Tag: خواجہ آصف

  • ہماری معیشت ٹھیک ہوتی تو یونان جیسے واقعات نہ ہوتے، خواجہ آصف

    ہماری معیشت ٹھیک ہوتی تو یونان جیسے واقعات نہ ہوتے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت ٹھیک ہوتی تو یونان جیسے واقعات نہ ہوتے، روزگار اور تعلیم کے مواقع نہ ہونے سے بچے باہر جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے یونان کشتی حادثے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونان کے کوسٹ گارڈز نے ظلم کیا ہے، یونان کے عوام نے اس بات پر احتجاج کیا، ہمیں متحد ہوکر اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے اور جو اس کاروبار میں ملوث ہیں سخت ترین ایکشن ہوں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، انسانی اسمگلنگ کی آڑ میں پاکستانی بچے سمندر ڈوب گئے ، ہماری معیشت ٹھیک ہوتی تو یونان جیسے واقعات نہ ہوتے، روزگار کے مواقع اورتعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچے زیادہ باہر جاتے ہیں، کوئی شخص 30لاکھ توکوئی 35لاکھ روپے دے کرباہر گیا۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں سےیکجہتی میں شریک ہونے کیلئےسوگ کااعلان کیا، یہ ایک قومی مسئلہ ہے فوری حل ہونا چاہیے۔

    وائس چانسلرز کے حوالے سے بیان پر انھوں نے کہا کہ ایسے ایسے وائس چانسلرز ہیں جو 11،11سال سے موجود ہیں اور ایسے وائس چانسلرز ہیں جوقائمہ کمیٹی بلاتی ہے تو نہیں آتے، جو لفظ استعمال کیا اس کےلیے معذرت کروں گا، ایک صاحب ٹرمنیٹ ہوئے مگر وہ اسٹے لیکر بیٹھے ہیں، درسگاہوں کا اپنا تقدس ہے ، درسگاہیں ایسے لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جس میں خدمت کا جذبہ ہو۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک میں رہنے والے پاکستانی معاشی لائف لائن ہیں اور جی سی سی ممالک میں رہنے والےترسیلات میں اہم حصہ دار ہیں، میں نےان لوگوں کے بارے میں کہا تھا جن کاپاکستان میں اسٹیک نہیں اور ان کی بات کی تھی جو کہتے ہیں ترسیلات زر پاکستان مت بھیجیں، ان میں سے کسی نے 9مئی واقعات کی مذمت نہیں کی، جو پاکستان سے رشتہ توڑ چکےتو میرا اعتراض ان پر بالکل قائم ہے۔

    9 مئی کے واقعات کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کو پاکستان کی یکجہتی اورشہداکی نشانیوں پر حملہ ہوا، دفاعی تنصیبات پرحملہ ہوا ہے، اوورسیز پاکستانی بھی اس معاملے پرمتحدہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ آج بھی پاکستان کیخلاف بیرون ممالک لابی کررہے ہیں، جی سی سی ممالک میں رہنے والوں کے پاس پاسپورٹ نہیں بلکہ 3سالہ ویزا ہوتاہے اور ان ممالک میں رہنےو الوں کی ترجیح پاکستان ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں اپنی فیملی اوروالدین کو پیسے بھیجتا تھا، اسی ترسیلات کی وجہ سے دو دفعہ قید ہوا، جو لوگ پاکستان کی لائف لائن وہ محسن ہیں اور جو کسی اورکی لائف لائن بنناچاہتےہیں میں مذمت کرتا ہوں، جو یہ کہتے ہیں ترسیلات بند کردی جائیں انکی مذمت کرتا ہوں۔

  • جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں ، خواجہ آصف

    جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں ، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔

    جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملکر مشکلات کو حل کریں گے ، اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے، سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دفاع بجٹ کے حساب سے دفاعی صلاحیت کو نہ تولا جائے ، عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا لیکن حالات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں۔

  • عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں، خواجہ آصف

    عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں، حکومت کا فیصلہ ہے کہ جو کچھ عسکری تنصیبات اورشہدا کی یادگاروں کے ساتھ ہوا اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نو مئی کے واقعات کے منصوبہ ساز ہیں، انہیں ہر چیز کا علم تھا، انہوں ںے مذمت میں بھی کئی دن لگائے۔

    عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش سے متعلق وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان آج مذاکرات کی پیش کش کررہے ہیں ماضی میں وہ ہم سے بات تک کرنے کیلئے تیار نہیں تھے، انہوں نے اپوزیشن کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تمام حربے استعمال کیے اور جب بند گلی میں آگئے تو اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مذاکرات کر لو۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سیاسی، قانونی اور آئینی طریقے سے نمٹ رہے ہیں۔

    یاد رہے وزیردفاع خواجہ آصف نے نومئی کے واقعات کو پاکستان کیلئے نائن الیون قرار دیتے ہوئے کہا تھا نو مئی کو جو ہوا وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

    پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت پرپابندی لگانے کا ایک عمل ہوتا ہے، اگر یہ عمل شروع ہوتا ہےتو معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں گے۔

  • تحریک انصاف خزاں کے پتوں کی طرح بکھررہی ہے، خواجہ آصف کا  طنز

    تحریک انصاف خزاں کے پتوں کی طرح بکھررہی ہے، خواجہ آصف کا طنز

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف خزاں کے پتوں کی طرح بکھررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھورٹے کے اعلان سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف خزاں کےپتوں کی طرح بکھررہی ہے، ہر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی اس کے وفادار نظریاتی کارکن اور قیادت ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی کو بنانے والوں نے سر اور دھڑ تو دے دیا ریڑھ کی ہڈی نہ دے سکے، نتیجہ سامنے ہے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما جن میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، ملک اسلم امین، بلال غفار اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز 9 مئی کے تشدد کی مذمت کے بعد پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

    سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور چیئرمین عمران خان سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

  • میرے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں: عثمان ڈار

    میرے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں: عثمان ڈار

    سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الزام لگایا ہے کہ ان کے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں، اس لیے اب مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کریں۔

    عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ شدید عوامی رد عمل آنے پر ندامت کا ڈراما کیا جا رہا ہے، میرے خلاف حکومتی مشینری خواجہ آصف کے ایما پر متحرک ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے خواجہ آصف کی ہمدردی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’’ان کی ہمدردی کی ضرورت نہیں‘‘ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی ہے۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی ہوئی جس پر میں شرمندہ ہوں، اگر عثمان ڈار کی والدہ نے اجازت دی تو میں ان سے ان کے گھر پر جا کر معافی مانگوں گا۔

  • جیساریلیف عمران خان کو مل رہا ہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، خواجہ آصف

    جیساریلیف عمران خان کو مل رہا ہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسا ریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، ہمیں اپنی آئینی طاقت کاعلم ہےاورہم اس کااستعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو معلوم ہوا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر پر چھاپےمارےگئےہیں، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کالفظ نہیں ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، جن فیملیز کیساتھ برا سلوک کیاگیا ان سے معافی مانگنےکیلئے تیارہوں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ سوچ بھی نہیں سکتا اس قسم کا سلوک روا رکھاجائےگا، اجازت ملی تو ان خواتین اور بیٹیوں سے معافی مانگوں گا، سیاست کی وجہ سے بہت سی حدود کراس ہوئی ہے، انتظامیہ اورپولیس کاتو کچھ نہیں جاتا میں بہت شرمندہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں اس بات کا حق نہیں کے ہم ایساکریں ، میں اس چیز کی روایت رکھنے کے خلاف ہوں، سیاسی بنیاد پربیان نہیں دےرہاذاتی طور پر شرمندہ ہوں۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ سال 2018میں ایک ایجنڈے کے تحت نوازشریف کیخلاف سازش شروع ہوئی، نوازشریف کی سیاست آج بھی جاری ہے اور ان کا بھائی وزیراعظم ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالاگیا، جیساریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، عمران خان کے دور میں پیپلزپارٹی اورن لیگ پر مقدمات بنائےگئے۔

    ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک کے حالات کو خراب کیاگیا، پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرےگی سب کو قبول کرنا ہوگا۔

    ن لیگی رہنما نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرنوازشریف کو تاحیات نااہل کیاگیا، ہمیں اپنی آئینی طاقت کاعلم ہےاورہم اس کااستعمال کریں گے۔

    9 مئی کے واقعات سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کو ہدایت ملی کہ آپ نے یہ سب کرنا ہے، شرپسندوں نے سرکاری املاک پر حملہ کیاتوڑپھوڑ کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حدود سے تجاوز ہو رہا ہے، پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کی ایگزیکٹو پابند ہے، جوہمارادشمن نہیں کرسکاوہ عمران خان کےحواریوں نےکردیکھایا، لاہوراورراولپنڈی میں پاک فوج کی تنصیبات پر حملے کیےگئے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی نے املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک لفظ نہیں بولا، جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ان کو ضرور سزا ملے گی، جوطریقہ کار یہ اپنا رہے ہیں ان کو اس پر جواب ملے گا۔

  • عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام: خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

    عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام: خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو10ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ، جس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر عمران خان سے تحریری معذرت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کے الزام میں پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو10ارب ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    نوٹس پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا جھوٹا الزام عائد کیا، ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپیہ اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا۔

    نوٹس میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا، براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر عمران خان سے تحریری معذرت کریں، ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کریں، معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • خواجہ آصف مذاکرات میں نہ بیٹھیں کسی نے زبردستی تو نہیں کی، شاہ محمود

    خواجہ آصف مذاکرات میں نہ بیٹھیں کسی نے زبردستی تو نہیں کی، شاہ محمود

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف مذاکرات میں نہ بیٹھیں تو کسی نے ان پر زبردستی تو نہیں کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ نے حکومتی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں کہا ’’ہم مسئلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، خواجہ آصف کو مذاکرات پر اعتراض ہے تو اپنی جماعت کو بتائیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’ہم ملکی مفاد کے لیے اتفاق کی پوری کوشش کریں گے، تاہم حکومتی صفوں میں یک سوئی نظر نہیں آ رہی ہے، خواجہ آصف مذاکرات میں نہ بیٹھیں کسی نے زبردستی تو نہیں کی، انھیں مذاکرات پر اعتراض ہے تو اپنی جماعت کو بتائیں۔‘‘

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ 13 جماعتی اتحاد میں یک سوئی نہیں ہے، ان جماعتوں میں نظریاتی اور جذباتی ہم آہنگی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات ہو رہے ہیں، ہم آئین پاکستان کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ سے اظہار یک جہتی کریں گے۔

    یوم مئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یوم مزدور پر ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ مزدوروں کا گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

  • پرویز الٰہی کے گھر آپریشن پنجاب حکومت نے کیا ہے، خواجہ آصف

    پرویز الٰہی کے گھر آپریشن پنجاب حکومت نے کیا ہے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ پنجاب حکومت نے مارا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الٰہی کیلئے باہر نہیں نکلےگا وہ عمران خان کیلئے نہیں نکلتے، پرویز الٰہی کےگھر پر چھاپے کا علم  پنجاب حکومت کو ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں حالات نے کروٹ لی ہے، چند سال قبل نواز شریف اور ان کے خاندان پر ظلم کی انتہاکی گئی، جب ظلم وستم عروج پر تھا تو نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اسمبلیاں تحلیل کیں اب وہی درخواست دے رہے ہیں بحال کریں، پہلے نیشنل اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے رہے تھے جب دیے پھر کہتے ہیں واپس کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے سے اظہار لاتعلقی

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ کہتی ہے کہ بیٹھ کر مذاکرات کریں، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے پنچائت نہیں لگاتی، آئین میں بھی کہیں نہیں لکھا ہےکہ عدلیہ پنچائتیں لگوائے گی لیکن عدلیہ نے نیا رول اپنالیا کہ سمجھوتے، مذاکرات، پنچائتی فیصلے کرینگے یہ انکا کام نہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اداروں کو آئینی اور قانونی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، دنیا جہاں کا کرپٹ آدمی عمران خان کے پاس چلاجائے تو سب کچھ حلال ہوجاتا ہے، ساری دنیا کے ڈاکو پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی قیادت تلے جمع ہورہے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کل تک جن کو ڈاکو کہتا تھا آج رونا پیٹنا ڈالا ہوا ہے اسکے گھر پولیس چلی گئی، عمران خان والاجو سلسلہ شروع ہوا ہے یہ چند دنوں کی مات ہے،گزشتہ ایک سال میں عمران خان نے جتنے قدم اٹھائے انہیں ریورس کیا ہے، عمران خان کے ہر فیصلے سے ہمیں سیاسی فائدہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی گرفتاری کا آپریشن ناکام، گھر کی 3 بار تلاشی لی گئی، 25 افراد زیر حراست

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سی پیک کو تباہ کیاگیا، تحریک انصاف کے وزرا نے سی پیک کیخلاف بیانات دیے تھے، جس قسم کے حالات ملے ملک ملے تھے میں نے کہا تھا کہ فوری الیکشن میں جانا چاہئے، لیکن ساتھیوں نے فیصلہ کیاکہ حکومت میں رہنا چاہئے حالات قابو کیے جائیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال میں میاں نواز شریف کو نہیں بلانا چاہتے، اکتوبر کے الیکشن زیادہ دور نہیں میاں صاحب آجائیں گے، میاں صاحب کے آنے سے حالات میں سیاسی تبدیلی آئےگی، ہم چاہیں گےکہ وہ ایسے وقت میں آئیں جس سے تبدیلی ہو، یہ نوازشریف کا ملک ہے وہ لازمی واپس آئیں گے۔

  • الیکشن اکتوبر سے پہلے ہونے کا امکان نہیں ، خواجہ آصف

    الیکشن اکتوبر سے پہلے ہونے کا امکان نہیں ، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہی ہوں گے، اس سے پہلے انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اکتوبر سے پہلے ہونے کا امکان نہیں، الیکشن سے پہلے نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کشیدگی ختم ہونی چاہئے، کشیدگی تو ابھی شروع ہوگی، آپ ابھی الیکشن کراتے ہیں پھر اکتوبرمیں بھی کرائیں گے تو کشیدگی تو ہوگی، میں تو اس معاملے پر پنجابی مثال دینا چاہتا ہوں لیکن رہنےدیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ ہم آئین کی بات کر رہے ہیں اس میں عمران کی مقبولیت یا خوف کی بات نہیں، مقبولیت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی مستحکم نہیں رہتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے ، بڑے بڑے آئے مقبول بھی ہوئےاورغیر مقبول بھی، ان کو یہ خطرہ ہے کہ مقبولیت کم ہوجائے گی باقی کوئی خطرے والی بات نہیں۔

    خواجہ آصف نے واضح کہا کہ الیکشن ایک دن ہی ہوں گے اور اکتوبر میں ہوں گے۔