Tag: خواتین کو بلیک میل

  • بیوٹی پارلرکے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا مالک گرفتار

    بیوٹی پارلرکے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا مالک گرفتار

    سکھر: مشن روڈ پر سونیا بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم ایک بیوٹی پارلر کا مالک خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا، سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کامران نے بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے۔

    متاثرہ خواتین نے اے آر وائی نیوز کے توسط سے بلیک میل کرنیوالے سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اے آر وائی نیوز کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا۔

    پولیس اہلکاروں نے بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے برآمد کرکے بیوٹی پارلرکے مالک کامران کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر اور کاسمیٹکس کی دکانیں سیل کردیں۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے واش روم سے خفیہ کیمروں سمیت شراب کی بوتلیں ودیگرممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

  • گجرات : خواتین کو بلیک میل کرنے والا دکاندارگرفتار

    گجرات : خواتین کو بلیک میل کرنے والا دکاندارگرفتار

    گجرات : خواتین گاہکوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم سہیل طارق دکان پر آنے والی خواتین کی تصاویر بنا لیتا تھا،ایک  لڑکی کے اقدام خود کشی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

     تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طالبات اور خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر کئی گھرانے گاؤں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    ملزم گجرات کے گاؤں لنگاہ میں ایک سپر اسٹور چلاتا تھا، اس کی دکان پر جو خواتین سودا لینے یا ایزی لوڈ کروانے آتی تھیں یہ ان کے موبائل نمبر بھی نوٹ کر لیا کرتا تھا، ملزم سہیل ان کی ویڈیو بنانے کے بعد اس کو ایڈٹ کرکے فحش تصاویر بناتا تھا، ملزم ان تصاویر کے ذریعے ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

    اس کی بلیک میلنگ اور ذیادتیوں سے تنگ آکر ایک نویں کلاس کی طالبہ نے خود کشی کی کوشش کی، جس کے بعد لڑکی کے چچا نے اس کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی، نویں کلاس کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش نے ملزم کا بھنڈا پھوڑ دیا۔

    پولیس کو ملزم کے قبضے سے سی سی ٹی وی کیمرہ ، فوٹیجز ایک سو سترہ ویڈیو کلپس اور سات سو سے زائد مختلف خواتین کی تصاویر برآمدہوئی ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔