اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشاءاللہ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اطاہر کرتے ہوئے کہا کہ جسکا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتےاسکو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشاءاللہ۔
جسکا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتےاسکو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی انشاءالّلہ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 26, 2018
مزید پڑھیں : عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا، نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔