Tag: خواجہ آصف

  • بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں: خواجہ آصف

    بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے معرکے میں بھارتی طیاروں کو میزائل مار کر گرایا، بھارتی میڈیا خود 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرنے کا مان چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا، 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے مار کر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا، جے ایف 17 اور جے 10 اب پاکستان میں بنائے جاتے ہیں۔

    بھارت نے گزشتہ رات جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، اسحاق ڈار

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت فرانس میں تیار طیارے استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے فوری عالمی تحقیقات کی تجویز دی ہے۔ عالمی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آئے واقعے کا ذمہ دار کون ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ تصادم پھیل کر کھلی جنگ کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے، امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو مکمل تیار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ کھڑے ہونا پاکستان کی غلطی تھی، افغانستان میں سپر پاورز کی جنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، سراج الدین حقانی پر 2 سے 3 ماہ پہلے تک انعام مقرر تھا مگر آج وہ آزاد ہے، لوگوں کو دہشت گرد قرار دے کر بعد میں واپس لینے کا ذمہ دار کون ہے۔

  • بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے، کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، خواجہ آصف

    بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے، کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے لیکن کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھارت کی جانب سے خطرہ کم ہوگیا ہے، بھارت میں سب کو پتا ہے پاکستان کے پاس کیسی صلاحیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں پاک بھارت تنازع نہ بڑھے، ہمارے ممالک کے نمائندوں سے رابطے جاری ہیں، جے ڈٰ وینس نے جو کہا ہے وہ خیال امریکی وزارت خارجہ کے بیانات میں نظر نہیں آتا، ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان آیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی معاشی اعداد و شمار بہتر ہوئے ہیں، بھارت پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے ڈرامہ کررہا ہے، دنیا کو پتا چل گیا ہے بھارت ڈرامہ رچانے کے لیے جھوٹی واردات کررہا ہے، جس طرح پاکستان میں جعلی پولیس مقابلے ہوتے ہیں بھارت ویسا کرنا چاہ رہا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تحقیقات کی پیش کش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے، کسی سفارتی ذرائع سے ایسی تجویز نہیں آئی کہ بھارت کو فیس سیونگ دیں، بھارت آئی ایم ایف اور دیگ مالیاتی اداروں کے پاس جارہا ہے اور اس کی کوشش ہے پاکستان کے معاشی استحکام کو سبوتاژ کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام ڈرامے کی وجہ سے مودی کو بھی سیاسی نقصان ہوا، اب بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں اٹھ رہی ہٰں، مودی اب اپنی مقبولیت کو پہنچے نقصان کو ریکور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ثالثی کا معاملہ بعد میں آئے گا پہلے واضح ہونا چاہیے پہلگام واقعے کی سچائی کیا ہے، دیکھنا چاہیے مودی نے کہیں پہلگام واقعے کا ڈرامہ خود نہیں رچایا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دے سکا، بھارت سچا ہے تو پاکستان میڈیا چینلز، سیاست دانوں کے اکاؤنٹ کیوں بلاک کردیے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق چند دنوں میں عالمی بینک سے رابطہ کیا جائے گا۔

  • ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی،  خواجہ آصف کا مودی کو پیغام

    ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی، خواجہ آصف کا مودی کو پیغام

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے مودی کو پیغام میں کہا کہ ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مودی صاحب ظلم کی انتہا کر دیں تو اسطرح تو ہوتا ہے، اسطرح کے کاموں میں، کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں تو ایسا تو ہوتا ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مستقل کرفیو نافذ اور زندگی تنگ کر دیں، 10لاکھ فوجی مسلط کر کے یرغمال بنائیں تو ایسا تو ہوتا ہے،2 ہی کام ہوسکتے ہیں یا تو واردات آپ کی دہشتگردانہ ذہنیت کا کارنامہ ہے کیونکہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو، بھارت کی نفرت کی سیاست منی پور، ناگالینڈ، تری پورہ کے درجنوں ٹکڑے کرے گی، چھتیس گڑھ، پنجاب،کشمیر اور بہت سے علاقے بھارت کے درجنوں ٹکڑے کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محبت بانٹیں،آپ گجرات نہیں ہندوستان کے وزیراعظم ہیں، جو قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر بھی شانتی رکھیں اور ہمسایوں سے بھی شانتی سے رہیں، دہشت گردی کینیڈا،امریکا اور ہمسایوں کو ایکسپورٹ نہ کریں، اپنی اوقات میں رہیں۔

  • بھارت نے ایڈونچر کیا تو ابھی نندن کے وقت کی طرح جواب دیں گے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    بھارت نے ایڈونچر کیا تو ابھی نندن کے وقت کی طرح جواب دیں گے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا بھارت نے ایڈونچر کیا تو ابھی نندن کے وقت کی طرح جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مبابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات پر پاکستان کی جانب سے جامع جواب دیاجائےگا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت عرصے سے سندھ طاس معاہدہ سےنکلنا چاہ رہاہے، جس طرح ابھی نندن کوپکڑکرجواب دیاآج بھی اسی پوزیشن میں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بھارت جیسا دشمن ہو تو ہم ہر وقت الرٹ رہتے ہیں، بھارتی حکومت پرجنگی جنون سوار ہے لیکن پاکستانیت کی بات ہوتوپاکستانی متحد ہوجاتےہیں۔

    وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ بھارت نےایڈونچرکیاتوابھی نندن کےوقت کی طرح جواب دیں گے، افواج پاکستان،ایئرفورس بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی خواہش ہےکہ صورتحال نارمل ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کےسہولتکارکون ہیں سب کوپتاہے، بلوچستان،کےپی میں دہشت گردی ہورہی ہے، کون ملوث ہے سب کوپتاہے، بھارت ہمارےخلاف اقدامات کرےگاتوہم بھرپورجواب دیں گے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو 4 سال پہلے بھی جواب دے کر اپنا لوہا منوایا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ سرفہرست رہے گا،سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بینک ضامن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرسکتا،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریاست کےطورپرپہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہے، بھارت ایسے واقعات کو جواز بنائے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔

  • پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکیں، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکیں، خواجہ آصف

    لندن : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جتنے لوگ ہیں اتنی ہی پارٹیاں بن چکی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھی آدھی پی ٹی آئی نورا ہوچکی ہے، اس کے بانی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تو اقتداراس کے حوالے نہیں ہوگا، اس نے ریاست کے خلاف جرائم کیے، بانی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری قوم سے معافی مانگیں،جس طرح انہوں نے ہماری تصویریں چلائیں، آج ان کی چل رہی ہیں،انہوں نے لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔

    نواز شریف کی صحت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے، لندن آنے کا مقصد خالصتاً علاج کرانا ہی ہے، ان کی روزانہ کی بنیاد پرمیڈیکل اپوائنٹمنٹ ہیں، میری نوازشریف سے اچھی ملاقات رہی جس میں ذاتی نوعیت کی باتیں ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل ہے۔ ملک آگے لے جانے کے لیے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سب کی پارٹنرشپ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی، بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پر نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔

  • پارلیمنٹ کی راہداری میں بیرسٹر گوہر اور خواجہ آصف کی خوش گپیاں

    پارلیمنٹ کی راہداری میں بیرسٹر گوہر اور خواجہ آصف کی خوش گپیاں

    پارلیمنٹ کی راہداری میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر دفاع خواجہ آصف خوش گپیاں کرنے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی نے کہا کہ آپ کے اچھے تعلقات سلام دعا کی حد تک کیوں، ملک کے لیے بھی اکٹھا ہونا چاہیے، جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے ضرور اکٹھا ہونا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کی پارلیمنٹ کی روایتیں مختلف تھیں۔

    صحافی کو جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں، ہم تو کہہ چکے ہیں دہشت گردی سمیت ہر چیز پر اتفاق ہونا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے تعلقات ضرور ہونے چاہئیں، ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے۔

  • وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے۔‘‘

    سابق اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر دفاع ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیتے، لیکن ان کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، بلوچستان اور قومی اسمبلی میں جعلی نمائندے ہیں، جعلی لوگ اسمبلی میں لائے گئے جوعوام کے نمائندے نہیں۔

    اسد قیصر نے کہا ہم نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ پارلیمنٹ کو طاقت ملے، بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں دیے گئے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ایران اور افغانستان کے ساتھ آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ صرف آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے کہوں گا ابھی میں سندھ گیا تھا، ایسا لگا وہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، سندھ تو چھوڑیں کراچی کا حال دیکھ لیں، پورا انفرا اسٹرکچر ہی تباہ حال ہے۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا، ترجمان دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سوا ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ لوگ دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے انکاری ہیں، حملے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے منفی کردار ادا کیا اور دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا۔

  • سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہمارا اجتماعی فرض ہے: خواجہ آصف

    سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہمارا اجتماعی فرض ہے: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے، بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے، طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، بحری شعبے میں درپیش غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے انقلاب نے عالمی منظرنامہ بدل دیا، پاک بحریہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

  • خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

    خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا۔

    شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا کہ جس دن جمہوریت بحال ہوگی سیالکوٹ کا یہ فارم 47 سے بنا وزیر بھاگے گا، سیالکوٹ کا یہ وزیر کسی کفیل سے اقامے کی بھیک مانگے گا، اس کا احتساب پہلے سیالکوٹ کے عوام اور پھر پوری قوم کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ اقتدار کو بچانے کیلئے ان مجرموں کو ملک داؤ پر لگانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی پر قوم کا غیرمتزلزل اعتماد ان کی سیاسی موت کا پروانہ ہے۔

    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بےنقاب کیا۔

    دریں اثنا اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ حکومت جیل میں ملاقات نہیں کراسکتی تو آگے معاملات کیسے بڑھائےگی، مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں اسی لیے تو ہم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔

    حکومت کے سامنے مؤقف رکھا پھر کہا گیا تحریری طور پر پیش کریں، تحریری مطالبات دیکھ کر حکومت کمیٹی کی آنکھیں کھل گئیں، یہ تحریری مطالبات کے ذریعے کچھ اور پروگرام بناکر بیٹھے تھے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم نے تو انھیں تحریری مطالبات پیش کر کے موقع ہی نہیں دیا، مطالبات پیش کرنے کے بعد حکومتی ارکان کی پریس کانفرنسز ثبوت ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مطالبات میں واضح لکھا ہے کہ 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کہتے ہیں ایک ایک چیز کا جواب دینگے، ہمیں جواب نہیں کمیشن چاہیے، جوڈیشل کمیشن بنے گا شواہد پیش ہونگے تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل!

    گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل!

    گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، وزیر ہوابازی کل اس شاندار ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ آصف کل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، گوادر کےلیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پی کے 503 کو گوادر کے نئے ایئرپورٹ پراترنے پر واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔

    گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی لینڈنگ کپیسٹی کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ گوادرایئرپورٹ پر ایئربس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔

    بین الاقوامی معیار کے حامل گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب لاگت آئی ہے، ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت ایئرپورٹ پر تعینات ہے۔

    پی آئی اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا، گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، 12000 فٹ لمبے، 246 فٹ چوڑے رن وے پر ایئربس اے 380 لینڈ کرسکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/chinese-pakistani-pms-virtually-inaugurated-new-gwadar-airport/