Tag: خواتین کا عالمی دن

  • بلاول کا خواتین کو مزید با اختیار بنانے کا عزم

    بلاول کا خواتین کو مزید با اختیار بنانے کا عزم

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں خواتین کی خود مختاری کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گی۔

    عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یہ منفرد اعزاز ہے کہ اس کی سربراہی ایک خاتون کے پاس رہی۔ بے نظیر بھٹو عالم اسلام میں کسی ملک کی پہلی خاتون سربراہ بنیں۔ انہوں نے پاکستان میں خواتین کی خود مختاری و ان کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات اٹھائے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ پاکستان میں فرسٹ ویمن بینک کا قیام، خواتین کی علیحدہ پولیس اور عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی تعیناتی اسی سلسلے کی کڑیاں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے بعد بھی ان کی جماعت نے ان کے وژن پر کام جاری رکھا اور اسی وژن کے تحت بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا جسے عالمی طور پر سراہا گیا۔

    بلاول نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں صنفی مساوات اور پاکستانی خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی بشمول صحت و تعلیم کے لیے لڑتی رہے گی۔ ’پاکستان کی ہر لڑکی بے نظیر بھٹو بن سکتی ہے اگر اسے مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے‘۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مزید قانون سازی بھی کرے گی۔

  • خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے،سنی لیون

    خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے،سنی لیون

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہاہے کہ خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے ۔

    ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ اُنہوں نے اپنی کاوشوں میں کبھی جنس کو آڑے نہیں آنے دیا، اگر آپ بطور خاتون اپنے کام کے بارے میں جانتی ہیں اور اپنی زندگی میں اچھا کرسکتی ہیں تو آپ کو باآسانی کام مل سکتاہے ، میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھتی ہوں لیکن کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوتا۔

    سنی لیون کاکہناتھاکہ بھارت میں ثقافتی فرق کی وجہ سے خواتین کو مشکلات درپیش آتی ہیں لیکن ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے آپ کو منوانے میں سخت محنت کرنا پڑتی ہے تو اس میں برائی ہی کیا ہے؟

    خواتین کے عالمی دن کو شام کے وقت دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ یہ سب کچھ کرنے کی بجائے ’اچھے انسانوں کا دن‘منانا چاہیے لیکن بحیثیت ایک خاتون اس دن کو منانا ہمیشہ اچھاہی ہوگا۔

  • خواتین کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے

    خواتین کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے

    کراچی: ملک بھر میں خواتین کاعالمی دن آج منایاجارہاہے، پاکستان میں ایک سال کے دوران خواتین پرتشدد کےچھ ہزار کیسزرپورٹ ہوئے۔

     خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتاہے،تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

    خواتین کے حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس اور تقاریب کا اہتمام کریں گی۔

    پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی جائیں گی، سول سوسائٹی کی تنظمیں خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کریں گی۔

    خواتین کے عالمی دن پر ملک بھر میں تقاریب ہوتی ہیں لیکن دیہات میں حوا کی بیٹیاں آج بھی ظلم کی شکار ہیں، گذشتہ برس خواتین پر تشدد کے چھ ہزار سے زائد واقعات ہوئے۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کی بھرپور حمایت و معاونت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ ملکی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کرسکے کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے وہ نہ صرف اپنے خاندان کو سپورٹ کررہی ہوتی ہیں بلکہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں بھی ان کا کردار اہم ہوتا ہے۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم ملک میں خواتین کیلئے زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق چاہتے ہیں اوران کے ساتھ کئے جانے والے ہرقسم کے امتیازکاخاتمہ چاہتے ہیں۔