Tag: خواجہ آصف

  • کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے: خواجہ آصف

    کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے شوپیاں میں معصوم نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کی۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی آرزوؤں اور امنگوں کا مرکز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزارت خارجہ نے مسئلہ عالمی فورمز پر اٹھایا ہے۔

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے بھی باعث شرمندگی ہے: خواجہ آصف

    مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے بھی باعث شرمندگی ہے: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے باعث شرم بن گئی ہے، ہماری قیادت ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سےچین کی سرحد تک ترقی نوازشریف کی وجہ سے ہے، مشرف نے نوازشریف کو 21 سال نااہلی اور 14 سال قید سنائی تھی، لیکن 17 سال بعد آج بھی نوازشریف لوگوں کے دلوں میں بستا ہے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی والوں کوبھی علم نہیں وہ کیا کررہے ہیں، انھیں تواب یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیاہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طوطا فال سیاست دان کہتا تھا کہ نوازشریف کبھی واپس نہیں آئے گا، لیکن نواز شریف اب بھی دلوں میں ہے، نوازشریف کواللہ کے کرم سے کچھ نہیں ہوسکتا۔ لودھراں میں تین ہزارووٹ والا نوازشریف کے مقابلے کی بات کرتا ہے۔

    آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سچیت گڑھ سیکٹراورافغانستان بارڈرسے دہشت گردی ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری فوج نےبے شمار قربانیاں دیں۔

    ان کے مطابق طاقت،اقتدار، دولت کاآخرت میں حساب دیناہے، وزارت عظمٰی،اقتدار،عزت اللہ کی دین ہے، حلف لے کر کرکہتا ہوں کہ اقتدارکےاختیا رکا کبھی غلط استعمال نہیں کیا۔

    امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 میں ملک میں لوڈشیڈنگ تھی، جواب ختم ہوگئی ہے۔ اب صرف بجلی چوروں کےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، جب حکومت ملی، تو دہشت گردی کا راج تھا جس کا بڑی حدتک خاتمہ کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    شیخوپورہ : وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرکےحکومت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے رچنا ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام بھگوڑوں کا ڈالاجاتا ہے، حاضر ہونے والوں کا نہیں ڈالا جاتا۔

    وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی کیا حیثیت ہے ؟ مسلم لیگ ن سینیٹ کا ٹکٹ کیوں آفر کرتی ؟۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے اور روزانہ یوٹرن کی سیاست اب ٹھس ہوگئی ہے، عمران خان نے تسلیم کیا سیاسی دھڑوں کے چھوڑ جانے سے لودھراں میں ہارے۔

    رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف کواقتدارسے الگ کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ جیسا کارکن ووٹ کی طاقت کا اندازہ لگا سکتا ہے، ذاتی مفاد کے لیے ووٹ کی طاقت کواستعمال نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے دیے گئے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 سے سن رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، آئندہ ماہ سینیٹ الیکشن اورجولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے ،خواجہ آصف

    پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے ،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے، پاکستان کشمیرسے دستبردار نہیں ہوسکتا، 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کوکچلنے میں مصروف ہے، ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کر سکا

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم کشمیر پراس بار نظر آنیوالے جذبے کی مثال پہلے نہیں ملتی، ایک لاکھ کشمیریوں کو بارڈر پارکرتے ہوئے شہید کیا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کی آزادی سے آگاہی حاصل کرناچاہئے، کشمیر کی جدوجہدکو خون سے نیا جذبہ ملا ہے، 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے، ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کر سکا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جنہوں نے غداری کی وہ بھی مجبور ہیں کشمیر کا حل ہونا چاہئے، پاکستان سفارتی واخلاقی سطح پرکشمیریوں کی مدد کررہاہے، پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہر محاذ پر اظہار یکجہتی کررہا ہے، کشمیر کی تحریک کو آزادی کی جدوجہدتسلیم کیا جا رہا ہے۔


    مزید پڑھیں :  کشمیر کی ہرصورت حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم


    انکا کہنا تھا کہ دنیاکاضمیراس مسئلے پرخاموش ہے، کشمیریوں کی آزادی کی آواز اٹھانے پر ایران کے شکر گزار ہیں، ترکی نے بھی ہر محاذپر کشمیریوں کیلئے آوازاٹھائی ہے، پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے، پاکستان کشمیرسے دستبردار نہیں ہوسکتا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری ،افغان بارڈرپر دہشتگردی کرارہا ہے، دہشت گردی کےباوجود ہرسطح پرکشمیرکیلئے آواز اٹھائیں گے، ہم کشمیریوں کیساتھ محبت تیسری نسل میں منتقل کررہےہیں، ہماری بہادرافواج گلی کوچوں اورسرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی جنگ لڑنے کا عہد کرنا چاہئے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہلی میں دہشت گرد حکمرانوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا ، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کےخون سےہولی کھیلی گئی، کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغان سفارتخانے آمد

    وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغان سفارتخانے آمد

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف افغان سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے تعزیتی کتاب میں کابل دہشت گردی پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اسلام آباد میں واقع افغان سفارتخانے پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعزیت کے لیے حاضر ہوا تھا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ کابل دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم نے مل کر لڑنی ہے۔ یہ افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افغانستان سےاعلیٰ سطح کا وفد آیا۔ وفد کی آمد نے ثابت کیا دونوں ممالک با اثر کوششوں کے خواہاں ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان اور افغانستان مل کر لڑ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب افغان سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی سفارتخانے آمد اور کابل حملے پر اظہار افسوس پر مشکور ہیں۔ دونوں ممالک میں عدم اعتماد کی خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے افغانستان میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے اور یکے بعد دیگرے افغانستان کے اہم علاقوں کو بم دھماکوں اور حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف نے نیب حکام کو خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے ثبوت دے دیئے

    تحریک انصاف نے نیب حکام کو خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے ثبوت دے دیئے

    اسلام اباد: تحریک انصاف نے نیب حکام کو خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے ثبوت دے دیئے، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نیب سے درخواست ہے فوری کارروائی شروع کرے۔

    تفصلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے درخواست جمع کرانے نیب ہیڈکوارٹر پہنچے، حکام نےعثمان ڈارکونیب ہیڈکوارٹرکی عمارت میں داخل نہیں ہونےدیا، ڈی جی نیب ظاہر شاہ نے ہیڈکوارٹر کے باہر ہی بات چیت مکمل کی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر نیب آیا،گیٹ سےواپس بھیجنےپرافسوس ہے، نیب حکام کوخواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کےثبوت دےدیئے، نیب حکام نےخواجہ آصف کےخلاف درخواست وصول کرلی ہے، نیب سے درخواست ہے فوری کارروائی شروع کرے۔

    اس سے قبل رہنما تحریک انصاف نے کہا تھا کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اورمالی جرائم میں ملوث ہیں، خواجہ آصف کی منی نڈرنگ کےنا قابل تردیدشواہد ہیں، خواجہ آصف کےفارن اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےمنتقل ہوئے، منی لانڈرنگ کیلئے اہلیہ کےفارن اکاؤنٹس بھی استعمال کئےگئے۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان تحریک انصاف کا خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ


    انکا مزید کہنا تھا کہ فارن اکاؤنٹس میں مشکوک اوربےنامی ٹرانزیکشنز کی گئیں، غیر ملکی ہوٹلز،مشکوک بینک اکاوٴنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ، کروڑوں روپےمنتقلی کا ریکارڈ الیکشن کمیشن گوشواروں میں نہیں، خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ تسلیم کر چکے، نیب خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کاآغازکرے۔

    گذشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین نیب کو خط لکھا ، خط پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار کی جانب سے لکھا گیا ، جس میں خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا تھا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن پر تحریک انصاف نے ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے نیب سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا  گیا تھا کہ خواجہ آصف قوم کےلیےسیکیورٹی رسک ہیں، خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کے اجلاس میں خواجہ آصف کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور عثمان ڈارکوخواجہ آصف کےخلاف نیب کوخط لکھنےکی ذمےداری سونپ دی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کیخلاف نیب جانے کی تیاری کرلی

    پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کیخلاف نیب جانے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی کرپشن کیخلاف قومی احتساب بیورو میں جانے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اجلاس میں نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن پر تحریک انصاف نے ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے نیب سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کے اجلاس میں خواجہ آصف کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    بنی گالہ اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی کور گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، وزیر خارجہ قوم کے لیےسیکیورٹی رسک ہیں،  یہ تمام شواہد نیب کو فراہم کئے جائیں، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

    انہوں نےعثمان ڈارکو خواجہ آصف کےخلاف نیب کو خط لکھنے کی ذمےداری سونپ دی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے فارن اکاؤنٹس سمیت اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    پی ٹی آئی کور گروپ کےاجلاس کا اعلامیہ جاری

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کور گروپ کےاجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خواجہ آصف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی کرپشن پر کارروائی کااصولی فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اقامے، اشتہاریوں اور کرپشن سے داغدار لوگوں پر مشتمل ہے، اجلاس میں شہباز شریف کی کرپشن کو بےنقاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے، یہ ٹاسک فورس شہبازشریف کی آشیانہ اسکیم سمیت دیگر کرپشن کو منظرعام پر لائےگی۔

    اعلامیہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کےانتخابی حقوق پرسپریم کورٹ کے فیصلےکا خیر مقدم کیا گیا، پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کےلیے2012سے لڑرہی ہے، امید ہے جلد بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کے انتخابی حقوق مل جائیں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں عمران خان کی جانب سے کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ایوان کوگالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے، خواجہ آصف

    ایوان کوگالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جواس ادارےکواستعمال کرکے وزیراعظم بننا چاہتےہیں اسے گالی دیتے ہیں، ایوان کو گالی دے کراپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے،ایوان کوگالی دینےپراستحقاق کمیٹی کافوری اجلاس بلا نا چاہیے،نہیں آتے گرفتار کرکے لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے استعفے دیئے پھر رینگتے ہوئے ایوان میں واپس آئے، پارلیمنٹ کوگالی دینےکاسلسلہ بندہوناچاہیے، اداروں کے بغیر سیاستدانوں کا کوئی اثاثہ نہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فیصلےجلسوں میں نہیں ایوانوں میں ہوتےہیں، خفیہ راستوں سےاقتدارمیں نہیں آسکتے، عمران خان اور شیخ رشید کو استحاق کمیٹی میں بلانا چاہئے، نہ آنے پر استحاق کمیٹی گرفتارکرنے کاحکم دے سکتی ہے، پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں لیکن گالی دینےکاحق کسی کونہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان میں بات کررہاہوں کسی چوک پرنہیں کھڑا، ان کے یہ تو حوصلے ہیں استعفیٰ دے کر شاہ محمود نے کہا قبول نہ کریں، پارلیمنٹ کی عزت ہم نے نہیں کرنی تو کسی اور سے بھی توقع نہ کریں، جواس ادارے کواستعمال کرکے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اسےگالی دیتے ہیں، ایوان کو گالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایوان کوگالی دینے پر استحقاق کمیٹی کا فوری اجلاس ہوناچاہیے، قصورجیسےواقعات کراچی سےپشاورتک ہرجگہ ہورہےہیں، کنٹینر پر چڑھنے والے تیسرے شخص کا پاکستان سے تعلق نہیں۔

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا کہ سارک کانفرنس ناکام بنانےمیں بھارت،بنگلا دیش کاکردارتھا، 1971 کےواقعات میں بنگلادیش نے اپنے لوگوں کوسزائیں دیں ، ہم نے کوشش کی کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، تالی کبھی بھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل بامعنی مذاکرات سےچاہتےہیں، بھارت پر بھی یہ بات واضح کی گئی ہے ، بھارت سےتعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، نوازشریف مشکلات کےباوجودمودی کی حلف برداری میں گئے، بھارت نے 2014 میں سیکریٹری خارجہ مذاکرات معطل کیے، بھارت نے2015 میں کشمیر کو ایجنڈے سے نکالنے پر اصرارکیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کادورہ پاکستان بغیر وجہ بتائےمنسوخ کیاگیا، بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس سے بھی راہ فرار اختیار کی، 2017 میں ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے54پاکستانی جاں بحق ہوئے، بھارتی فائرنگ سے 20 پاکستانی ز خمی بھی ہوئے ، بھارت نے کلبھوشن سےفیملی کی ملاقات کوبھی سیاسی رنگ دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک امریکا تعلقات، اب وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں‌ ہوگا: خواجہ آصف

    پاک امریکا تعلقات، اب وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں‌ ہوگا: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو، آپ خوش نہیں، افسوس ہے، مگر اب ہمارے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار اُنھوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا، ہم چار سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہماری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے، قربانیوں کی لامتناہی داستان رقم ہوئی، ماضی سکھاتا ہے، امریکا پر اعتماد میں احتیاط کی جائے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جسے آپ دشمن سمجھتے تھے، اسے ہم نے دشمن سمجھا، ہم نے گوانتانا موبے کو بھر دیا، ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو دس سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کردیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں‌ ہماری معیشت برباد ہوگئی، لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کیے، بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔

    انھوں نے امریکی دھمکی کے جواب میں‌ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا آپ پوچھتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا؟ ایک آمر نے فون کال پر سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلایا۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے امریکا سے کہا کہ افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمھارے 57800 حملے، ہماری گزرگاہوں سے تمھارا اسلحہ اور بارود گیا، ہزاروں سویلین، فوجی، بریگیڈیر، جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ آپ کی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا پہلے بھی پاکستان کو دھمکیاں دیتا رہا ہے، امریکا کی جانب سے جغرافیائی خودمختاری میں دخل اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے فیصلے کا اختیار پاک فوج کے پاس ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روزانہ ساٹھ ستر ہزارافغانی مہاجرین سرحد پارکرتے ہیں،پاکستان اپنی سرحد پر باڑ لگا چکا، امریکا اور افغانستان کوکہہ رہے ہیں کہ وہ بھی باڑ لگائیں۔ سرحدیں محفوظ بنانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا،جب تک افغان مہاجرین واپس نہیں جائیں گے، خطرات باقی رہیں گے۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے بعد خواجہ آصف کے جانب سے ٹویٹر پر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیا گیا، جہاں انھوں نے کہ کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اور پاکستان کو دی گئی رقم کا آڈٹ کرالیں، تاکہ دنیا کو پتا چل جائے کہ کون سچ بول رہا ہے کون دھوکا دے رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امدادکالفظ ایک دھوکا ہے، امریکا نے ہماری فضائی حدود اور زمین مفت استعمال کی، امریکاکویہ سہولتیں پرویزمشرف نے دی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔