Tag: خواتین ہراساں

  • ‘خواتین کو ہراساں کرنے والے  ایک کوے کو لٹکائیں گے تو دوسرے کوے باز آئیں گے’

    ‘خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک کوے کو لٹکائیں گے تو دوسرے کوے باز آئیں گے’

    کراچی : ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے خواتین سے ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کہا کہ ایک کوے کو لٹکائیں گے تودوسرے کوے باز آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں میں راہ چلتی خواتین سے ہراسگی کے واقعات بڑھ گئے، چہرہ واضح نظرآنے کے باوجود بھی ملزمان آزاد ہیں۔

    ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے خواتین سے ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کہا کہ ایک کوے کو لٹکائیں گے تودوسرے کوے باز آئیں گے۔

    ڈاکٹر نوشابہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کوسزا دینی ہوگی، والدین بچیوں کی شکایات کو غور سے سنیں اور ان کواعتماد دیں۔

    ماہر نفسیات نے روز دیا کہ لڑکیاں بھی ہمت دکھائیں اوراوباشوں کے کرتوت سامنے لائیں۔

    خیال رہے کراچی میں ہراسگی کا ناسور تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، سمن آباد میں گلی میں چلتی خاتون اوباش موٹر سائیکل سوار کا نشانہ بنی۔

    ڈارھی ٹوپی والے شخص نے پردے دار خاتون سےغیراخلاقی حرکت کی تاہم خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث شخص کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

    پولیس کےمطابق متاثرہ خاتون کون ہے اس بات کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے اور کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اطراف کےعلاقوں میں دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیو حاصل کررہے ہیں۔۔ اہل محلہ سے بھی معلومات حاصل کی ہیں، اب تک واقعہ کا کوئی بھی عینی شاہد سامنے نہیں آیا ہے۔

    اس سے قبل بھی گلستان جوہر میں بھی ایک ماہ پہلے خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اب تک پکڑا نہیں جاسکا ہے، واقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے باوجود ضلع شرقی کی پولیس کارکردگی نہ دکھا سکی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے بعد گلشن پولیس نے تین مشکوک افراد کوحراست میں لیا، تفتیش کے بعد چھوڑ دیا۔

  • کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    چترال: لیڈی پولیس نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے کیلاش خواتین کو ویڈیو کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے سیاح کو شناخت کیے جانے کے بعد آج پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ڈی پی او چترال منصور امان کا کہنا ہے کہ چترال کے علاقے بمبو ریت میں کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے والے سیاح کا نام ایمل خان ہے جسے ڈی پی او کی ہدایت پر لیڈی پولیس نے پشاور جاکر گرفتار کیا۔

    ڈی پی او چترال منصور امان نے کہا کہ لیڈی پولیس کے ذریعے گرفتاری کا مقصد ملزم کو یہ احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کم زور نہیں ہیں اور انھیں ہراساں نہیں کیا جاسکتا۔

    ڈی پی او چترال نے خواتین کو ہراساں کرنے جیسے اہم سماجی موضوع کو سوشل میڈیا پر اُجاگر کرنے پر ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا۔

    خیال رہے کہ بمبوریت میں ایک سیاح نے ویڈیو بنانے کے لیے کیلاش خواتین کا پیچھا کرکے ہراساں کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر قانون حرکت میں آگیا تھا۔

    ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کرلی گئی تھی تاہم اس کی شناخت خفیہ رکھی گئی، پولیس اہل کاروں نے پشاور جاکر ملزم کے گھر پر چھاپا مار کر اسے حراست میں لیا۔

    چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی


    ملزم ایمل خان سیاحت کے دوران کیلاش خواتین سے تصاویر بنانے کے لیے کہہ رہا تھا لیکن خواتین کے انکار کے باوجود وہ ان کا پیچھا کرتا رہا اور وہ مسلسل اپنا چہرہ چھپاتی رہیں۔

    چترال میں اس ناخوش گوار واقعے کے بعد ڈی پی او کی جانب سے مقامی شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ایسے ناخوش گوار واقعے کی خبر فوری طور پر پولیس کو دیں، اس سلسلے میں ایک مددگار سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی، خواتین کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص کو سزا

    دبئی، خواتین کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص کو سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں خواتین سے بد تمیزی کرنے اور ہراساں کرنے پر عدالت نے پاکستانی شخص کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں تفریح کی غرض سے آنے والے 28 سالہ پاکستانی کو ہارر ہاؤس میں دو اماراتی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شخص کو تین ماہ کی قید سنادی ہے۔


    دبئی: پاؤں سے بدبو آنے پر پاکستانی نے ہم وطن کو قتل کردیا


    ذرائع کے مطابق دونوں خواتین نے البرشا تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف 24 ستمبر 2016 کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر پولیس نے پاکستانی شخص کو حراست میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    دورانِ سماعت خواتین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایک تفریح گاہ کے ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے نہ صرف یہ کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

    پچیس اور اٹھائیس سالہ خواتین نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ شخص تفریح گاہ میں داخل ہونے سے لے کر اختتام تک ان کا پیچھا کرتا رہا اور ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوا اس لیے مقدمہ درج کروایا امید ہے عدالت انصاف دے گی۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں تفریح گاہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پیش کی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تفریح گاہ کے مرکزی دروازے سے ہی خواتین کا پیچھا کرنے لگا تھا اور تفریح گاہ کے اندر بھی ملزم خواتین کا تعاقب کرتے نظر آیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی: پاکستانی شہری نے بیوی سے بات کرنے پر ہم وطن کو قتل کردیا

    عدالت نے خواتین کے بیانات ، ملزم کے بیان،گواہان، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ملزم کو تین ماہ قید کی سزا سنائی جس کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔