Tag: خواجہ آصف

  • پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی، وزیردفاع  نے خبردار کردیا

    پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی، وزیردفاع نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی، پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، بھارت جو کرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حملے کو تنازع بنانا پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا ہے، دنیا کواس بات کی فکرہونی چاہیے کہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت طالبان کو ہتھیار سپلائی کر کے پاکستان میں حملے کیلئے تیار کر رہا ہے، وزیر دفاع

    انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہو تو ظاہر ہے پھر جنگ ہوگی، بھارت کوپیغام ہے ہمارے مسائل بہت سنجیدہ ہیں، انہیں مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں، چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی توجہ دنیا کے فلیش پوائنٹس پر ہے، اگر وہ مداخلت کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی فوج کو پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی فوج کو پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوج کو پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، اقتدارسےمحرومی کےبعد پی ٹی آئی اپنےزخم چاٹ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو‌ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کےدورےپرہیں، آرمی چیف کوعزت واحترام کیساتھ گارڈآف آنردیا گیا، ہمارے برطانیہ سے ڈپلومیٹک تعلقات اچھے ہیں، کئی دہائیوں سے پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پرپی ٹی آئی غلط زبان استعمال کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی کلپ موجودہےآرمی چیف باپ ہوتاہے، سوشل میڈیاپریہ لوگ گندی غلیظ زبان استعمال کرتےہیں، جس کوآپ باپ کہیں اس کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، یہ سارا جھگڑا فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کی بات پر شروع ہوا، بانی پی ٹی آئی فوج کوپارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور سیاسی حالات میں ان کا مکروہ چہرہ بھی سامنے آرہاہے، اس طرح کی باتیں اور زبان استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتدار پی ٹی آئی سے چھن گیا تو اب تک اپنے زخم چاٹ رہے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر بر شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، دنیا میں کسی سیاسی جماعت کا یہ طریقہ نہیں جو پی ٹی آئی کا ہے۔

    معاشی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے، پوری دنیامعیشت کی بہتری کااعتراف کررہی ہے، ہرچیزمعمول کے مطابق آرہی ہے تو ان سے برداشت نہیں ہورہا، پی ٹی آئی نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی کوئی کثرنہ چھوڑی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ خط لکھ رہےہیں دوسری طرف یہ کارروائیاں کررہےہیں، ہرادارےکوگالی دےرہےہیں غلط زبان استعمال کی جارہی ہے، پی ٹی آئی مکروہ اور جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، ان کی نظرمیں ملک،اداروں کی کوئی حیثیت نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اب آزادہوئی ہے توان کو تکلیف شروع ہوگئی، ان کا رشتہ کرپشن،چوری ،جلاؤگھیراؤ سے ہوسکتا ہے ملک سےنہیں، ماضی میں نوازشریف اور بینظیربھٹو کے اختلافات رہے لیکن کسی نے یہ قدم نہیں اٹھایا، بانی اور پی ٹی آئی نے جو کام کیے وہ کسی نے نہیں کیے۔

  • پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کا ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں ان کے تین چار گروہ ہیں، قومی اسمبلی میں بھی یہ تقسیم کا شکار ہیں، صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لیے کوششیں کرتی رہی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی ائی کو صرف اقتدار کے لیے تعمیر کیا گیا، اقتدار نہیں تو پارٹی تقسیم ہورہی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی فارن پالیسی مستحکم ہے سب سے تعلقات بڑھا رہے ہیں، چین ہمارا بڑا اتحادی ہے کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں رکھنا چاہتے، حکومت کے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، عرب ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، فلسطین کے بھائیوں کے لیے آواز بلند کرنا خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتے، طیب اردوان دوست اور بھائی ہیں ان کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

  • القادر کو یونیورسٹی کہنا غلط ہے، اس کی حیثیت کمپیوٹر کالج یا انسٹیٹیوٹ سے زیادہ نہیں‘

    القادر کو یونیورسٹی کہنا غلط ہے، اس کی حیثیت کمپیوٹر کالج یا انسٹیٹیوٹ سے زیادہ نہیں‘

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ القادر کو یونیورسٹی کہنا غلط ہے، اس کی حیثیت کمپیوٹر کالج یا انسٹیٹیوٹ سے زیادہ نہیں۔

    پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ القادر کوئی یونیورسٹی نہیں جو یہاں روحانیت پڑھائی جاتی ہے، اس کی حیثیت ایک کمپیوٹر کالج یا انسٹیٹیوٹ ہے اس سے زیادہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں این سی اے بزنس ٹائیکون کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، معاہدے کے مطابق رقم کو پاکستان بھیجنا تھا اور رقم پاکستان آئی، کابینہ سے ایک بند لفافے پر دستخط کرار رقم منتقلی کی منظوری دی گئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ میں کچھ لوگوں نے بند لفافے پر دستخط سے انکار بھی کیا تھا، ہماری حکومت آٗئی تو ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں لفافہ کھولا گیا تھا، یہ سارا معالہ شہزاد اکبر نے ہینڈل کیا ان کی گواہی بھی دی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک مضبوط کیس ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی ہے، مالی کیسز اعلیٰ عدلیہ میں کم چلے ہیں، نواز شریف کے کیسز مثال ہیں، پاناما کیس ہی دیکھ لیں مالی طور پر کچھ نہیں ملا تو اقامہ پر نااہل کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہی ہے تو 2014 سے بننا چاہیے، 2024 سے کمیشن بنے گا تو اس میں دھرنے 9 مئی، الیکشن سب آجائیں گے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں لفافہ کھولا گیا تھا، مجھ سمیت کئی اور لوگ بھی تھے ہم نے لفافہ کھول کر دیکھا تھا۔

  • خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’فراڈیا‘ قرار دے دیا

    خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’فراڈیا‘ قرار دے دیا

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’نوسرباز‘ اور ’فراڈیا‘ قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بڑا نوسرباز اور فراڈیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ایگزیکٹو آرڈر سے قیدی رہا ہوں، کوئی ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں ہوگا، عدالتوں نے سزا دی ہے وہی ریلیف دے سکتی ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔

    یہ پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بڑا فیصلہ ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔

    مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں کرپٹ پریکٹس اور بدعنوانی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ جرم میں معاونت کرنے پر بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی آفر کی تھی یا نہیں؟  خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

    بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی آفر کی تھی یا نہیں؟ خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معیشت کےتمام اشاریے بہتری کی طرف جارہےہیں اور کوششیں جاری ہیں کہ کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس نےبھی بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا اس کی سمجھ میں بہت کمی ہے، اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنےگھروں میں پیسےبھیجتےہیں، پی ٹی آئی کے کہنے پر وہ بند ہونے سے ان کا ہی نقصان ہے، ترسیلات زر کا اُسی ماہ پتہ لگ جاتاہے پھر انتظار کی کیا ضرورت ہے، پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے۔

    بنی گالہ منتقلی کی آفر کے دعویٰ پر انھوں نے کبھی کہتےہیں آفرہےبنی گالہ شفٹ ہوجاؤکبھی کہیں اوریہ ان کے خیالات ہیں، بانی پی ٹی آئی کوبنی گالہ منتقل کرنے کیلئے کوئی آفر نہیں کی، ان کی باتوں میں ذرا بھی صداقت نہیں ہے۔

    مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کے ٹیبل پر تھے تو لمبا چوڑا ٹوئٹ کردیا، میرا خیال ہے، اس ٹوئٹ کے بعد مذاکرات بنتےنہیں تھے، پھربھی مذاکرات جاری ہیں۔

    عمران خان سے ملاقات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ میراخیال ہےملاقات میں کوئی حرج نہیں کروادینی چاہئے، ملاقات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے تاہم پریس کانفرنس چھوٹا موٹا جلسہ روز ہورہا ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توبانی پی ٹی آئی نے جیلوں میں زمین پرسلایا لیکن بانی پی ٹی آئی کو تو بہت سہولیات ملی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی دور میں ہمیں کوئی سہولیات نہیں دی جاتی تھیں، میرے بچے امریکا سے ملنے آئے تھے بانی پی ٹی آئی کے بچے بھی آجائیں، نواز شریف کوآخری سانسوں میں بیگم سےبات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، میں کہتا ہوں باپ سے ملنے کیلئےبیٹوں کو آنا چاہئے۔

    انھوں نے بتایا کہ معاشی اشاریےبھی بہترہوئےہیں، کل پی آئی اےکی پروازپیرس کیلئےروانہ ہوئی ہے، یہ ٹریفک کا اجرا ہے، جس میں ہر روز اضافہ ہوگا، یورپ میں19مقامات، فروری سےبرطانیہ کا بھی اجرا ہوگا، ہمارا ٹارگٹ نارتھ امریکا، یو ایس اے ہے، ہم پیرس یاکسی اورایئرپورٹ کے راستے اس کا اجراکریں گے، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کےباوجود یہ بہت بڑی تبدیلیاں ہیں۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی امن ہوجائے دہشتگردی ختم ہوجائےتوخودکفیل ہوجائیں گے ، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے جو کام انجام دیے قابل تعریف ہیں، حکومتی خرچے پر اگر سیالکوٹ کا ایئر پورٹ بنتا تو پتہ نہیں کس کس کی جیب میں پیسہ جاتا، سیالکوٹ ایئرپورٹ کیلئے بزنس کمیونٹی کیساتھ شہباز شریف نےبڑا کردار ادا کیا، میراخیال ہے سیالکوٹ کو بونڈ ڈسٹی ڈکلیئر کر دیا جائے۔

  • پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

    پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خبردار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز دی کہ تحریک انصاف سے مذاکرات ضرور کریں لیکن اس میں طاقت کے تمام مراکز شامل کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ہر مخالف نہیں لیکن کوئی بتائے پندرہ دن میں ایسا کیا ہوگیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی، تعویز یا کسی نے پھونک ماری؟ سمجھ نہیں آئی۔

    خواجہ آصف نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب کے پی ٹی آئی سے خصوصی تعلقات ہیں، خیال کرنا، رُل نہ جانا، وارننگ دے رہا ہوں، ان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونا، میری دعا ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو کسی نے پوچھا بھی نہیں کہ مذاکرات کرنے چاہیے یا نہیں، مذاکرات میں تمام پاور سینٹرز کو شامل ہونا چاہیے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ایک شخص کی تاریخ ہے کوئی بتادے کس سے وفا کی ہے۔ اس کی پارٹی کا ہی کوئی بندہ بتادے کوئی ایسا رشتہ یا شخص جس سے اس نے وفا کی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ دست و گریباں رہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑاک بھی ہو جاتا ہے لیکن میثاق جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔ پہلے کہتا تھا "غلامی نامنظور” اب کہتا ہے "غلامی فوری منظور”۔

  • خواجہ آصف نے گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کردی

    خواجہ آصف نے گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کردی

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں وزیر دفاع خواجہ آصف صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس دوران ان سے پی ٹی آئی اور اسیٹبلشمنٹ میں مبینہ مذاکرات سے متعلق سوال کیا گیا۔

    انہوں نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور روز اول سے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ جلوسوں سے غائب ہوکر برآمد ہوتے ہیں، وہ عمران خان کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔

    ان سے سوال کیا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا لہجہ کیسا ہوسکتا ہے، جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جلسے کی اجازت دی جاسکتی ہے وفاق پر حملہ آور ہونے کی نہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہوسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی صیہونی لابی کا بندہ ہے لیکن ان کی رہائی کی تاحال کوئی امکان نہیں، انہیں ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے، سیاسی وعسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جارہی  ہے۔

    بلوچستان سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بلوچستان کے لاپتا افراد خودکش حملوں، دہشدت گردی میں ملوث نکلے، پاک فوج ہمیں محفوظ بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

  • خواجہ آصف پی آئی اے یورپی روٹس کی بحالی کیلئے متحرک

    خواجہ آصف پی آئی اے یورپی روٹس کی بحالی کیلئے متحرک

    اسلام آباد: یورپی یونین کاایوی ایشن ماہرین سمیت وفد 14 نومبر کو پاکستان آئے گا،خواجہ آصف نے ماہرین کو مطمئن کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف پی آئی اے یورپی روٹس کی بحالی کیلئے متحرک ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یورپی یونین کا ایوی ایشن ماہرین سمیت وفد 14 نومبر کو پاکستان آئے گا، یورپی یونین کے ایوی ایشن ماہرین کو پی آئی اے پر بریفنگ دی جائے گی۔

    یورپی ماہرین کوپی آئی اےکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں ،استعداد کار سےآگاہ کیا جائے گا، ماہرین کا پہلا تعارفی سیشن وزارت اقتصادی امورمیں ہوگا۔

    سیشن میں ماہرین کو پی آئی اے کے پائلٹس کی مہارت کے کوائف اور پائلٹس کی جعلی ڈگری الزام پر وضاحتی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

    خواجہ آصف آئندہ چند ہفتےمیں پی آئی اے یورپی روٹس بحال کرانا چاہتے ہیں، انھوں نے یورپی ماہرین کومطمئن کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

  • کیا ن لیگ  جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانا چاہتی ہیں؟

    کیا ن لیگ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانا چاہتی ہیں؟

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہےکہ ہم یحییٰ آفریدی کوچیف جسٹس بناناچاہتے ہیں، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے ن لیگ کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جارہا ہے، چیف جسٹس کے لیے یحیٰ آفریدی ن لیگ کے امیدوار ہیں یہ تاثرقبل ازوقت ہے، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

    مزید پڑھیں : 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری ، اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟

    انھوں نے کہا کہ ایک بھی سینیٹر اور ایم این اے لاپتہ نہیں تھا یہ صرف بیان بازی ہے، ترمیم سے تین چار دن پہلے نمبرز پورے ہوچکے تھے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کے دیگر ممبران سے بات چیت ہوگی، چاہتے ہیں نئے چیف جسٹس کا نام زیادہ اتفاق رائے سے آئے۔

    خواجہ آصف نے کہا عدلیہ کی طرف سے اشارے آرہے تھے پچیس اکتوبرگزرنے دیں پھرحکومت کو دیکھ لیں گے۔