Tag: خواجہ آصف

  • ’آصف زرداری کاریگر سیاست دان ہیں‘

    ’آصف زرداری کاریگر سیاست دان ہیں‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے آصف علی زرداری کو ’کاریگر سیاست دان‘ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے آصف زرداری کو کاریگر سیاست دان قرار دیا اور کہا کاریگر اچھا لفظ ہے۔

    انھوں نے کہا آصف زرداری جو بیانات دیتے ہیں ان کے پیچھے خواہشات کا احساس کارفرما ہوتا ہے، ہمیں آصف زرداری کی سیاسی خواہشات کا بخوبی اندازہ ہے۔

    لیگی رہنما نے کہا آصف زرداری ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کے اصل لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے، اور ان کا کاریگر سیاست دان کے طور پر نام لکھا جائے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس، میٹنگز وغیرہ چھوڑ کر اس وقت ملک پر توجہ دینی چاہیے، ذاتی سیاست ہوتی ہے تو مفادات کا ٹکراؤ بھی ہوتا ہے، ہمیں ملک کو دیکھنا چاہیے، ہمارا بیانیہ واضح طور پر آ چکا ہے۔

    ادھر سکھر میں لیگی کارکنوں سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر پیدا ہو رہی ہے، اور عوام میں ترقی کی پیاس پیدا ہو رہی ہے، ن لیگ نے پنجاب میں عوام کی خدمت کی ہے، سندھ کے عوام چاہتے ہیں یہاں بھی پنجاب کی طرح ترقی ہو۔

  • نیب کو  خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    نیب کو خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب ریفرنس آنے تک ن لیگی رہنما کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب نے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا ، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ریفرنس دائر کرنے سے متعلق انوسٹی گیشن آفیسر کو آگاہ کریں ۔

    تحریری حکم میں کہا گیا کہ نیب ریفرنس کے بغیر کیس پر کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ، خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے پر ٹرائل میں طلب کیا جائے گا اور ان کے کیس کی فائل ریکارڈ روم میں بھجوا دی جائے۔

    احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    یاد نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا تاہم ۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،  مسلم لیگ ن کے رہنما  کے خلاف  نیب ریفرنس تیار

    منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین  نیب کو بھجوا دیا گیا ہے،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے4ستمبر2018کوخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، خواجہ آصف کو29 دسمبر2020 کو گرفتار کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں۔

    متن میں کہا ہے کہ خواجہ آصف جب1991میں سینیٹربنےتو3ہزارمربع گزکاگھرملزم کےپاس تھا، 1993میں خواجہ آصف کےکل اثاثے51لاکھ روپے کے تھے ، پبلک آفس ہولڈرکے بعد2018تک کل اثاثے404 ملین روپے تک پہنچے۔

    نیب کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے1987سے2018تک 21 کروڑ 3 لاکھ سےزائدآمدن حاصل کی جبکہ 1987سے2018خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ  62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہرکئے، اس دوران انھوں نے تنخواہ کی مدمیں2کروڑ97لاکھ17ہزار روپے وصول کئے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ 1987سے2018خواجہ آصف نےکاروبارسے8کروڑ21لاکھ86ہزارآمدن وصول کی، ان کی اہلیہ نےتنخواہ کی مد میں 1کروڑ 7لاکھ 92ہزار  روپے وصول کئے۔

    ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نےاہلخانہ کے نام مختلف جائیدادیں بنائیں ،سرمایہ کاری کی، انھوں نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی کمپنی کو قرار دیا، دبئی کی کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، ریفرنس کامتن

    خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا، دبئی کی کمپنی کےایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوا اور منی لانڈرنگ الزامات کا بھی جواب نہیں دیا۔

  • شہباز شریف اور  خواجہ آصف کو سینیٹ انتخابات  میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

    شہباز شریف اور خواجہ آصف کو سینیٹ انتخابات میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

    لاہور: احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو  سینیٹ انتخابات  میں شامل ہونےکی اجازت دے دی ، سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا اور پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس سلسلے میں جیل حکام کی جانب سے سینیٹ  الیکشن کیلیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت طلب کی گئی۔

    جیل حکام نے اپنی درخواستوں میں موقف اپنایا کہ سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہو رہے ہیں اور سینیٹ کے الیکشن کے لیے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو  اسلام آباد لیکر جانا ہے لہذا عدالت دونوں زیر حراست ملزمان کو جیل سے اسلام آباد لیجانے کی دے۔

    احتساب عدالت نے جیل سپرنڈنٹ کی شہباز شریف اور خواجہ آصف کے لیے دائر کی گئی دو الگ الگ درخواستوں کو منظور کرلیا اور سینیٹ الیکشن کے لیے  شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد لیجانے کی اجازت دے دی۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • خواجہ آصف کیخلاف  آمدن سے زاٸد اثاثے کیس: نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زاٸد اثاثے کیس: نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زاٸد اثاثے کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زاٸد اثاثے کیس کی سماعت ہوئی ، جیل حکام نے خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

    احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کی سماعت کی دوران سماعت خواجہ آصف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، عدالت میں خواجہ آصف کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب حکام کو جلد تفتش مکمل کرکے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے۔

    جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کردی ۔

    پیشی کے بعد پولیس اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ ن لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید گالم گلوچ کی۔

    واضح رہے نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

  • نجی بینک کے چپڑاسی نے خواجہ آصف کے  اکاونٹ میں 28 ملین سے زاٸد کی رقم جمع کروائی،تحقیقات میں انکشاف

    نجی بینک کے چپڑاسی نے خواجہ آصف کے اکاونٹ میں 28 ملین سے زاٸد کی رقم جمع کروائی،تحقیقات میں انکشاف

    لاہور : آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نجی بینک کے چپڑاسی نے خواجہ آصف کے اکاونٹ میں 28 ملین سے زاٸد کی رقم جمع کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے کیس میں 4افراد نےنیب کوبیانات ریکارڈ کرا دیے ، لاہورمیں بینک چپڑاسی نےخواجہ آصف کےاکاؤنٹ میں 28 ملین سےزائدجمع کرائے، بینک چپڑاسی کے مطابق سینئر افسران کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے بھتیجے نے چچا کے اکاؤنٹ میں 20 ملین جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق خواجہ آصف کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ۔

    نیب دستاویزات کے مطابق 30 سالہ پرانے سیاسی ورکر رانا عبدالوحید نے30 ملین جمع کرائے، رانا عبدالوحید کے مطابق جمع کرائی گئی رقم خواجہ آصف کی ہی دی ہوئی تھی۔

    دستاویزات میں کہا ہے کہ سرمد اعجاز نامی سیاسی ورکر نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے5 ملین نکلواکر ان کے ہی حوالے کیے، خواجہ آصف کے پاس رقم کہاں سےآئی خواجہ آصف نیب کو تاحال جواب نہیں دے سکے۔

  • نیب کے زیرِ حراست خواجہ آصف کی مشکلات میں اضافہ

    نیب کے زیرِ حراست خواجہ آصف کی مشکلات میں اضافہ

    لاہور : نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ کے بھی شواہد مل گئے ، خواجہ آصف کی طارق میر اینڈ کمپنی میں پارٹنرشپ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی جبکہ انھوں نے دبئی کی کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کر رکھی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کےمطابق 2012 میں انہوں نےریسٹورنٹ سےشراکت داری ختم کی اور 2017 میں انہوں نےملازمت بھی ترک کر دی تھی۔

    نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی طارق میر اینڈ کمپنی میں پارٹنرشپ ہے ، طارق میراینڈکمپنی کےاکاؤنٹ میں2009میں 100ملین کی ٹی ٹیزبھیجی گئیں تاہم خواجہ آصف شراکت داری اور ملازمت سےمتعلق تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے۔

    یاد رہے نیب نےخواجہ آصف کی 10 بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ،شئیرزکاپتا لگایا تھا ، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیب نے پرائیویٹ بروکرسے خواجہ آصف کے شئیرز کی تفصیلات حاصل کیں، جس کے مطابق خواجہ آصف کےآئی ٹی کی ایک کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد کے شئیرز، 3 بینکوں میں ایک کروڑ16لاکھ سے زائد کے شئیرز اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنزمیں 77لاکھ سے زائد کے شیئرہیں۔

    نیب نے بتایا تھا کہ خواجہ آصف اینگروکارپوریشن اورنیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں 9 لاکھ 34 ہزارکے شیئر ، نجی فارماسیوٹیکل کمپنی میں 4 لاکھ 42 ہزاراورنجی کمپنی میں 7 لاکھ سے زائد شیئر کے مالک ہیں، خواجہ آصف نے2010 سے 2020 تک سرمایہ کاری کی اور شیئرخریدے۔

  • نیب نے خواجہ آصف کی 10بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شئیرز کا پتا لگالیا

    نیب نے خواجہ آصف کی 10بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شئیرز کا پتا لگالیا

    لاہور: نیب نے خواجہ آصف کی 10بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شئیرز کا پتا لگالیا ، جس میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف نے 2010 سے 2020 تک سرمایہ کاری کی اور شیئرخریدے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نےخواجہ آصف کی 10 بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ،شئیرزکاپتا لگالیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب نے پرائیویٹ بروکرسے خواجہ آصف کے شئیرز کی تفصیلات حاصل کیں، جس کے مطابق خواجہ آصف کےآئی ٹی کی ایک کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد کے شئیرز، 3 بینکوں میں ایک کروڑ16لاکھ سے زائد کے شئیرز اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنزمیں 77لاکھ سے زائد کے شیئرہیں۔

    نیب نے بتایا  کہ خواجہ  آصف اینگروکارپوریشن اورنیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں 9 لاکھ 34 ہزارکے شیئر ، نجی فارماسیوٹیکل کمپنی میں 4 لاکھ 42 ہزاراورنجی کمپنی میں   7 لاکھ سے زائد شیئر کے مالک ہیں، خواجہ آصف نے2010 سے 2020 تک سرمایہ کاری کی اور شیئرخریدے۔

    مزید پڑھیں : کشمالہ طارق کو کروڑوں کی ادائیگی، خواجہ آصف مہربان؟

    یاد رہے اس سے قبل نیب نے خواجہ آصف کی جانب سے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کئے تھے ، خواجہ آصف نےکشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے منتقل کیے، کشمالہ طارق کو ادائیگیاں خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے کیں۔

    نیب کے مطابق خواجہ آصف کےفرنٹ مین نےجنوری 2015 میں7کروڑ جمع کرائے، جب کہ کشمالہ طارق نے مئی 2015 میں 5 بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوائے، کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں ستمبر2015میں 5کروڑ آن لائن جمع ہوئے جس کے بعد انہوں نے مارچ2016 میں 3کروڑ روپے نکلوائے، کشمالہ طارق نے اگست 2016 میں 4 کروڑ روپےنکلوائے۔

  • ’’نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کیلیے نہیں ہوں‘‘

    ’’نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کیلیے نہیں ہوں‘‘

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کے لیے نہیں ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں اینکر پرسن کاشف عباسی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ مریم نواز، حسین، حسن نواز کی جائیدادیں ہیں جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کے لیے نہیں ہوں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، نواز شریف کے خلاف کرپشن کیس نہیں ملا تو لندن فلیٹس سامنے لے آئے، وہ تین بار وزیراعظم، 2 بار وزیراعلیٰ رہے، ایک الزم بتادیں جس کے تحت نواز شریف کو سزا دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی لندن فلیٹس چھپانے کی کوشش نہیں کررہی، شریف فیملی ان فلیٹس میں تین دہائیوں سے رہ رہے تھے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا المیہ معیشت ہے، مہنگائی کی گئی، ہر چیز کی قیمت بڑھا دی گئی جو بڑا مسئلہ بن گیا ہے، حکومت نے جو وعدے کیے تھے ایک فیصد بھی پورا نہیں کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے غیرآئینی اور غیرقانونی طریقہ نہیں اپنا رہے، لوگ جمع کرکے ڈی چوک نہیں آئے ہم صرف جلسے کررہے ہیں، جلسے جلوسوں کا کوئی نہ کوئی نتیجہ تو نکلتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے چاہتے ہیں تاکہ ہم آئینی حدود میں رہنا سیکھیں، میڈٰیا نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرے گا تو ہمیں خوشی ہوگی، کسی مسئلے کے حل کے لیے پہنچنا ہے تو سب کو مل کر بات کرنا ہوگی۔

  • غیر ملکی اقامہ کیس: نیب نے  خواجہ آصف کو کل دوبارہ طلب کرلیا

    غیر ملکی اقامہ کیس: نیب نے خواجہ آصف کو کل دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں  کل دوبارہ طلب کرتے ہوئے اقامہ کی کاپیاں اور ملازمت کی درخواست ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا ، خواجہ آصف کودستاویزات سمیت 22 اکتوبر دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق 2004ء سے 2017ء کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی جبکہ ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بنک اکاونٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے، رقوم کی منتقلی اور کمپنی کی طرف سے سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔

    نیب کی جانب سے نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لانے کاکہاگیاہے جبکہ نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیاہےکہ اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی،

    خیال رہے خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کےکنسلٹنٹ رہے ہیں۔

    یاد رہے 8 اکتوبر کو اقامہ کیس میں نیب کی جانب سے طلبی پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جگہ ان کے وکیل نجم الحسن پیش ہوئے تھے، وکیل نجم الحسن نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ خواجہ آصف نااہلی کیس میں اقامے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرچکی ہے، سپریم کورٹ رولنگ 2018 کے بعد نیب خواجہ آصف کو طلب نہیں کر سکتی۔