمبر 2015 کے عرصے کے دوران 344 اجتماعی یا انفرادی زیادتی کے واقعات پیش آئے۔