Tag: خواجہ اظہار الحسن

  • خواجہ اظہارالحسن پرحملہ: صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    خواجہ اظہارالحسن پرحملہ: صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرخواجہ اظہار الحسن کا گارڈ اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے ایم کیو ایم کے رہنما پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے گا۔

    وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عید کے موقع پرقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے واقعے پررپورٹ طلب کرلی۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملےکی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سےحوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے شہید افراد کےاہلخانہ سےتعزیت، زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔


    ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن قاتلانہ حملے میں بچ گئے، گارڈ جاں بحق


    پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے خواجہ اظہارالحسن پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ہر صورت میں کچلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور منتخب نمائندگان کو تحفظ مہیا کیا جائے۔

    گورنر سندھ محمد زبیرنے خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئے حملےمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردوں اورامن دشمنوں کےخلاف متحد ہیں۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکوٹیلیفون کرکے خواجہ اظہارالحسن پر حملے کی مذمت کی اور پولیس اہلکار اور شہری کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ملزمان کو جلد پکڑا جائے اور اس حوالے سے وفاقی ادارے مکمل تعاون کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خواجہ اظہارالحسن کو فون کرکے ان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں آج صبح ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن قاتلانہ حملے میں محفوظ رہےجبکہ فائرنگ کی زد میں آکرخواجہ اظہار الحسن کا گارڈ اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہر کام چین نے کرنا ہے تو وزارتِ بلدیات بھی انہیں دے دی جائے، خواجہ اظہار

    ہر کام چین نے کرنا ہے تو وزارتِ بلدیات بھی انہیں دے دی جائے، خواجہ اظہار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کو وزارت سمیت ہی چین کو دے دیا جائے اُن سے وزارت نہیں سنبھالی جارہی ہے۔

    سندھ اسمبلی سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے وزیر بلدیات جام خان شورو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات سے اپنی وزارت نہیں سنبھل پارہی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ تھوڑا تھوڑا دینے کے بجائے وزیرِ موصوف پوری وزارت ہی چین کو کیو ں نہیں دے دیتے؟ یا پھر کوئی چینی ہی آکر سندھ میں وزارت بلدیات کا قلمدان سنبھالے۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی گلستان جوہر اورسرجانی ٹاون میں چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے اور وزیر بلدیات کو پتہ ہی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چا ئنا کٹنگ کی تحقیقات سندھ حکومت اپنے وزراء سے شروع کرے اور ایم کیو ایم پر ختم کرے ،ہم چائنا کٹنگ کرنے والوں کو سماج کا دشمن سمجھتے ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے بھی میڈیا سے بات کی انہوں نے کہا کہ وزارتِ بلدیات کو چاہیے ایک کے ایم سی کی بلڈنگ ہی رہ گئی ہے اُسے بھی چائنا کو دے دیں۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر وزارتِ بلدیات کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز جاری نہیں کیے جارے ہیں اور صوبائی حکومت سارے اختیارات پر قابض ہے۔

    نقطعہ اعتراض پر سینیئر وزیر نثار کھوڑو اور وزیر بلدیات کی خرم شیر زمان کے نوک جھوک بھی ہوئی جب کہ قائد حزبِ اختلاف خواجہ اظہار سمیت ایم کیو ایم دیگر اراکین اسمبلی نے بھی خرم شیر زمان کا ساتھ دیا۔

  • وزیراعلیٰ ہمارا ہو تو سندھ حکومت کو جوائن کر سکتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

    وزیراعلیٰ ہمارا ہو تو سندھ حکومت کو جوائن کر سکتے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں جانے کے لیے بھی تیار ہیں لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ وزیر اعلٰی کا عہدہ ایم کیو ایم پاکستان کو دیا جائے۔

    اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد کراچی کی قدآور شخصیات ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ ایم کیو ایم پاکستان کو دیا جائے۔

    اس موقع پر خواجہ اظہار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا ،ان کا کہنا ہے مرادعلی شاہ ضد چھوڑدیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔

    انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر بلدیاتی نمائندوں کو اخیتارات نہ دیئے گئے تو مجبوراًمحبت میں دھرنے دیں گے ہم سندھ میٰں قائم باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو تباہ اور دیہی و شہری سندھ میں تناؤ نہیں چاہتے۔

    نو منتخب اسیر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب ٹیم کا کپتان وسیم اختر میدان میں آگیا ہے ترقی کے سفر کو اب کوئی روک نہیں سکتا۔

  • دہشت گردی سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی ناقص ہے : خواجہ اظہار الحسن

    دہشت گردی سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی ناقص ہے : خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی کے باعث آئے دن دہشت گردی کے واقعات سےگذرنا پڑتا ہے نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح پر عمل درآمد کر کے دہشت گردی کے عفریت سے نجات پایا جاسکتا ہے۔

    سندھ میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے یہ بات کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُنہوں نے سندھ حکومت سے سانحہ کے متاثرین کی مالی معاونت کا مطالبہ کیا اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اسی سے متعلق : درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    خواجہ اظہار الحسن نے وفاقی حکومت سے بھی متاثرین کی مالی معاونت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کی تمام مزارات، درگاہوں،خانقاہوں اور اولیاء کرام کے مقدس مقامات پر سخت سیکیورٹی کا مطالبہ کیا اور ہر درگاہ کے باہر ایمرجینسی میڈیکل سینٹر کے قیام کی تجویز دی۔

    یہ پڑھیے : شاہ نورانی دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اوراس قومی سانحے پر پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جب کہ متاثرین کی مدد اور معاونت کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں : پہاڑوں‌ میں‌ گھرا شاہ نورانی کا مزار صدیوں‌ پرانا ہے

    اُن کا کہناتھا کہ سانحات پر سیاست نہ کی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ سارے ادارے سر جوڑ کر بیٹھیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور سمت کا جائزہ لیں کہ دہشت گردی ملک کی بقا اور سلامتی کا معاملہ ہے۔

  • خواجہ اظہار الحسن کے کوآرڈینیٹر سمیت سات کارکنان پی ایس پی میں شامل

    خواجہ اظہار الحسن کے کوآرڈینیٹر سمیت سات کارکنان پی ایس پی میں شامل

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کوآرڈینیٹر فہد رضا سمیت سات کارکنان نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    خواجہ اظہار الحسن کے کوآرڈینیٹر فہد رضا نے ایم کیوایم کو چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی، ایم کیوایم کے دیگر سات کارکنان نے بھی پی ایس پی شمولیت اختیار کی ۔

    ایم کیوایم کے یونٹ انچارج اور جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت پی ٹی آئی اور پی ایم ایل کیو کے کارکنان اور کاٹھیاوار کمیونٹی کے چالیس مرد اور خواتین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

    چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت عبد الحکیم نے بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے مسعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

  • پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل

    پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل

    کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرلیا جس کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر پولیس پارٹی نے دوبارہ چھاپہ مارا اور اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کر رہے تھے۔ خواجہ اظہار کو ہتھکڑی لگا کر پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

    اس سے قبل بھی آج ہی کے روز ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

    پہلے چھاپے کے وقت خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں موجود تھے۔ انہیں جیسے ہی اپنے گھر میں چھاپے کا فون موصول ہوا انہوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ سندھ کو اس سے مطلع کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعلیٰ کے حکم پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے چھاپے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ اظہار کے گھر میں 12 مئی کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع تھی اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ روپوش شدہ ملزمان میں ایک بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر کی موجودگی کی بھی اطلاع تھی۔

    CM Sindh takes notice of raid on Kh Izhar’s house by arynews

    انہوں نے بتایا کہ ملیر انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کے 8 سے 10 اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ ’یہ ایک معمول کی کارروائی تھی اور اس کا زیادہ واویلا کرنے کی ضرورت نہیں‘۔

    بعد ازاں پولیس پارٹی ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی قیادت میں دوبارہ ان کے گھر پہنچی۔ اس وقت خواجہ اظہار کے گھر پر ایم کیو ایم کے متعدد رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں جمع تھے۔ پولیس نے ان سب کو پیچھے کرتے ہوئے خواجہ اظہار کو حراست میں لے لیا۔

    اس دوران خواجہ اظہار الحسن اور فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے رہنما پولیس سے دریافت کرتے رہے کہ خواجہ اظہار کو کیوں گرفتار کیا جارہا ہے۔

    :فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

    خواجہ اظہار کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے۔ ’میں راؤ انوار سے وارنٹ گرفتاری دکھانے کو کہتا رہا لیکن نہ تو وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا اور نہ ان کی گرفتاری کی وجہ بتائی گئی‘۔

    فاروق ستار نے کہا، ’بغیر لیڈی سرچرز کے خواجہ اظہار کے گھر کی ایسے وقت میں تلاشی لی گئی جب گھر پر کوئی مرد نہیں تھا اور صرف خواتین موجود تھیں۔ ان خواتین کو ہراساں کیا گیا‘۔

    انہوں نے کہا، ’جس طرح دن دیہاڑے خواجہ اظہار کو گرفتار کیا گیا ہے اس سے زیادہ پاکستان کے سیاسی اور جمہوری نظام کی بے توقیری نہیں ہوسکتی، اس سے زیادہ ذلت و رسوائی نہی ہوسکتی۔ اس ذلت و رسوائی سے بہتر ہے کہ ہم سب اجتماعی طور پر گرفتاریاں دے دیں‘۔

    فاروق ستار نے راؤ انوار اور ان کی ٹیم کی اس کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ معاملہ لندن سے پارٹی چلانے کا نہیں، نہ ہی معاملہ وہاں سے پاکستان مخالف نعرے لگانے کا ہے، بلکہ یہ معاملہ ایم کیو ایم دشمنی کا ہے، یہ مہاجر دشمنی ہے اور اس کا مقصد ایم کیو ایم کو دیوار سے لگا کر ختم کرنا ہے‘۔

    :راؤ انوار کی معطلی

    واقعہ کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے ’غلط قدم‘ کو اس کی وجہ قرار دیا۔

    خواجہ اظہار کا نام کئی مقدمات میں شامل ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خواجہ اظہار کی گرفتاری کی وجہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری یا ان کے گھر پر چھاپہ سے قبل مذکورہ رکن کو آگاہ کیا جاتا ہے یا اسپیکر اسمبلی سے اجازت طلب کی جاتی ہے۔

  • مصطفیٰ کمال وہ کیسٹ ہے جسے پلٹ پلٹ کر لگایا جا رہا ہے،اظہار الحسن

    مصطفیٰ کمال وہ کیسٹ ہے جسے پلٹ پلٹ کر لگایا جا رہا ہے،اظہار الحسن

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے مصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال کی مثال ایسی کیسٹ کی ہے جسے پلٹ پلٹ کر لگایا جارہا ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن کراچی کے علاقے ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے انتخابی مہم کے دورے پر میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی دکان اب زیادہ دیر نہیں چلے گی پہلے تو یہ ہی بتا دیا جائے کہ پی ایس پی کا منشور کیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے کوئی بکھر جاتا ہے کوئی نکھر جاتا ہے ،، ہم نکھر گئے ہیں اور کچھ لوگ بکھر گئے جو نفرت آمیز پریس کانفرنس کر کے رگوں میں زہر گھول ر ہے ہیں یہاں لہو کو کانٹے پہ تولہ جارہا ہے یہ سچ بن جائےگا ایک دن جو بار بار جھوٹ بولا جارہا ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ ملیر پی ایس 127 ضمنی الیکشن ہو نے جا رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کرکے دھاندلی کا پروگرام بنا رہ رہی ہے الیکشن کمیشن اس حلقے میں تقرریاں اور تبادلے روکے ،اگر اس حلقے میں سرکاری سطح پر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم یہاں دمادم مست قلندر کردیں گے۔

    سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ کراچی سے لاتعلق ہوگئے ہیں چند گلیوں میں گھوم کر وزیراعلی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے دورہ کرلیا اسی وجہ سے وزیراعلی سے فاصلے وسیع ہورہے ہیں وزیر اعلیٰ یاد رکھیں کہ 48 فی صد اسمبلی نہیں انہیں ووٹ نہیں دیا تھا وہ اپنے کام سے شہری علاقوں کے مکینوں کے دل جیتیں۔

  • مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی سید سردار احمد،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورسمیت دیگررہنما شامل ہیں۔

    جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت کے لیے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو،مشیر قانون وہاب مرتضیٰ،مشیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور راشد ربانی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفد ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی،زیر حراست کارکنان کی رہائی، دفاترپر چھاپے، رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سیاسی وسسماجی رگرمیوں میں غیر اعلانیہ پابندی کے حوالے سے اپنی شکایات اورتجاویزات وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گا۔

    اسی سے متعلق : کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    واضح رہے انہی تمام شکایات اور مطالبات کی منظوری کے لیے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور ڈپٹی کنوینیرعامر خان سمیت 18 رہنما کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وفاق کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیپم کا دورہ کر کے ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور وفاق کی جانب سے مطالبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائیں گے۔

  • بیورو کریسی وزیراعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، خواجہ اظہار الحسن

    بیورو کریسی وزیراعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بیورو کریسی وزیر اعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، سندھ حکومت کی تبدیلی تک کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کنور نوید جمیل بھی موجود تھے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ شہر کے دورے پر نکلے اچھا کیا، لیکن بارش کے بعد شہر میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ان کی موت کا ذمہ دار کون ہے ؟

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارہ جاں بحق افراد کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک اور ضلعی و ڈپٹی کمشنرز کے خلاف درج کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اورکراچی کے ندی نالے گندگی سے بھرے پڑے ہیں۔

    نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے جاری کیے گئے، کرپٹ لوگوں کو گھربھیجے بغیر تبدیلی ناممکن ہے۔ کچرا اٹھانے کے نام پر 15،15کروڑ روپے جاری کیے گئے،ان کا حساب کون لے گا؟

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی کا مطالبہ کیا تھا جو اب تک نہیں بنی ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ہم نے کبھی بھی جرائم پیشہ افراد کورہا کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہر کے حالات کے پیش نظر ایم کیوایم نے اتوار کے روز نکالی جانے والی ریلی بھی موخر کردی۔

     

  • نئے وزیراعلیٰ کو کراچی آپریشن اون کرنا چاہیے،اظہار الحسن

    نئے وزیراعلیٰ کو کراچی آپریشن اون کرنا چاہیے،اظہار الحسن

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ امید ہے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کراچی آپریشن کے برائے نام کپتان نہیں بنیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے متحدہ رہنمائوں کے ہمراہ اسپتال میں لٹل ماسٹر حنیف محمد کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی آپریشن کو اون کرنا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کا عملی کپتان بنیں،اُمید ہے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کراچی آپریشن کے برائے نام کپتان نہیں بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف جاری ہے ، رینجرز پر حملے کراچی میں نہیں بلکہ اندرون سندھ میں ہوئے، اس لیے رینجرز کے اختیارات اور آپریشن کا دائرہ کار اندرون سندھ تک پھیلایا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی تشکیل ایم کیو ایم کے مطالبے پر ہوئی، ایم کیوایم کے نامزد میئرکراچی سمیت ہزاروں کارکنان پابند سلاسل ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے۔