اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ مخالفین مقدمہ عدالت کی بجائےسڑکوں،گلیوں میں لڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ عمران خان اعصابی دباؤاوربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ توقع ہےعدالت کا فیصلہ واضح ہوگا،ابہام نہیں ہوگا،انہوں نےکہا کہ عدالتی کارروائی نے مخالفین کی نیندیں اڑادیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ ہماری حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ وکلا اور ججز کے درمیان گفتگو پرکوئی بات نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے4سال سےجوالزامات لگائےگئےاب ان کو خود بھی سمجھ نہیں آرہی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ خان صاحب پانچ سال بعد قوم پوچھے گی تو کیا بتائیں گے کہ ایک درجن دھرنے دیے،2 درجن جھوٹے الزامات لگائے۔انہوں نےکہاکہ خان صاحب کوئی کام کریں،قوم کو کیا بتائیں گے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کو جھوٹے الزامات لگانے والوں پربھی کارروائی کاحکم دیناچاہیے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہےکہ عمران خان تنکوں اور جھوٹ کا سہارا لےکر کیس بنارہے ہیں،جبکہ نوازشریف ایک مرتبہ پھر فتح یاب ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مخالفین کے پاس رونے دھونے اورجھوٹ کے سوا کچھ نہیں رہا۔
خواجہ آصف کا کہناتھاکہ عمران خان پہلے شوکت خانم کے پیسے سے متعلق جواب دیں کہ اسپتال کا پیسہ مسقط اور فرانس کیسے گیا۔
وفاقی وزیردفاع کا کہناتھاکہ عمران خان اور دیگر مخالفین کے پلے کیا ہے، جھوٹ کی کہانیاں؟انہوں نے کہا نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور2023تک رہیں گے۔
خواجہ آصف نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اپنا ایک کارنامہ بتادیں جوانہوں نے کیاہو،انہوں نےکہا کہ تین گھنٹے کی کارروائی میں 100کے قریب وہ اٹھے اوربیٹھے ہیں۔
واضح رہےکہ اس سےقبل سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کے وقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے،خواب میں بھی نظرآتے ہیں،عمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا پورا نہیں ہوگا۔
اسلام آباد:وزیرخواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق نے مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست دم توڑ گئی ہے‘ وہ پانامہ پیپرز پرسیاست کررہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلے ہیں.وہ اپنے تحریری وعدے سے مکر گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پانامہ لیک کی دسویں سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت کے باہروزیر دفاع خواجہ آصف اوروزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی سیاست دم توڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ابتدائی الزامات کی سیاست میں تو ان کی سیاسی زندگی میں رمق باقی تھی تاہم اب یہ رمق بھی ختم ہوگئی ہے. عمران خان نے اخباری تراشوں پر انحصار کیاجن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پانامہ پیپرز کے حوالے سے الزمات کہا ں سے شروع تھے اور کہا ں آگئے ہیں . ان کے الزامات کی ابتدا منی لانڈریگ سے ہوئی تھی. پھر انہوں نے وزیراعظم کی کرپشن واضح کرنے کا شور مچایا. اس میں بھی کامیابی نہیں ہوئی. تواب وزیراعظم کی تقریر کو زیر بحث لا رہے ہیں.
وزیرِمملکت نے کہا کہ عمران خان دراصل میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں جبکہ سیاست دان عوام کے درمیان اور پارلیمنٹ میں زندہ رہتا ہے۔ خواجہ اآصف نے کہا کہ صبح صبح پوری پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں وزیراعظم پر الزام تراشی کرنے آجاتی ہے .انہوں نے کہا کہ عمران خان تم انتظار ہی کرتے رہوگے کیونکہ میاں نواز شریف 2018 کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کواعتراض ہے کہ وزرا سپریم کورٹ کیو ں آتے ہیں تو خان صاحب ہم پہلے مسلم لیگ کے ورکرز ہیں پھر وزیرہیں۔
مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد عزیز نے کہا کہ عمران خان نے گرگٹ سے زیادہ رنگ بدلے ہیں. انھوں نے قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا ہے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں اوراداروں کو دباؤ میں لا نا چاہتے ہیں ۔ یہ ان کا پرانا طریقہ کار ہے. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے ہم پر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے. ہم نے خندہ پیشانی سے اس الزام کو قبول کیا اور کہا اگردھاندلی ثابت جاتی ہے تو ہم استعفی دے دیں گے. اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہوئے ۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارے وکیل نے واضح کیا ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ہے قانونی ماہرین کی رائے ہے میں ٹینبلیٹی کامطالبہ کرسکتے تھے. انہوں نے کہا الیکشن کمیشن سے بھاگ کر یہ لوگ سپریم کورٹ میں آئے ہیں. تحریک انصاف روز موقف بدلتی ہے . وزیر ریلولے نے کہا کہ فتح سچ کی ہوگی.
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے خان صاحب نے بولا تھا اگر میں غلط ثابت ہوا تو اپنا الزام واپس لے لوں گا. مگر ایسا نہین ہوا. عمران خان اپنے تحریری وعدے سے مکر گئے ۔ انہوں کہا کہ عمران خان کو سنجیدہ اپوازیشن کرنا نہیں آتی ہے.
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان جیسا ٖغیر سنجیدہ انسان پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایک ہی کام ہے اور وہ ہے جھوٹ کو سچ میں بدلنا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین پانامہ پیپرپر سیاست کر رہے ہیں.وہ 2018 کے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں.
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلےسپریم کورٹ میں کل بھی فتح ہوئی تھی اور یقین ہے کہ پھر انصاف ملے گا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ذات کو پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز کے سامنے پیش کرنے کا کہاتھا لیکن پھر بھی مخالفین نے شور مچایا ہواہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شکر ہے کہ اب عدالت میں کارروائی شروع ہو چکی ہے اور دونوں فریقین اس ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے اپنے اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ عمران خان کی جلن کےلیے کون سی دوا ہوگی اس پر غور کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت دے۔
شیخ رشید سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ شیخ رشید سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے کہا کہ وہ سیاست کےعلاوہ کچھ اورکریں۔
راولپنڈی : بھارتی فوج اشتعال انگیزی سے باز نہ آئی،بھارت کی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے، دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
7 soldiers embraced shahadat at #LOC in Bhimber sector in cross fire LOC violation by Indian troops late last… https://t.co/LFvWKs1Ol0
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی مارے جانے اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پاک فوج نے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کئی مورچے تباہ ہوئے۔
گزشتہ تیرہ سال میں پہلی بار حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فوج نےتوپ خانے کااستعمال کیا۔
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، دفترخارجہ کی مذمت
دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نےبھمبرسیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
We strongly condemn continuous unprovoked #CFVbyIndia@Bhimber Sec, resulting in martyrdom of 7 Pakistani soldiers
نفیس زکریا کا کہناتھا کہ بھمبر سیکٹر پر وطن کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ بھارت نےکشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے بھارت اشتعال انگیزی کررہا ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی
بھمبر سیکٹر میں لائن ٓف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 پاکستانی جوانوں کی شہادت کے بعد دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر سخت احتجاج کیا۔
آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلااشتعال فائرنگ اور سات جوانوں کی شہادت پر احتجاج کیا جب کہ دفتر خارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی ،سیاسی رہنماؤں کی مذمت
سیاسی رہنماؤں نے بھارت کی سرحدی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے
بھارت کے تمام خواب چکنا چور ہوچکے ہیں ،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہے، بھارت کے تمام خواب چکنا چور ہوچکے ہیں ، دشمن بھی لاشیں اٹھا رہا ہے ، وہ جارحیت کرتے ہیں تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں سو فیصد محفوظ ہیں، امن کےخواہاں ہیں لیکن دشمن جارحیت پراتر آئے تو جواب دینا جانتے ہیں، پاک فوج سرحد کےایک ایک انچ کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کیلئے افغان سرزمین بھی استعمال کررہا ہے۔
مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے، بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فائرنگ میں پاک افواج کے سات جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے لیکن پاکستانی عوام اور افواج ملکر اس کے خونی خواب چکنا چور کردیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام ان شہداء پر فخر کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے شہید جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عابد شیر علی
وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے حربے استعمال کررہا ہے، بھارت کشمیر کا معاملہ دبانے چاہتا ہے، ہر سطح پر بھارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بھارت کی اشتعال انگیزی ، تجزیہ کاروں کا تبصرہ
کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری نے واضح کیا کہ بھارت ایسی کارروائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و ستم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
معروف دفاعی تجزیہ کار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھنے سے بات چیت کے دروازے بند ہو رہے ہیں۔
بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ پر احتجاج
دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا۔
کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلااشتعال فائرنگ اور سات جوانوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں، سرحد پار سے مارٹر گولے بھی استعمال کئے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے تتیجے میں 4 شہری شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے، جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔
لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور خلاف ورزی کرنے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور مراسلہ بھی دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔
اسلام آباد: دفترخارجہ کےترجمان کا کہناہے کہ بھارت مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر کئی بار بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نےبھمبرسیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
We strongly condemn continuous unprovoked #CFVbyIndia@Bhimber Sec, resulting in martyrdom of 7 Pakistani soldiers
نفیس زکریا کا کہناتھا کہ بھمبر سیکٹر پر وطن کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ بھارت نےکشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے بھارت اشتعال انگیزی کررہا ہے۔
Pakistan Army responding in befitting manner. We salute our valiant soldiers who render ultimate sacrifices for national cause
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فورسز کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت پربھرپور جواب دیا گیا۔
خواجہ آصف کا کہناتھاکہ بھارت خطے کے امن کےلیے خطرے کا باعث ہے اور وہ پاکستان کو دباﺅ میں رکھنا چاہتا ہے لیکن اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم شہید ہونے والے فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورہمیں پاک فوج پر فخر ہے،وطن کے دفاع کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور سفارتی سطح پر بھی اسی طرح کا جواب دیا جائے گا۔
راولپنڈی: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
Visited working boundry in teh Sialkot,despite loss of life,property &standing crops morale is very high.Enemy is getting befitting response
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
یاد رہے بھارت کی جانب سے رواں سال اکتوبر میں ورکنگ باؤنڈری کی متعدد بار خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں مقامی گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔
بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ہر حملے پر اگلے مورچوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے اُن کی توپوں کو نہ صرف خاموش کروایا بلکہ ہر بار منہ توڑ جواب بھی دیا۔
اسلام آباد : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف آج صبح دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ان کی آمد سے تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دبئی سے پاکستان پہنچ گئے،وطن واپسی پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ الحمداللہ وطن واپس پہنچ گیا ہوں،اب تیرا کیا بنے گا کالیا۔
Just landed back Alhamdolillah… Ab tera kaya bane ga kaliya
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف اہل خانہ کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے استعفے پر کہنا تھا کہ ایک درباری ہٹا دیا گیااور دوسرا بھاگ گیاہے۔
Mubarak to nation! 1 darbari sacked, the other flees & the rest start trembling as they look over their shoulders! NS's darbar disappearing!
اس سےقبل قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر فیڈ کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق انگریزی اخبار میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی،دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی،وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کےلیے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف احستاب سے نہیں گھبراتے ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ احتساب مسلم لیگ ن کی حکومت کا بنیادی ستون ہے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان بتائیں کہ زلزلہ متاثرین کے لیےملنے والا پیسہ کہاگیا انہوں نے کہ ہر فورم پراحتساب کیلیےتیار ہیں،عمران خان بھی توزکوة کی پیسوں کاحساب دیں۔
بعدازاں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت اوروزیراعظم نےپاناما لیکس معاملے کو صحیح فورم پر لانے کی کوشش کی اور اپوزیشن سے ٹی او آر کےلیے رجوع کیا۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہناتھاکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش ٹی او آروزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنارہےتھے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی،سینیٹ میں تحریک انصاف کےاراکین نےپانامامعاملےپرراہ فرار اختیارکی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ اگر سپریم کورٹ میں معاملےپر داد رسی ہوگئی تو اسلام آباد کیوں بند کررہےہیں؟۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے اداروں سے رجوع کیاہے تو اداروں پر اطمینان رکھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا سپریم کورٹ کے باہر کہناتھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نوٹس جاری ہونا بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لیے آج پہلا قدم ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر یں مزاری کی خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ کہتے ہیں کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت پارلیمنٹ کے امور میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا۔
جسٹس اطہر نے استفسار کیا کہ شیریں مزاری نے کس کس فورم پر انصاف طلب کیا جس پر شیریں مزاری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو درخواست دی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی درخواست دی گئی مگر شنوائی نہیں ہو سکی۔
عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو نازیبا لفظ سے مخاطب کیا تھا جس پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی تھی۔
دوسرے دن خواجہ آصف نے اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی جسے شیریں مزاری نے قطعی طور پر مسترد کردیا۔ اجلاس میں اسی معاملے پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔
بعد ازاں شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا تھا۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں جو الفاظ استعمال کیے اس سے میری بے عزتی ہوئی، خواجہ آصف نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔