Tag: خواتین سے چھیڑ چھاڑ

  • کراچی دو دریا کے قریب اوباش نوجوانوں کی کار سوار خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

    کراچی دو دریا کے قریب اوباش نوجوانوں کی کار سوار خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

    کراچی : دو دریا کے قریب ایک درجن سے زائد اوباش موٹر سائیکل سواروں کی کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو سے دو دریا تک کا تفریحی مقام خواتین اور فیملیز کے لیے نوگو ایریا بننے لگا۔

    گذشتہ روز ایک درجن سے زائد اوباش موٹرسائیکل سواروں نے کار سوار خواتین کو ہراساں کرنے کے بعد ویڈیو بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی۔

    ایک متاثرہ خاتون نے ہمت کرکے اوباش افراد کی ویڈیو بنالی، ویڈیو مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی جانب سے پوسٹ کی گئی۔

    جس کے بعد اوباش نوجوانوں کی جانب سے دو دریا کے قریب خواتین سے چھیڑچھاڑ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو مین دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد موٹر سائیکل سوار ایک کار کا پیچھا کررہے ہیں اور خاتون مدد کے لیے پولیس کو فون کرتی نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو بنانے والی خاتون کو موٹرسائیکل سوار اوباشوں نے دھمکیاں دیں ، بدلہ لینے کا اشارہ دیکھ کر خاتون خوفزدہ انداز میں دوسری جانب بتانے لگی۔

    خاتون کے مطابق پندرہ کے قریب افراد ان کی گاڑی کو بار بار ٹکر مار رہے تھےاور ویڈیو بناتے دیکھی تو مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے، کئی افراد کے چہرے واضح دیکھے اور پہچانے جا سکتے ہیں۔

  • گوجرانوالہ : پارکوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ڈنڈا بردارفورس تیار

    گوجرانوالہ : پارکوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، ڈنڈا بردارفورس تیار

    گوجرانوالہ : خواتین کو پارکس میں چھیڑنے والوں کی درگت بنانے کےلئے ڈنڈا بردار فورس بنالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈنڈا بردار فورس بنائی گئی ہے جو شہر کے پارکس میں خواتین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑے گی.

    ڈنڈا بردار فورس میں شامل لمبے تڑنگے بڑی بڑی مونچھوں والے جنہیں دیکھ کر ہی خوف آجائے۔ اس پران کے ہاتھوں میں موٹے موٹے ڈنڈے ہیں جس کے بھی پڑگیا پھرنہیں اٹھے گا۔

    خواتین کو چھیڑنے والوں کو سیدھا کرنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس پارک ہارٹی کلچراتھارٹی نے بنائی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اب پارک انتظامیہ بھی سڑک پرانصاف کیا کرے گی؟