Tag: خواتین

  • اب سندھ کی مسجدوں میں خواتین بھی نماز پڑھا کریں گی

    اب سندھ کی مسجدوں میں خواتین بھی نماز پڑھا کریں گی

    کراچی: اب سندھ کی مسجدوں میں خواتین بھی نمازپڑھا کریں گی، حکومت سندھ نے اس حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ اوقاف نے سندھ کی تمام مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنے کے لئے علحدہ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری اوقاف منور مہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں افسران کی مساجد، مدارس کی رجسٹریشن اور خواتین کے نماز پڑھنے کے لیے علحدہ جگہ مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی، محکمہ نے کہا کہ 77 مساجد میں خواتین کے لیے علحدہ جگہ نماز پڑھنے کے لیے مختص کی جائے۔

    وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو نے اجلاس میں کہا کہ اس سے متعلق انگریزی، اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم چلائی جائے گی، رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

    وزیر قانون عمر سومرو نے ہدایت جاری کی کہ محکمہ اوقاف دیگر متعلقہ محکموں سے ملکر مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کریں ساتھ ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرے۔

    سیکریٹری منور علی مہیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ  سندھ بھر میں 8903 مدارس رجسٹرڈ کئے ہیں، مزید مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈکرنے پر کام ہورہا ہے۔

  • خواتین گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کیسے شروع کریں؟

    خواتین گھر بیٹھے آن لائن کاروبار کیسے شروع کریں؟

    دنیا بھر کے علاوہ پاکستان میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں اور بےشمار پڑھی لکھی خواتین اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت بھی کررہی ہیں۔

    خواتین اگر اسی طرح اپنے خاندان کی معاشی خود کفالت کیلیے بڑھتی رہیں تو ان کی یہ جدوجہد معاشرے میں ایک بڑی تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

    دور جدید میں خواتین کو بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کی اشد ضرورت ہے جسے مکمل کرکے وہ معاشرے میں باعزت روزگار گھر بیٹھے حاصل کرسکیں، ان کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹرینر نمرہ ناصر خواتین کو آن لائن کاروبار کرنے کی تربیت بغیر کسی معاوضے کے فراہم کرتی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نمرہ ناصر نے اپنی اس جدوجہد اور اس سے ملنے والی کامیابی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں خواتین کو کمپیوٹر اسکلز، بزنس ڈیولپمنٹ مارکیٹنگ یا آرٹیفشل انٹیلہی جینس کے حوالے سے بنیادی معلومات کی فراہمی اور ان کی رہنمائی کرتی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان اور انسٹا گرام پر میں نمرہ ناصر کے نام سے ہی ہوں، اس کے علاوہ زیادہ تر خواتین سب سے زیادہ دلچسپی سافٹ اسکلز، کمیونکیشنز اسکلز، بزنس انگلش اے آئی میں لیتی ہیں۔

    آج کل دنیا بھر میں آن لائن کلاسز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے لوگوں کو بے شمار شعبہ جات میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جس سے ان کی آن لائن آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

     

  • خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث جان محمد اور عزیر حیدر  کو حیدرآباد اور دادو سے گرفتار کیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزمان نے قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے کے لئے جعلی اکاونٹس بنا رکھے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرین کی تصاویر ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے ان کی گرفتاری کے لئے تمام تر تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ متعلقہ حکام سے ملزمان کی تفصیلات حاصل کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اگلے سال حج پر جانے کی خواہمشند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    اگلے سال حج پر جانے کی خواہمشند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی اور کہا خاتون کے بغیرمحرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نےوزارت حج کےاستفسارپرتحریری جواب دےدیا، جس میں رائے دی ہے کہ فقہ جعفریہ،مالکی اورشافعی کےمطابق خاتون محرم کےبغیرحج کرسکتی ہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاتون کےبغیرمحرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے، فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں، فقہ جعفریہ،مالکی اورشافعی کےمطابق جس خاتون کوقابل اعتمادخواتین کی رفاقت حاصل ہوحج پرجاسکتی ہے۔

    ،اسلامی نظریاتی کونسل نے فقہ جعفریہ،مالکی اورشافعی کےعورت کے والدین اور شادی ہونے کی صورت میں شوہر سے اجازت لازمی قرار دی۔

    کونسل نے رائے دی ہے کہ جس عورت کوسفراورحج فسادیاخطرےکااندیشہ نہ ہوبغیرمحرم حج کےلئےجاسکتی ہے، گروپ کےہمراہ بغیرمحرم جانےوالی خاتون حج پرجائےتووزارت مذہبی امورپہلےچھان بین کرے اور گروپ ممبران کےبارےمیں اطمینان کرنےکےبعدہی بغیرمحرم حج پرجانےکی اجازت دی جائے۔

  • کراچی کی تین خواتین ہمت کی مثال بن گئیں

    کراچی کی تین خواتین ہمت کی مثال بن گئیں

    کہتے ہیں مشکلات اور آزمائش تو ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں، انسان کو محض حوصلہ پیدا کرنا ہوتا ہے، ایک بار حوصلہ آجائے تو پھر کتنی ہی بڑی مشکل ہو اور کتنی ہی بڑی پریشانی ہو، وہ انسان کو پھر روک نہیں سکتی ہے اور نہ ہی اس کے ارادوں کو کمزور کرسکتا ہے۔

     ایسی ہی ایک کہانی کراچی کی 3 خواتین کی ہے، جن پر اچانک مشکلات کا پھاڑ آگرا، لیکن اس پر انہوں نے کسی قسم کی ہمت نہ ہاری بلکہ حوصلوں کو بلند کرکے آگے کی طرف بڑھ گئیں۔

    ہمارے مشرقی معاشرے میں گھر کی کفالت کی ذمہ داری عموماً مرد کی ہوتی اور عورتیں بچوں کی دیکھ بھال سمیت گھر کے امور دیکھتی ہیں، لیکن عورت کو اللہ تعالی نے انتہائیٰ مضبوط ترین اعصاب سے نوازا ہے۔

    کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ عورت ایک مکان کو گھر بناتی ہے اور ضرورت پڑھنے پر گھر کو چلا بھی سکتی ہے، اسی طرح کراچی کی 3 خواتین پاکستان میں اس مہنگائی کے دور میں ایک مثال بن کر سامنے آئیں ہیں۔

    کراچی کے علاقے ناظم آباد کی خواتین نے فاسٹ فوڈ کا اسٹال لگا کر  بتادیا کہ کچھ کرنے کا عزم ہو تو انسان نوکری نہ کرنے کا بہانہ نہیں بناتا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، ان حالات میں صرف ایک فرد گھر نہیں چل سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس اسٹال پر 12 سے 14 گھنٹے تک کھڑے ہوتے ہیں، میں خواتین کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ اگر وہ کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ضرور  کوئی کام کریں اپنے شوہر اور گھر میں اپنے شوہر کا ساتھ دیں۔

  • طالبان حکومت نے خواتین پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی

    طالبان حکومت نے خواتین پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی

    افغانستان میں طالبان حکومت نے پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین کے بامیان کے بند امیر نیشنل پارک میں گھومنے پر بھی پابندی لگادی۔

    افغان وزیر خالد حنفی کا کہنا ہے کہ خواتین کی حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات سامنے آنا پر یہ فیصلہ کیا، مخلتف مکاتبِ فکر کے علماء کرام کے مطالبے پر پابندی لاگئی گئی ہے، بے حجاب خواتین کو بند امیر جانے سے منع کیا گیا ہے۔

    دوسرہ جانب یومن رائٹس واچ نے اس پابندی کوافغان خواتین پرعائد پابندیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں تازہ ترین قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین کی نوکری پر بھی پہلے ہی پابندی ہے، افغان خواتین کیلئے بیوٹی پارلرز، باتھ ہاؤسز، جم اور پارکس سمیت عوامی مقامات کی بڑی تعداد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بند امیر نیشنل پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، جو دوہزار نو میں افغانستان کا پہلا نیشنل پارک بنا تھا۔

  • کراچی : اسپتال میں 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : اسپتال میں 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : اسپتال میں مبینہ طور پر 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی اسپتال سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسپتال میں کچرے دان سے2بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے تحقیقات جاری ہے، ۔مبینہ طورپرلاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی اسپتال سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں مبینہ ملزمہ خاتون کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری خاتون وہیل چیئرچھوڑ کر کینٹین اور فارمیسی کی جانب گئی۔

    فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےساتھی خاتون نے ممکنہ طور پر کچھ سامان خریدا اور واپس آئی اور واپس آتے ہی وہیل چئیر لے کر رکنے والے رکشے کی جانب گئی، مبینہ ملزمہ خاتون وہیل چیئر سے کھڑی ہوئی اور خود رکشے میں بیٹھی۔

    دوسری جانب ساتھی خاتون بیٹھی اور دونوں اسپتال سے نکل گئے، فوٹیج میں2خواتین کو اسپتال کے باہر احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا

    لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا

    صوبائی دارلحکومت لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا ہے، جنوری سے اپریل 1423 خواتین اغوا اور 500 سے زائد پر جنسی حملے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جنسی درندے بے لگام ہوگئے، صوبے بھر میں خواتین اور بچوں سے زیادتی، بد فعلی، تشدد اور اغوا کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

    ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ میں بتایا کہ رواں برس جنوری سے اپریل تک خواتین اور بچوں سے متعلق سنگین نوعیت کے بارہ ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے۔

    صوبائی دارا لحکومت لاہور خواتین سے زیادتی، اغوا اور جنسی حملوں کا گڑھ بن گیا ہے، لاہورمیں جنوری سے اپریل چار ماہ کے دوران چودہ سو ستائیس خواتین اغوا اور پانچ سوسےزائد پرجنسی حملےہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادتی کے ایک سوانتالیس واقعات رپورٹ ہوئے ، صوبے بھرمیں مجموعی طور پر گیارہ سو خواتین ریپ کانشانہ بنیں جبکہ ساڑھےپانچ ہزار خواتین کو اغوا کیا گیا۔

    اس کے علاوہ غیرت کے نام پر ترپن خواتین قتل ہوئیں جبکہ بچوں پرجنسی تشدد کےآٹھ سو اٹھاون مقدمات درج ہوئے۔

    ایس ایس ڈی او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیسز کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بدنامی کےخوف اورپولیس پر عدم اعتماد کے باعث بیشتر افراد ایف آئی آر کا اندارج نہیں کرواتے۔

  • پنجاب اور کے پی میں بی آئی ایس پی قسط کی ادائیگی شروع، شدید گرمی میں خواتین بے ہوش، لاٹھی چارج

    پنجاب اور کے پی میں بی آئی ایس پی قسط کی ادائیگی شروع، شدید گرمی میں خواتین بے ہوش، لاٹھی چارج

    چارسدہ/جھنگ: پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی قسط کی ادائیگی شروع ہو گئی، تاہم شدید گرمی میں عدم سہولیات کی وجہ سے خواتین رُل گئی ہیں، چارسدہ میں مصیبت زدہ خواتین پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر چارسدہ میں بینک کا سسٹم بند ہونے سے بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم وصولی کے لیے آنے والی خواتین رُل گئیں، شدید گرمی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے خواتین مشکلات کا شکار رہیں۔

    بابڑہ ہائی اسکول پر خواتین کو منتشر کرنے کے لیے بے رحم اور بے حس پولیس اہل کاروں نے لاٹھی چارج بھی کیا، جس پر ڈی پی او چارسدہ نے نوٹس لیتے ہوئے 2 پولیس اہل کاروں کو معطل کر دیا ہے۔

    ادھر پنجاب کے شہر جھنگ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد خواتین کو قسط کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم خواتین کے لیے قائم کیمپوں میں شدید گرمی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے سے خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں، اور پہلے ہی روز 3 خواتین بے ہوش ہو گئیں۔

    خواتین کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے اور انھیں سارا سارا دن شدید گرمی میں دھکے کھانے پڑتے ہیں، خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ شاپس کا پرانا سسٹم بحال کیا جائے تاکہ وہ با عزت طریقے سے بینظیر انکم سپورٹ کی قسط وصول کر سکیں۔

  • سعودی عرب: خواتین بھی گاڑیوں کی مرمت کریں گی

    سعودی عرب: خواتین بھی گاڑیوں کی مرمت کریں گی

    ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو گاڑیوں کی مینٹیننس اور مرمت کی تربیت دی جارہی ہے، ٹریننگ پروگرام کے لیے ماہر اور اعلیٰ سند یافتہ ٹرینرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کالج اور ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے ماتحت ثانوی صنعتی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی خواتین کو گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کا تربیتی پروگرام کروایا جائے گا۔

    شمالی حدود ریجن میں رفحا اور عرعر نیز مدینہ ریجن کی العلا کمشنری میں سعودی خواتین کو گاڑیوں کی مینٹیننس کا تربیتی پروگرام کروایا گیا ہے جس میں کامیابی ہوئی ہے، اب اس کا دائرہ وسیع کر کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں خود مختار بنانا اور گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے تمام کام سکھانا ہے۔

    پروگرام کے تحت خواتین کو بریک سسٹم، لائٹ کے نظام، گاڑیوں کی بیٹری، الیکٹرانک سسٹم، انواع و اقسام کے ٹائر، انجن کو ٹھنڈا کرنے والے نظام اور موبیل آئل تبدیل کرنے سمیت تمام امور سکھائے جا رہے ہیں۔

    ٹریننگ پروگرام کے لیے ماہر اور اعلیٰ سند یافتہ ٹرینرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    ٹریننگ پروگرام میں شریک کئی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ٹریننگ کے بعد گاڑیوں کی معمولی خرابی کی نشاندہی کامیابی سے کر سکتی ہیں۔

    ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن نے تعلیمی اور تربیتی خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے 6 انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کالجوں کی نجکاری کی کارروائی شروع کی ہے۔

    ریاض کا انٹرنیشنل ہوٹلنگ کالج، الخبر کا انٹرنیشنل ٹیکنالوجی گرلز کالج، مکہ مکرمہ کا انٹرنیشنل گرلز کالج، اسی طرح قطیف، جدہ اور مدینہ منورہ کے ٹیکنالوجی کالج اس پروگرام کے لیے مختص کیے ہیں۔