Tag: خواجہ آصف

  • آصف زرداری نے ن لیگی رہنما کے بیان پر خاموشی توڑ دی

    آصف زرداری نے ن لیگی رہنما کے بیان پر خاموشی توڑ دی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آصف زرداری کا خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل سامنے آ گیا، انھوں نے کہا خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا، ان کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

    زرداری نے کیسز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ہمارے خلاف اس طرح کے کیس بنتے رہتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کا بیان اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کو مزید کتنا وقت دیکھ رہے ہیں؟ انھوں نے جواب دیا کہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔

    واضح رہے کہ خواجہ آصف نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ انھیں آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں اور زرداری سے متعلق ان کی رائے تبدیل نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں۔

    تاہم خواجہ آصف نے بعد میں ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے الگ تھا، میرے بیان سے اگر اُن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

    مشتبہ ٹرانزیکشنز : نیب نے خواجہ آصف کے خلاف ایک اور کیس کھول لیا

    خواجہ آصف کے بیان پر لندن میں موجود نواز شریف نے بھی رد عمل دے دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ خواجہ آصف کا آصف زرداری سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں، آصف زرداری کے لیے میرے دل میں بڑا احترام ہے، وہ پی ڈی ایم کاحصہ ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، لیکن ان کے بیان کو نواز شریف اور مریم نواز نے ڈس اون کر دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی رد عمل میں کہا تھا کہ میں پیپلز پارٹی اور ان کی لیڈر شپ پر اعتبار کرتا ہوں، خواجہ آصف کی آصف زرداری سے متعلق بات ذاتی رائے ہے۔ انھوں نے اشارہ بھی دیا کہ جو پی ڈی ایم سے باہر نکلے گا اسے عوام باہر کر دیں گے۔

  • مشتبہ ٹرانزیکشنز : نیب نے خواجہ آصف کے خلاف  ایک اور کیس کھول لیا

    مشتبہ ٹرانزیکشنز : نیب نے خواجہ آصف کے خلاف ایک اور کیس کھول لیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اورسابق وزیردفاع خواجہ آصف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے بیرون ملک چاول کی برآمدات میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف قومی احتساب بیورو لاہور نے ایک اور کیس کھول لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کی مبینہ کمپنی طارق میر اینڈ کمپنی کے لائسنس پر کاروباری تفصیلات طلب کرلی ہیِں۔

    نیب کیجانب سے خواجہ آصف کی مبینہ طارق اینڈ کمپنی سے برآمدات کا کاروبار کرنے والے تمام افراد کو طلب کیاگیاہے جبکہ نیب نے محمد عثمان، انوار الرحمان سمیت دیگر شامل تفتیش افراد کو آج طلب کر رکھا ہے۔

    بیرون ملک چاول کی برآمدات میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کی شکایات پر تحقیقات کاآغاز کیا گیا ہے۔

    یاد رہے خواجہ آصف کیخلاف کینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں بھی تحقیقات جاری ہے،  نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی۔

    خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے ، خواجہ آصف نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کےلیے ایک سو سینتیس کنال راضی پر مبینہ طور قبضہ کر کہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے۔

    خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔

  • ہاؤسنگ اسکینڈل :خواجہ آصف نیب  ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے، 17 جولائی کو دوبارہ طلب

    ہاؤسنگ اسکینڈل :خواجہ آصف نیب ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے، 17 جولائی کو دوبارہ طلب

    لاہور : سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے، جس کے بعد نیب نے خواجہ آصف کو 17 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نیب پیشی کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے نیب کے سوال نامے کے نامکمل جوابات دیئے اور نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے۔

    ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے137کنال اراضی کی فروخت پرسولات کئے، جس پر انھوں نے جواب دیا کہ نیب کو جو ریکارڈ دیا اس میں ساری تفصیل ہے، فروخت کی دستاویزمکمل کرنے پرہی اراضی فروخت کی۔

    نیب نے سوال کیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں جو انویسٹمنٹ کی اسکے ذرائع آمدن کیاتھے، تو خواجہ آصف نے جواب دیا ہاؤسنگ سوسائٹی میں جمع پونجی کی تفصیل گوشوارں میں بھی ہے۔

    نیب ٹیم کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ہمارے حاصل کردہ ریکارڈ سے آپ کاریکارڈ مطابقت نہیں رکھتا، جس پر ن لیگی رہنما نے کہا میرے پاس ریکارڈبالکل درست ہے،آپ تصدیق کرالیں، جس پر نیب نے خواجہ آصف کو مزید تفصیلات فراہمی کا سوالنامہ فراہم کردیا ہے۔

    بعد ازاں سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب نے خواجہ آصف کو 17 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو17جولائی کو 11بجے دستاویزسمیت پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس، خواجہ آصف کی کل نیب میں طلبی

    کینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس، خواجہ آصف کی کل نیب میں طلبی

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کوکل طلب کرلیا، خواجہ آصف 26 جون کو طلبی پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو کل طلب کرلیا، انھیں گیارہ بجے مطلوبہ دستاویزات سمیت پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، خواجہ آصف کوکینٹ ویوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیاگیاہے۔

    نیب نوٹس کے مطابق خواجہ آصف سے کینٹ ویوسوسائٹی میں ان کی اوران کے اہلخانہ کی سرمایہ کاری کے ذرائع کا پوچھا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :کینٹ ہاوسنگ سو سائٹی سیالکوٹ کیس ،خواجہ آصف کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

    یاد رہے خواجہ آصف کو چھبیس جون کوبھی طلب کیاگیاتھالیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور ان کے وکیل نے نیب میں پیش ہو کر جواب جمع کرایا تھا، جس میں خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

    نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی،خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔خواجہ آصف نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کےلیے ایک سو سینتیس کنال راضی پر مبینہ طور قبضہ کر کہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے۔ خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے خواجہ آصف پراختیارات سےتجاوزکرنےکا الزام ہے جبکہ کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی نامزدہیں، ان کے اہلخانہ پہلےہی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

  • کینٹ ہاوسنگ سو سائٹی سیالکوٹ کیس ،خواجہ آصف کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت، 3 جولائی کو دوبارہ طلب

    کینٹ ہاوسنگ سو سائٹی سیالکوٹ کیس ،خواجہ آصف کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت، 3 جولائی کو دوبارہ طلب

    لاہور : کینٹ ہاوسنگ سو سائٹی سیالکوٹ کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی، جس کے بعد نیب نے خواجہ آصف کو دوبارہ 3 جولائی کو طلب کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کینٹ ویو ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ اسکینڈل کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

    خواجہ آصف کے وکیل نے نیب میں پیش ہو کر جواب جمع کرا دیا، خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دی ہیں، بجٹ سیشن میں مصروفیات کے باعث خواجہ آصف نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔نیب نے تمام مطلوبہ دستاویزات رکھ لیں ہیں۔ پیشی کی نئی تاریخ نہیں دی ہے۔

    چوہدری نجم الحسن کا کہنا تھا کہ کینٹ ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف کا بیٹا شیئر ہولڈر ہے، اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔بجٹ سیشن کے بعد خواجہ آصف پیش ہوں گے۔

    نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی،خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔خواجہ آصف نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کےلیے ایک سو سینتیس کنال راضی پر مبینہ طور قبضہ کر کہ غیرقانونی فروخت کاالزام ہے۔ خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور سابق میئرسیالکوٹ توحید اختر چودھری کو بھی شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔

    نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو دوبارہ تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ تین جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے خواجہ آصف پراختیارات سےتجاوزکرنےکا الزام ہے جبکہ کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی نامزدہیں، ان کے اہلخانہ پہلےہی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

  • نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو طلب کر لیا

    نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو طلب کر لیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو 26 جون کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں 26 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

    نیب نوٹس میں خواجہ آصف سے پوچھا گیا ہے کہ آپ کی اہلیہ اور بچوں نے کینٹ ویوسوسائٹی میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈز کہاں سے لیے؟

    ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کی،خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے، اس کیس میں خواجہ آصف کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کر چکا ہے۔

    نیب اجلاس: متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکتو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی تھی۔

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق سیشن جج خضر حیات سمیت دیگر افراد کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی تھی۔

  • زلفی بخاری کا خواجہ آصف کو 1 ارب ہرجانے کا قانونی نوٹس

    زلفی بخاری کا خواجہ آصف کو 1 ارب ہرجانے کا قانونی نوٹس

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

    زلفی بخاری نے ن لیگی رہنما سے علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے، انھوں نے نوٹس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف عائد کردہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات فوری واپس لیں۔

    زلفی بخاری کی جانب سے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے،قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

    دریں اثنا، زلفی بخاری نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ میری وزارت میں ساڑھے 9 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار میسر آیا، ستمبر 2019 میں پاکستانیوں نے ایک ارب 740 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجا، تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پولیس سہولت مرکز قائم کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا عزم مصمم کر رکھا ہے، من گھڑت الزامات میری ساکھ پر کاری ضرب لگانے کی کوشش ہے، خواجہ آصف کو بھاگنے نہیں دیں گے، پانامہ شریف کا حواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہے۔

  • عثمان ڈار کی خواجہ آصف کو بڑی پیشکش

    عثمان ڈار کی خواجہ آصف کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو کامیاب جوان پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی اور کہا جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئےکہا خواجہ آصف نے جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، وہ بطور وفاقی وزیر ملک کی شرم ساری کا باعث بنے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے پاس دفاع اور خارجہ امور جیسی حساس وزارت کا قلمدان تھا ، وزیر دفاع ہوتے ہوئے کسی اور ملک کا اقامہ کیوں رکھا گیا؟ قومی وقار کو بالائے طاق رکھ کر غیر ملکی کمپنی کے ملازم بنے اور ایسی ملازمت کی جس میں کام نہ کرنے پر 20 لاکھ تنخواہ ملی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سر فخر سے بلند نہیں شرم سے جھک جانے کا مقام ہے، ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے, اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کے نام نہاد لیڈر کو نا اہل کر دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف قوم کو بتائیں دبئی کی کمپنی میں کیا بیچتے تھے؟ ایسا کونسا ہنر تھا جس کے بدلے لیبر نمبر 303 لیا؟ خواجہ آصف کے پاس ہنر ہے تو اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل ہوں اور کامیاب جوان پروگرام میں شامل ہو کر ہنر مند پاکستان کا حصہ بنیں۔

  • ن لیگ کا قومی اسمبلی میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

    ن لیگ کا قومی اسمبلی میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن ارکان سمیت کسی بھی ترمیم کے لیے حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جو رابطے تھے اب نہیں رکھے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات میں حصہ نہیں بنیں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ یہ روایات گزشتہ تین چار ماہ سے شروع کی گئی ہیں، جانتے ہیں لندن میں مظاہرہ کرنے والوں کی سرپرستی کس نے کی ہے، نواز شریف کے گھر کا تقدس پامال کیا گیا تو آخر تک پیچھا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تین ماہ تھے انہوں نے کیا کیا؟ ہم سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی صورت حال میں حکومت سے تعاون جاری نہیں رکھ سکتے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی یہی درخواست کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کیا گیا تھا، مظاہرین نواز شریف کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

  • فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

    فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سابق وزیر خارجہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے حکومتی نمایندوں کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

    تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر حکومتی نمایندوں کا مؤقف غلط پیش کیا گیا، عدالتی فیصلے میں ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر اعتراض نہیں، پھر بھی خواجہ آصف نے ’نواز شریف کو مرنے دو‘ جیسا جملہ منسوب کیا، خواجہ آصف کے جھوٹ بولنے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

    تفصیل یہاں پڑھیں:  لا افسر نے جواب دیا نواز شریف مر جائے ہمارا کیا جاتا ہے

    تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے معاملے پر بحث کرائی جائے، اور معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

    دریں اثنا، فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف ایوان میں جھوٹ بولنے پر تحریک جمع کرا دی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ آیندہ کوئی ایوان میں جھوٹ بولنے کی جرأت نہ کرے، میڈیا میں جھوٹ بولنا عام بات ہے، لیکن یہ ایوان کو بھی مذاق بنا رہے ہیں۔