Tag: خواجہ آصف نااہلی کیس

  • مولانا فضل الرحمان اور ہمارے راستے ایک ہیں جدا نہیں، خواجہ آصف

    مولانا فضل الرحمان اور ہمارے راستے ایک ہیں جدا نہیں، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ہمارے راستے ایک ہیں جدا نہیں، دوستوں نے انکے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کی موجودہ بحرانی صورتحال کے بعد خواجہ آصف نے سربراہ جے یو آئی اور حکومت کے راستوں کو ایک قرار دیا ہے، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا سے معاملے پر ملا ہوتا تو ہوسکتا ہے میرا اندازہ غلط نہیں ہوتا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق دوستوں نے کہیں نہ کہیں غلط اندازہ لگایا، مسودہ سب کے پاس تھا، نہ بانٹے جانے کی بات غلط ہے، مولانا، پی پی اور ہمارے ڈرافٹ سامنے آئیں گے۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی تینوں ڈرافٹس میں سے ایک متفقہ سامنے آئے، مولانا کے خدشات کو بھی دور کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایسے مسودے کی کوشش ہوگی جس پر پارلیمنٹ میں موجود بیشتر جماعتوں کا اتفاق ہو، بلاول سے روزانہ ملاقات ہورہی ہے ہم ایک پیچ پر ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے بقل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ہم نے حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں، انھوں نے سوال کیا کہ مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں، جو مسودہ مہیا گیا گیا وہ کیا تھا؟

    فضل الرحمان نے کہا کہ جو کچھ ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا، یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے، ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک، قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔

  • خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کا استعمال کرکے منی لانڈرنگ کی،عمران خان

    خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کا استعمال کرکے منی لانڈرنگ کی،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کااستعمال کرکےمنی لانڈرنگ کی، ایسے سنگین اقدامات سے جمہورہت کونقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کیس کی روزانہ سماعت پرعدالت کو مبارکباد دیتاہوں، سماعت کےنتیجے میں حقائق بالکل واضح اور آشکار ہوچکے ہیں، خواجہ آصف نےغیرملکی کمپنی سے16لاکھ ماہانہ وصول کئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بطوروزیرغیرملکی کمپنی میں بطورسکلڈ ورکرتنخواہ داررہے، خواجہ آصف نے ہفتے میں6 دن روزانہ 8گھنٹےکام کا معاہدہ کیا، خواجہ آصف کےبےنامی اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہواہے، خواجہ آصف نیویارک میں اہلیہ کےاکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفرکرتے رہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ خواجہ آصف نےوزارت خارجہ کااستعمال کرکے منی لانڈرنگ کی منی لانڈرنگ کی اور وہ مفادات کے ٹکراؤ کے قصور وار بھی ہیں، حیران کن بات ہے متعلقہ ادارے کارروائی میں ناکام رہے، خواجہ آصف کیخلاف حقائق8ماہ پہلے سامنے آگئے تھے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے تحفظ کی ذمہ دارپارلیمنٹ بھی ایکشن میں ناکام رہی، خواجہ آصف کی اپنی جماعت کی قیادت نےکوئی کاروائی نہیں کی، ن لیگ کی قیادت خودایسےہی کاموں میں ملوث تھی، ن لیگ نےبھی کچھ نہیں کیاکیونکہ قیادت نے یہی جرائم کئےہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ایسے سنگین اقدامات سے جمہورہت کونقصان پہنچا، مغرب میں اراکین پارلیمنٹ کےایسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جاتا، بھارت میں کوئی وزیرایسا کرتا تو اسے برداشت نہ کیا جاتا، یہ سب کچھ پاکستانی جمہوریت کا افسوسناک پہلو ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔