Tag: خواتین کرکٹ ٹیم

  • خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے وسیم اکرم اور بابراعظم کے آن لائن سیشنز کا فیصلہ

    خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے وسیم اکرم اور بابراعظم کے آن لائن سیشنز کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اور باصلاحیت کھلاڑی بابراعظم کے آن لائن سیشنز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور بابر اعظم قوامی خوتین کرکٹ ٹیم کو آن لائن سیشنز میں کھیل کے گر بتائیں گے، سیشنز کا آغاز پیر کے روز سے کیا جائے گا۔

    ’خواتین کھلاڑیوں کو اچھے کرکٹرز سے کھیل کے گُر سیکھنے کا موقع ملے گا، 35خواتین کرکٹرز پر مشتمل سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس سے ہوگا، خواتین کرکٹرز کو جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق علم فراہم کیا جائے گا‘۔

    لاک ڈاؤن: پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیجنڈری کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وسیم اکرم خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو تجربات سے آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ وسیم اکرم نے گزشتہ ہفتے مینزکرکٹرز کے ساتھ ایسے ہی سیشن میں شرکت کی تھی، بلےباز بابر اعظم بھی خواتین کرکٹرز کو مختلف کنڈیشنز میں بلے بازی کے گُرسکھائیں گے۔

  • ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسلام آباد: متعدد ریکارڈز کی حامل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ثنا میر نے 15 سال خواتین کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے تاہم میری خدمات کسی اور شکل میں جاری رہیں گی۔

    متعدد ریکارڈز کی حامل ثنا میر نے 15 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 137 میچز میں ویمن ٹیم کی کپتانی کی۔ وہ ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بولر رہیں، اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر بھی ہیں۔

    ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہے اور یوں وہ ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین خاتون اسپنر ہیں، وہ 100 وکٹیں لینے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پندرہویں خاتون کرکٹر ہیں۔

    ثنا میر کو گزشتہ برس انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شاندار کیریئر پر ثنا میر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ثنا میر کی پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے خدمات مثالی ہیں۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچ 9، 12 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    مذکورہ سیریز کے ون ڈے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

    بسمہ معروف کپتان برقرار

    سیریز کے شیڈول کے اعلان سے قبل بسمہ معروف کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اقبال امام کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    بسمہ معروف اور اقبال امام کی تقرری آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہے۔ اس موقع پر بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    ہیڈ کوچ اقبال امام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر بہت خوش ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ امید ہے قومی ٹیم اب ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔

  • کرکٹ رلاتا زیادہ خوش کم کرتا ہے: جیت کے بعد سابق کپتان ثنا میر کی گفتگو

    کرکٹ رلاتا زیادہ خوش کم کرتا ہے: جیت کے بعد سابق کپتان ثنا میر کی گفتگو

    کراچی: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جو رلاتا زیادہ اور خوش کم کرتا ہے، خوشی ہے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلے۔

    ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف کام یابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ یہ جیت میں سپورٹرز کو وقف کرتی ہوں، جیتنے کے با وجود ہمیں فیلڈنگ اور بالنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    [bs-quote quote=”خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی ہے، اسے سمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سابق کپتان ثنا میر”][/bs-quote]

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اتحاد ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے، ہم اپنی کوشش کرتے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان جیتا ہے، جب تک کرکٹ کو انجوائے کرتی رہی کھیلتی رہوں گی۔

    ثنا میر نے کہا ’خواتین کرکٹ کے لیے جدوجہد کی ہے، اسے سمجھنے میں لوگوں کو وقت لگا ہے، سرفراز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا آنا اچھا لگا۔‘

    ثنا میر نے کہا ’ویسٹ انڈیز کو ہم نے ون ڈے میں بھی ہرایا، آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز نے جو بہادری دکھائی وہ قابل تعریف ہے، ویسٹ انڈین کپتان گھل مل گئیں، یہی کھیلوں کی خوب صورت بات ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    میچ میں زبردست کام یابی دکھانے والے کھلاڑی ندا ڈار نے کہا کہ اپنے آئیڈیلز کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، شروع سے آفریدی کو فالو کرتی رہی ہوں، آنے والی لڑکیاں دیکھ سکتی ہیں عالمی کرکٹ کا کیا معیار ہے، تیسرا میچ ہم نے اپنی پوری قوت سے کھیلا ہے۔

  • ویمنز ورلڈ کپ: ثناء میر کی قیادت میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ویمنز ورلڈ کپ: ثناء میر کی قیادت میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لئے پندرہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ثناء میر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے جون میں شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کیلئے قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹیم کی کپتان ثناء میر ہیں جبکہ ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، بیبی ناہیدہ، ماریانا اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان، سیدہ نین فاطمہ عابدی، وکٹ کیپر سدرہ نواز، کائنات امتیاز، اسماویہ اقبال، ڈیانا بیگ، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

    عائشہ عشر ٹیم منیجر، صبیحہ اظہر کوچ، ابرار احمد ٹرینر، محمد زبیر ویڈیو اینالسٹ اور شاہد انور بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ چوبیس جون سے چوبیس جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل بیس جون کو ویسٹ انڈیز اور بائیس جون کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

  • نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک

    نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں نین عابدی کے دوستوں، عزیز و اقارب اور پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    نین نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں۔

    Mehndi event with my girls!!❤ #mehndidance #mehndinight #nightparty

    A photo posted by Syeda Nain Fatima Abidi (@nainabidi) on

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں نین کہہ چکی ہیں کہ شادی ان کے کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنے گی اور وہ اپنا کھیل جاری رکھیں گی۔

    نین عابدی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو سنچری اسکور کرچکی ہیں۔ وہ سنہ 2010 میں بھی ٹیم کا حصہ تھیں جب چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

  • قطرانٹرنیشنل ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کیلئے چودہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    قطرانٹرنیشنل ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کیلئے چودہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر انٹرنیشنل ویمنزکرکٹ چیمپئین شپ کے لئے چودہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتممل چیمپئین شپ آٹھ سے پچیس جنوری پر دوہا میں ہو گی۔

    ثنا میر کو قومی ٹیم کا کپتان اور بسما معروف کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ نین فاطمہ عابدی، ندا راشد، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی، سدرہ امین، سیدہ بطول فاطمہ نقوی، اسماویہ اقبال، کانیتا جلیل، سمعیہ صدیقی، سعدیہ یوسف، مرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال شامل ہیں۔

    عائشہ عشرمینیجر، مہتشم رشید کوچ، ابرار احمد ٹرینر، نمرہ ڈوالفقار فزیو اور ساجد یاسین ہاشمی ویڈیو اینالسٹ ہوں گے۔