کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خواتین ایک بار پھر بازی لے گئیں، پہلی بار خواتین پائلٹ اور عملے نے پرواز آپریٹ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے ٹی آر طیارے کی انسٹرکٹر کیپٹن مریم اور فرسٹ آفیسر شمائلہ مظہر نے پرواز آپریٹ کی، بدھ 20 جون کو پی کے 605 نے اسلام آباد سے گلگت کیلئے پرواز کی۔
پرواز کی خصوصیت یہ تھی کہ خواتین پائلٹ کے ساتھ ساتھ فضائی میزبان بھی خواتین ہی تھیں۔
پاکستان ایئر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں خواتین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں خواتین نے گلگت جانے والی پرواز کو پیشہ وارانہ انداز میں اڑا کر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کردیا۔
The flight to Gilgit is very challenging and requires a lot of precision and technique. Our dynamic duo, Captain Maryam Masood and First Officer Shumaila Mazhar make it look so easy as they fly through the mountains celebrating the beauty of our northern areas! Way to go!! #PIA pic.twitter.com/UOQC8VbRUZ
— PIA (@Official_PIA) June 21, 2018
سوشل میڈیا پر خواتین کپتان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوئی اور پرواز سے پاکستان کامثبت امیج اجاگر ہوا۔
کیپٹن مریم نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرواز آپریٹ کرکے فخر محسوس ہوا، جس سے پاکستان کا نام روشن ہوا، ہم دونوں بہنوں نے دو سال پہلے بوئنگ 777 کی پرواز ایک ساتھ آپریٹ کی تھی، میری چھوٹی بہن کیپٹن ارم بوئنگ 777 کی فرسٹ آفیسر ہے۔