Tag: خواجہ آصف
-
پنجاب ہاوٗس میں خواجہ آصف کے بیٹے کی شادی، سرکاری خرچے پر
کراچی میں سندھ اسمبلی کے بعد ایک اور شاہانہ شادی ہال منظر عام پر آگیا۔۔ پنجاب ہاؤس کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے فرزند کی شادی جو ٹھہری۔۔ جہاں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
سرکاری مشینری اور املاک کو ذاتی جاگیر کی طرح استعمال کرنا تو کوئی پاکستانی حکمرانوں سے سیکھے
ابھی کراچی میں سندھ اسمبلی کی شادیوں کے ترانے تھمے نہ تھے کہ پنجاب ہاؤس میں شادی کے شادیانے بج اٹھےاور اس مرتبہ شاہانہ سرکاری عمارت کو سجایا گیا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیٹے کیلئے ،، جو اس شادی کی اس تقریب کے ہیرو بنے۔پنجاب ہاؤس کو روشنیوں میں نہلا دیا گیا،، برقی قمقموں کی سجاوٹ بھی دیدنی رہی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت، لیکن سب کا سب سرکاری خرچے پر۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے فرزند کی شادی کی اس تقریب کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔۔ اور تو اور سرکاری پروٹوکول تک وزیر موصوف، ان کے اہل خانہ اور مہمانانِ خصوصی کیلئے مختص کردیا گیا۔۔
وطن عزیز کے غریب عوام پوچھتے ہیں غربت اور مہنگائی لوگوں کی جانیں لے رہی ہے۔۔ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے معیشت کا بھٹہ بٹھا رکھا ہے۔۔
قوم کے بچے بچے کا بال قرض میں جکڑا ہے ایسے میں ایک وزیر کے بیٹے کی سرکاری عمارت میں شادی اور اس کیلئے سرکاری وسائل کا کھلا استعمال قوم سے مذاق نہیں۔ -
دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں، شمالی وزیرستان میں غیر ملکی دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں، وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار شہید ہوئے، حملوں میں غیر ملکی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی کا مکمل حق حاصل ہے اور اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ۔ انھوں نے کہا شمالی وزیرستان میں غیر ملکی شدت پسندوں کیخلاف کاروائی سکیورٹی فورسز پر حملوں کا نتیجہ ہے۔
-
عوام بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے، خواجہ آصف
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے زبانی کلامی ثابت ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کی خبر سنا کر مزید اذیت سے دوچار کردیا ہے۔
لاہور میں این ٹی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہروں کی سالانہ بندش اور ملکی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کم کی جائے گی۔
جس کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوگی اور آئندہ چند ہفتے مجبورا لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے باعث ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے۔