Tag: خواتین ووٹرز

  • الیکشن 2024 پاکستان : خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ

    الیکشن 2024 پاکستان : خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد : ملک میں کل ہونے والے انتخابات میں تقریباً چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

    گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، تقریباً چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین حق رائےدہی استعمال کریں گی۔

    اس حوالے سے فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک نےبھی ایک رپورٹ مرتب کی ہے، رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے، 2018 کے بعد خواتین رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب ووٹرز کی طرح خواتین اُمیدوار بھی انتخابی دنگل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےرہی ہیں، فافن کے مطابق اس الیکشن میں ایک سو گیارہ سیاسی جماعتوں کی دو سو پچھترخواتین امیدوار میدان میں ہیں ، جو قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر نامزد مجموعی اُمیدواروں کا صرف چاراعشاریہ چھ فیصد بنتی ہیں۔

    تمام سیاسی جماعتوں میں سے تیس نے پانچ فیصد سے زائد خواتین اُمیدوار نامزد کی ہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے چار اعشاریہ پانچ فیصد ،،، مسلم لیگ ن نےچار اعشاریہ آٹھ فیصد،، ایم کیوایم پاکستان نے پانچ اعشاریہ سات فیصد خواتین کوٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    اسی طرح جماعت اسلامی نے تین اعشاریہ سات فیصد ، جے یو آئی ف نے چار اعشاریہ ایک اور اے این پی نے تقریباً چار فیصد خواتین اُمیدواروں ہیں۔

  • سوا کروڑ خواتین رجسٹرڈ ہی نہیں ہوں گی تو شفاف الیکشن کیسے ہوگا، بابر یعقوب

    سوا کروڑ خواتین رجسٹرڈ ہی نہیں ہوں گی تو شفاف الیکشن کیسے ہوگا، بابر یعقوب

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا ہے کہ سوا کروڑ خواتین رجسٹرڈ ہی نہیں ہوں گی تو شفاف الیکشن کیسے ہوگا، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے انتخابی اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فافن کی آبزرویشن، تنقید پراسے اپنا پارٹنرسمجھتا ہے، فافن کی سفارشات پر باقاعدہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب کے حوالے سے نمائندگی پرغور کرنا چاہیے، کینیڈا، آسٹریلیا میں مقبول جماعتیں حکومت میں نہیں آ سکیں، سیاسی جماعتوں سے درخواست کروں گا ہم سے تعاون کریں۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سوا کروڑ خواتین رجسٹرڈ ہی نہیں ہوں گی تو شفاف الیکشن کیسے ہوگا، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

    بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن 2018 سے پہلے 43 لاکھ خواتین ووٹرز کو رجسٹر کیا گیا، خدشہ ہےغیر رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھ نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لیے نادرا سے مل کر کام کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین ووٹرز پرتعاون کا فقدان ہے۔

  • ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ہو گئی: الیکشن کمیشن

    ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ہو گئی: الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں پر درج رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی ووٹرز کی تعداد ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک بھر میں اس وقت انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ متجاوز ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 28 ہزار 514 ہو چکی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 4 کروڑ 74 لاکھ 86 ہزار 143 ہو گئی ہے، انتخابی فہرستوں میں مرد رائے دہندگان 56 فی صد جب کہ خواتین رائے دہندگان 44 فی صد ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سوا کروڑ ووٹرز کے جعلی ہونے کا خدشہ

    ذرایع کے مطابق عام انتخابات 2018 کے بعد سے 16 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے، الیکشن کمیشن کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد فرق تا حال موجود ہے۔

    یاد رہے کہ 19 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں سوا کروڑ ووٹ جعلی ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تھا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چیف سیکریٹری بابر یعقوب نے انکشاف کیا کہ سوا کروڑ ووٹ مستقل یا عارضی پتے کی بہ جائے تیسری جگہ پر درج ہیں، ان کے جعلی ہونے کا خدشہ ہے۔

  • خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد لازمی قرار، ورنہ نتائج کالعدم ہوں گے، ای سی پی

    خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد لازمی قرار، ورنہ نتائج کالعدم ہوں گے، ای سی پی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد سے کم ہوئی وہاں کے نتائج کالعدم قرار دے دیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات 2018 کی تیاریاں مکمل ہوچکیں، 25 جولائی کو 10 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ووٹر امیدواران کو منتخب کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی دن کے لیے سینٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا جو 25 جولائی کی صبح 6 بجے سے کام شروع کردے گا، سیل میں 12 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں سے ہر ٹیم میں 3 افراد ہیں جبکہ اس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے سپرد کی گئی۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کے دن قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا: آئی جی سندھ

    ای سی پی ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو پاک فوج کے ساٹھے 3 لاکھ اور پولیس کے چار لاکھ جوان اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے جبکہ پی سی ایس آئی آر نے 10 لاکھ سیاہی پیڈ اور انمٹ انک بھی حوالے کردی۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں و آزاد امیدواران مقابلے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

    الیکشن کمیشن قوانین کے تحت امیدوار کو انتخابی دن سے 48 گھنٹے قبل اپنی مہم ہر صورت ختم کرنا ہوگی، آج یعنی 23 جولائی کو رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں ختم ہوجائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: آج رات 12 بجے الیکشن مہم کا وقت ختم ہو جائے گا

    نگراں حکومت نے عام انتخابات کے موقع پر حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے عوام کو 25 جولائی کو سرکاری تعطیل دی جبکہ وہ ملازمین جن کی الیکشن کے روز ڈیوٹیاں لگائیں گئیں وہ اپنے امور متعلقہ پولنگ اسٹیشنز میں انجام دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواتین ووٹرزکی تعداد بڑھانے کا مشن، الیکشن کمیشن کا ملک بھرمیں مہم چلانے کا فیصلہ

    خواتین ووٹرزکی تعداد بڑھانے کا مشن، الیکشن کمیشن کا ملک بھرمیں مہم چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا، خواتین کو دہلیز پر ووٹ رجسٹرڈ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئےالیکشن کمیشن سرگرم ہیں، خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کے لیے چاردسمبر سے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر4 دسمبر کو وومن این آئی سی اینڈ ووٹر رجسٹریشن مہم کا افتتاح کریں گے، الیکشن کمیشن کی مہم یو این ڈی پی کے تعاون سے شروع کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں ابھی خواتین ووٹرز کی تعدادچار کروڑ چوبیس لاکھ تیس ہزار پانچ سو انتیس ہے، فہرست میں مزیدآٹھ لاکھ خواتین کا نام شامل کرنے کیلئے چاروں صوبوں کے اناسی اضلاع میں مہم شروع کی جائے گی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن کے لیے مقامی سطح پر ٹیمیں بنائی جائیں گی، جوایسی خواتین کاڈیٹا اکٹھا کریں گی، جن کےشناختی کارڈ نہیں بنے، ان کو نادرا سنٹر لے جانے کے علاوہ ان کے علاقوں میں ایم آر وی وین بھی بھیجی جائے گی۔

    خواتین شناختی کارڈبنوانےکیلئے نادراکی موبائل وین استفادہ کرسکیں گے۔

    افتتاحی تقریب میں چیئرمین نادرا عثمان مبین یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے حکام شرکت کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔