اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی اجازت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے نومئی کا پل عبور کرنا ہوگا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے نو مئی کو کچھ نہیں کیا تو پھر حالات نہیں سدھر سکیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 99 فیصد صوبے میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کی، گنڈا پور نے تبرکاً ایپکس کمیٹی میں بانی کی قید ان کی بےگناہی اور جلسے کی اجازت پر ہلکی پھلکی بات کی۔
مزید پڑھیں : ہو سکتا ہے بانی PTI کو کہا جائے احتجاج کی کال واپس لیں بات کرتے ہیں، رانا ثنا اللہ
دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کی کا بھی کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کس لیول پر بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے، ہوسکتا ہے بانی پی ٹی آئی کو کہہ دیا جائے احتجاج کی کال واپس لیں بات کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی یہ کہتی ہے کہ مینڈیٹ واپس کیا جائے اور انہیں حکومت دی جائے، اگر یہ مطالبات مان لیں تو کیا ہم اڈیالہ جا کر بیٹھ جائیں۔