Tag: خواتین کیلئے

  • ثانیہ مرزا نے خواتین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

    ثانیہ مرزا نے خواتین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کیلئے اہم پیغام شیئر کردی۔

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا خواتین کے حق میں ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کئی خواتین اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں تاہم اب انہوں نے خواتین کیلئے ایک اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کرسکتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Femina (@feminaindia)

    ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی۔

  • خواتین کیلئے کپڑوں کی شاپنگ

    خواتین کیلئے کپڑوں کی شاپنگ

    کپڑوں کی شاپنگ کرتے وقت خواتین ڈھیرلگوادیتی ہیں اور دکانداروں کو بھی ان سے یہی شکایت ہوتی ہے کہ ایک جوڑا بھی خریدنا ہو تو ایک سو نکلوا لیتی ہیں لیکن اب دونوں کی مشکل آسان ہونے کو ہے۔

    لندن کے ایک شاپنگ مال میں جدید تھری ڈی آئینہ نصب کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے خواتین صرف ہاتھ ہلانے پر مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے کپڑے چیک کر سکیں گی۔

    کمپیوٹر سے منسلک یہ آئینہ سامنے کھڑے شخص کے سائز کے مطابق کپڑوں کے ڈیزائن اور کلر نمایاں کرتا ہے. جس کی مدد سے خریدار باآسانی اپنے اوپر میچ کرنے والے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

    چھ فٹ چھ انچ کا یہ حیرت انگیز آئینہ شاپنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کرکے کپڑوں کی خریداری کو ایک دلچسپ اور انوکھے انداز میں تبدیل کردیگا۔

  • گنج پن کا شکار خواتین کیلئے مہندی کراؤئنز متعارف

    گنج پن کا شکار خواتین کیلئے مہندی کراؤئنز متعارف

    ٹورنٹو: کینیڈا کی ایک کمپنی نے گنج پن کا شکار ہوجانے خواتین کیلئے مہندی کے کرائوئنز متعارف کروادیئے ہیں۔

    کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ہینا ہیلز نامی ایک کمپنی نے مختلف بیماریوں اور کیموتھراپی کے باعث اپنے دلکش و حسین بال کھودینے والی خواتین کی خود اعتمادی برقرار رکھنے کیلئے مہندی کا سہارا لیا ہے، دنیا بھر میں اس کمپنی کے کم وبیش 150آرٹسٹ موجود ہیں، جو گنج پن کی شکار خواتین کے سروں پر مہندی نقش ونگار والے کراؤنز بنا دیتے ہے۔

    پورے سر کو مہندی سے ڈھک دینے والے یہ کراؤنز کم و بیش دو ہفتے تک موجود رہتے ہیں جس سے ناصرف خواتین کی خود اعتمادی قائم رہتی ہیں بلکہ ایک منفرد فیشن بھی لوگوں کی جانب سے پذیرائی دلوانے کا باعث بنتا ہے۔