Tag: خواتین کا غلط آپریشن

  • فیصل آباد :  خواتین کا غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر  کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد : خواتین کا غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد : خواتین کا غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اویس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں تین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خواتین کا غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اویس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم غفلت کی مرتکب اسپتال انتظامیہ کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی او ہیلتھ کی مدعیت میں ڈاکٹر کیخلاف مقدمے میں تین دفعات شامل کی گئی ہیں تاہم تھانہ غلام محمد آباد پولیس ملزم ڈاکٹر اویس کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    دوسری جانب انڈیپنڈنٹ اسپتال میں 2 خواتین کے غلط آپریشن کے واقعے کے بعد سی ای اوہیلتھ ڈاکٹراسفندیار اوراسسٹنٹ کمشنر نے انکوائری کیلئے اسپتال کا دورہ کیا تھا۔

    دونوں افسران نے ابتدائی انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنرکوپیش کی ، جس میں غلط آپریشن کرنے کا ذمہ دار ڈاکٹر اویس شجاع کو قرار دیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی مقدارمیں زائدالمیعادادویات،سرجیکل سامان ،غیررجسٹرڈاشیابرآمد ہوئی ، جبکہ دوران معائنہ اسپتال کے آپریشن تھیٹرکی حالت انتہائی گندی پائی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اسپتال میں بائیوویسٹ کابھی کوئی مناسب انتظام نہیں تھا جبکہ آپریشن تھیٹرمیں پارٹیشن نہ تھی اور ٹیکنیکل اسٹاف کم تھا، متاثرہ دونوں مریض خواتین کےبیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔

    یاد دہے گزشتہ روز نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹانگ کا آپریشن کروانے والی خاتون کا پِتہ نکال دیا تھا اور پِتے کا علاج کروانے کے لئے آئی دوسری مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کیا تھا۔

  • ڈاکٹروں نے ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے، گھٹنے کی بجائے پتے کا آپریشن

    ڈاکٹروں نے ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے، گھٹنے کی بجائے پتے کا آپریشن

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہم نام خواتین کے غلط آپریشن کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو خواتین کے ایک جیسے نام ہونے پر غلط آپریشن کر دیے گئے۔

    فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے زیر علاج مقامی خاتون مریضہ پروین کوثر کا گھٹنے کی بجائے پتے کا جب کہ چک 58 کی رہائشی کوثر پروین کے پتے کی بجائے گھٹنے کا آپریشن کر دیا۔

    پتے کے غلط آپریشن کے باعث مریضہ پروین کوثر کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے، متاثرہ خواتین مریضوں کے اہل خانہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔