Tag: خواتین کے نام سمز

  • دہشت گردی واقعات میں خواتین کے نام کی سمز استعمال ہونے کا انکشاف

    دہشت گردی واقعات میں خواتین کے نام کی سمز استعمال ہونے کا انکشاف

    پشاور : دہشت گردی واقعات میں خواتین کے نام کی سمز استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا، خواتین سے بینظیر انکم سمیت دیگر پروگرامز کے تحت انگوٹھے لگائیں جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی سی ٹی ڈی عمران شاہد کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی واقعات میں استعمال ہونے والی زیادہ ترموبائل سمزپنجاب،سندھ کی خواتین کےنام پرہوتی ہیں۔

    ڈی جی آئی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سادہ لوح خواتین سےبینظیرانکم سمیت دیگرپروگرامز کےتحت انگوٹھےلگائیں جاتےہیں ، انگوٹھے کا نشان لگا کر انہیں موبائل سمیز ایشو کی جاتی ہیں۔

    عمران شاہد نے کہا کہ ان واقعات سےمتعلق خواتین کوآگاہی کی ضرورت ہے، خواتین کےموبائل سمزاستعمال سےمتعلق تفتیش کی جارہی ہے۔