Tag: خواتین گرفتار

  • اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی خواتین عدالت میں پیش

    اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی خواتین عدالت میں پیش

    غزہ : قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی دو فلسطینی خواتین عدالت میں پیش جب کہ ان کے کزن 15 سالہ احد کو 25 دسمبر تک لیے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی عدالت میں پیش کی جانے والی خواتین نریمان تمیمی اور نور ناجی کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر واقع گاؤں نبی صالح سے ہے۔

    دونوں خواتین پر الزام ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی سپاہیوں کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے فوجیوں کو تھپڑ رسید کردیئے تھے۔

    دوسری جانب خواتین کے ہمراہ حراست میں لیے گئے نوجوان احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں سے مزاحمت، سیکیورٹی ایریا کو نقصان پہنچانے اور اشتعال انگیزی کی دفعات لگا کر 25 دسمبر تک کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    یاد رہے تمیمی خاندان اسرائیل کے مظاہروں کا لازمی حصہ ہوتے ہیں اور فلسطینی زمینوں پر یہودیوں کی آبادکاری کے لیے کیے گئے اسرائیلی آپریشن کے دوران سخت مزاحمت کرتے آئے ہیں اور ان کے خاندان کے 15 سالہ نوجون کے سر پر ربڑ کی گولی بھی ماری گئی تھی۔

    گاؤں بنی صالح کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج انہیں بیدخل کر کے یہودیوں کی آباد کاری کر رہے ہیں جسے کسی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا جس کے لیے مقامی افراد مظاہرہ کر رہے تھے کہ کچھ خواتین اور ایک فوٹو گرافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کراچی مویشی منڈی میں لوٹ مار کرنے والی 4 خواتین گرفتار

    کراچی مویشی منڈی میں لوٹ مار کرنے والی 4 خواتین گرفتار

    کراچی : عید قرباں کے موقع پر شہر قائد میں لگنے والی مویشی منڈی میں لوٹ مار کرنے والی چار خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان کے مطابق آج مویشی منڈی کا آخری دن ہے اور آخری دن ایسے واقعات نظر آتے ہیں، عید الاضحی کے موقع پر کراچی کی مویشی منڈی میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے بیوپاری اپنے دیگر عملے کے ساتھ پیسے جمع کر رہے تھے، اس دوران چار خانہ بدوش خواتین نے گائے کی قیمت پوچھتے ہوئے 60 ہزار روپے چوری کرلیے۔


    قربانی کے لیے چھری تلے خود لیٹ جانے والا حیرت انگیز جانور


    اس دوران وہاں شور مچا تو خواتین وہاں سے بھاگنے لگیں منڈی میں موجود سیکiورٹی عملے نے چار خواتین کو حراست میں لے لیا۔  تفتیش کے دوران گرفتار خواتین کا کہنا تھا کہ وہ منڈی میں چارہ فروخت کرتی ہیں، چوری کا الزام بے بنیاد ہے ۔ دوسری جانب بیوپاری کا کہنا تھا کہ منڈی میں ہونے والے دیگر چوری کے واقعات میں یہ چار خواتین اور ان کا گرہ ملوث ہے۔

    منڈی انتظامیہ نے چاروں خواتین کو پولیس کے حوالے کردیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کے دفترپر حملہ،ایم کیو ایم کی 2خواتین گرفتار

    اے آر وائی نیوز کے دفترپر حملہ،ایم کیو ایم کی 2خواتین گرفتار

    کراچی : شہرقائدمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی دو خواتین کارکنوں کوگرفتار کر لیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق رینجرز اور پولیس نے اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث ماں اور بیٹی کو گرفتار کیا گیا ہے.دونوں خواتین اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث تھیں.

    *اے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

    چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والی ملزمہ رابعہ ایم کیو ایم کی خواتین ونگ کی جوائنٹ انچارج ہے جبکہ عینی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کونسلر منتخب ہوئی تھی.

    *رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کےلیے وویمن پولیس ساﺅتھ کے حوالے کر دیا گیا ہے.

    *لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار کی تھیں جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاتھا.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا.

  • لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لائنز ایریا میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ  اے ار وائی کے دفتر پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لائنزایریا ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی سیکٹر انچارج نسرین سمیت 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پڑھیں:  *  آے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی ہے، دونوں خواتین اے آر وائی پر حملہ کرنے سمیت کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخالف نعرے لگانے میں بھی ملوث تھیں۔

    مزید پڑھیں: *  رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    قبل ازیں رینجرز نے لیاقت آباد اور پاپوش میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جو احمدی ڈاکٹر کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔