Tag: خواجہ آصف

  • آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری:  ‘پاکستان کو مشکل وقت میں ریلیف ملا ہے’

    آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری: ‘پاکستان کو مشکل وقت میں ریلیف ملا ہے’

    نیویارک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری پر کہا ہمیں مشکل وقت میں ریلیف ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو مین آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری پر کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں ریلیف ملا، بجلی اور گیس سمیت دیگر چیزوں میں عوام کوریلیف دینا ہوگا۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے جدوجہدجاری رکھنی ہوگی اور ہمیں اپنی معیشت کوخودبہترکرناہوگا۔

    یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سات ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد اب پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط تیس ستمبر سے پہلے مل جائے گی، قرضے کی پہلی قسط ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہو گی۔

    پاکستان کیلیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی مدت سینتیس ماہ ہوگی اور قرض کی منظوری کے ساتھ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کا قرض پروگرام تین سال کے لیے ہے، پاکستان کو قرضے کی دوسری قسط بھی رواں سال جاری ہوگی۔

  • غزہ جیسے سانحات کو حل کئے بغیر پائیدار ترقی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف

    غزہ جیسے سانحات کو حل کئے بغیر پائیدار ترقی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف

    نیویارک : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ جیسے سانحات کو حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن و ترقی نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سمٹ آف دی فیوچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جیسے سانحات کوحل کئےبغیرپائیدارترقی نہیں ہوسکتی، ہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، سیکیورٹی مسائل ہماری آنے والی نسلوں کے ساتھ ساتھ دنیا میں پائیدار امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

    وزیر دفاع نے زور دیا 4ٹریلین ڈالرکےایس ڈی جی فنانسنگ گیپ کوپرکرنےکیلئےکئی اقدامات کرنا ہوں گے اور او ڈی اے کے وعدوں کوپوراکرنا ہوگا ساتھ ہی یو این سیکریٹری جنرل کے مجوزہ ایس ڈی جی اسٹیمولس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی آر کے 2021 کے غیر استعمال شدہ ایلوکیش کا 50 فیصد ری چینل کرنا ہوگا، ترقی پذیر ممالک کےلئےقرض کےاخراجات کم کرنا ہوں گے اور عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیرممالک کی نمائندگی بہتر کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خود مختار قرض کے نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید منصفانہ بنانا ہوگا اور منصفانہ عالمی ٹیکس ریجیم کو اپنانا ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سمٹ آف دی فیوچر نہ صرف ایک نسل کو تبدیلی کا ایک موقع فراہم کرتی ہے بلکہ نئے جرات مندانہ حل کے عزم کا موقع فراہم کرتی ہے۔

  • بانی کے خیال میں اسٹیبلشمنٹ سے گنڈاپور کے رابطے کام آئیں گے، خواجہ آصف

    بانی کے خیال میں اسٹیبلشمنٹ سے گنڈاپور کے رابطے کام آئیں گے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی کےخیال میں اسٹیبلشمنٹ سے گنڈاپور کے رابطےکام آئیں گے، لیکن جو ہو رہا ہے پلاننگ کے تحت ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتےہیں اسٹیبلشمنٹ سے گنڈاپور کے رابطے ان کے کام آئیں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے بیانات پر نہ جائیں جو ہورہاہے پلاننگ کے تحت ہورہا ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ گنڈاپور کی باتوں کا گواہ ان کے سوا کوئی نہیں ، چاردیواری میں علی امین گنڈاپور بالکل مختلف بات کرتے ہیں،اسٹیج پر گنڈاپور مولاجٹ بن جاتےہیں۔

    پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرسوں اسمبلی میں جوہوا اسے روکاجاسکتاتھا،اسمبلی کے اندر گرفتاریوں سے جلسے کی مذمت مدھم پڑگئی ہے۔

    گذشتہ روز وزیردفاع نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں نقاب پوشوں کا آنامان لیا، پولیس اورنقاب پوشوں کی آمدسےاجتماعی خلاف ورزی ہوئی لیکن وزیراعلیٰ کےپی وہ زبان استعمال نہ کرتےتوگرفتاریاں نہ ہوتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ لشکر لے کر آئیں گےاورپنجاب پرحملہ آورہوں گے؟جلسےمیں مریم نوازکانام لے کر کہا بارات لےکرجائیں گے،اس قسم کی باتیں خودکشی کے مترادف ہیں، پی ٹی آئی کے جلسے میں کئی لائنیں کراس ہوئیں۔

  • فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انٹر لنک ہے، خواجہ آصف

    فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انٹر لنک ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ انٹرلنک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کوجیل میں خواب آتےہیں، ن لیگ کا کسی کے ساتھ معاہدے کا علم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1965میں ظاہری اورخفیہ دشمن کاسامناہوا، آج بھی وہی دشمن ہےجس کو اندر سے سپورٹ حاصل ہے، دہشت گردوں کو جنہوں نےملک میں بسایا وہی آلہ کار ہیں۔

    وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انٹرلنک ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو انہی کے احکامات پر عمل ، اداروں کو مخصوص حالات سےنمٹنے کیلئے اختیار دینا اچھی بات ہے، ہردورمیں اداروں کوایسےاختیارات دیے جاتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےمحبت اورپیاروالاتعلق ہے، وہ جوکہہ رہےہیں میری طرف سے آمین ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قوانین ملکی مفادات کےدفاع کیلئے بنائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کےکسی ایک بندے پربھی نیب کا کیس نہیں بنا، پی ٹی آئی دورمیں کوئی ایک بندہ نہیں تھا جس پر نیب کاکیس نہ بناہو۔

  • پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کو ریلیف دے، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کو ریلیف دے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر خوب لفظی وار کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، اور چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کو ریلیف دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس وقت این آر او مانگ رہے ہیں، اس وقت رؤف حسن این آراوکیلئےمنتیں ترلےکررہےہیں اور ہمیں طعنہ دیاگیاکہ ہم این آراولیتےہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سےروزانہ کہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کریں گے، یہ بھول جاتے ہیں کہ شجاع رہا،فیض رہا نہ باجوہ رہا،یہ نیانظام ہے۔

    انھوں نے کہا کہ محموداچکزئی سےسوال پوچھتاہوں کیااسٹیبلشمنٹ سےوہ مذاکرات کریں گے، جو پارٹی سیاسی جماعتوں سےمذاکرات نہیں چاہتی وہ اسٹیبشلمنٹ سےمذاکرات کرے گی ؟ محموداچکزئی کا کیامؤقف ہوگامیں ان کی رائے لینا چاہتاہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عادی ہوچکےہیں ان کوبارباروہی لوگ یاد آرہے ہیں، مذاکرات کرنےہیں توجن کو آوازیں مار رہےہیں وہ کرتےہیں توکرلیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ لوگ بار بار کہتےہیں ہمارےاتحادکےسربراہ محموداچکزئی ہیں، یہ لوگ پہلےگھرمیں طےکرلیں مذاکرات انہوں نےکس سےکرنےہیں، ہماراان کیساتھ کوئی تنازع نہیں،یہ جس سےمذاکرات چاہتےہیں کرلیں۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ لوگ ان حالات میں چاہتےہیں ان کوکوئی ریلیف ملے، یہ چاہتےہیں اسٹیبلشمنٹ ان کوریلیف دے لیکن جب تک 9 مئی زندہ ہےکسی قسم کےمذاکرات نہیں ہوں گے۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر اور خواجہ آصف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا اسی سال عمر ہے، اور جس طرح کی باتیں کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

  • عدلیہ کا سیاست میں مداخلت کا معاملہ سالوں سے چل رہا ہے: خواجہ آصف

    عدلیہ کا سیاست میں مداخلت کا معاملہ سالوں سے چل رہا ہے: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا سیاست میں مداخلت کا معاملہ سالوں سے چل رہا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نے سیالکوٹ میں پریس کانفرمس میں کہا کہ عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن دوبارہ لکھنا ان کا کام نہیں، آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ذاتی رائے ہے کل کا فیصلہ آئینی نہیں بلکہ سیاسی ہے، جس سائل نے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا ہی نہیں آپ اس کو ریلیف دے رہے ہیں، 2 ملین سے زائد سائلین ہیں جنہیں انصاف نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے بھی سائلین ہیں جو پھانسی لگ گئے مگر انصاف بعد میں ہوا، ہماری عدلیہ 134 ویں نمبر پر ہے، اسے تبدیل کرنے کیلئے کوشش نہیں کی گئی، 134 ویں میں سے 100 یا 90 ویں نمبر پر آنے پر عدلیہ کی کوئی توجہ نہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا سیاست میں مداخلت کا معاملہ سالوں سے چل رہا ہے، کل کا فیصلہ آئینی نہیں تھا، جو فریق ہی نہیں ہے جس نے سیٹیں مانگی ہی نہیں انہیں ریلیف دے رہے ہیں، اس وقت عدلیہ کے سامنے 2 ملین سے زائد سائل ہیں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو وہ سائل نظر نہیں آتے یہاں لوگ پھانسی پہلے لگ جاتے ہیں اور انصاف بعد میں ہوتا ہے، عدلیہ کا سیاست سیاست کھیلنا کئی سالوں سے مشغلہ چل رہاہے۔

    وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدانوں سے کئی غلطیاں ہوئی ہوں گی، ہم نے پھر بھی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم پر غیر آئینی حملے بھی ہوئے سارا نزلہ سیاستدانوں پر گرتا رہا، لیکن کل کے فیصلے کی ہوم ڈلیوری کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 151 اور 106 کو ری رائٹ کیا گیا ہے، آئین کو دوبارہ لکھنے، بدلنے، ترمیم کا حق  صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، اس سےقبل 63 اے میں بھی یہ سب کچھ ہوچکا ہے، عدالت میں تو سنی اتحاد کونسل آئی تھی پی ٹی آئی کا نام ونشان نہیں تھا۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ارکان بیان حلفی جمع کراچکے یہ عمل اب ریورس نہیں ہوسکتا، ایک دن ایک پارٹی دوسرے دن دوسری پارٹی کے ممبر ہوگئے، جب 2،2 حلف اٹھائیں گے تو دو نمبری ہی کریں گے۔

  • خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کی حمایت کردی

    خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کی حمایت کردی

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا پوری اپوزیشن کو موسمی بٹیریں قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں تو میں فون ٹیپ کرنے کی حمایت کروں گا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی جنگ کے تناظرمیں یہ نوٹیفکیشن ہوا، عمرایوب و دیگراعتراضات کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے فرمودات کو بھی یاد کرنا چاہیے بانی پی ٹی آئی کی فرمودات بھی سن لیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا میرے بھی فون ٹیپ ہوتےہیں اور ضرورٹیپ ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا اسٹیبلشمنٹ سے معاشقہ تھا،ہرجائزناجائزبات اچھی لگتی تھی، آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے، زہراگل رہے ہیں.

    وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سمیت سارے اپوزیشن والوں کو موسمی بٹیریں قرار دے دیا۔

    گذشتہ روز وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کال ریکارڈنگ کوئی نیاقانون نہیں، آئین میں موجودشخصی آزادیوں کونہیں چھیڑا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے گا اور اگر کسی نےاس کےخلاف کیا تو سزا ملے گی۔

  • آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ  قرار

    آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔

    بجٹ میں ٹیکسز پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سےمحروم ہو تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آرکی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

    آئی ایم ایف کے اسٹیک ہولڈرزجوہری پروگرام پراعتراض کردیں تو؟ کے سوال پرانھوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سےاتفاق کرتاہوں، آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، تیسری دنیاکےملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔

    ملک میں کرپشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں۔

  • آپریشن عزمِ استحکام فوج نہیں حکومت کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

    آپریشن عزمِ استحکام فوج نہیں حکومت کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام فوج نہیں حکومت کی ضرورت ہے، آپریشن سے چینی منصوبوں کو سیکیورٹی تھریٹ پر بھی قابو پایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بی بی سی کو انٹرویو میں افغانستان کی سرحدی حدود کے اندر پاکستان کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالکل ہم نے ان کی سرحد کے اندر کارروائیاں کی ہیں کیونکہ ان کی سرزمین سے لوگ آ کر یہاں پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، تو ہم نے انہیں کیک، پیسٹری تو نہیں کھلانی ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں میں حملہ آوروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ کہ پاکستان مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رکھے گا۔

    اس سوال پر کہ عالمی سرحدی قوانین کے مطابق کیا پاکستان افغان حکومت کو ایسی کسی بھی کارروائی سے پہلے اطلاع دیتا ہے؟ تو وزیر دفاع نے کہا کہ ’ایسا نہیں کیا جاتا، کیونکہ اس سے سرپرائز کا عنصر ختم ہو جائے گا، ہم انھیں یہ نہیں بتا سکتے کہ ہم آ رہے ہیں، آپ تیاری کر لیں۔‘

    وزیر دفاع نے بتایا کہ چین کی طرف پاکستان پر یہ آپریشن شروع کرنے کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، ان کا یہ دباؤ ضرور ہے کہ وہ یہاں اپنی سرمایہ کاری دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں، سی پیک ٹو کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان کے سکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں۔ انھیں اچھا لگے گا کہ پورا پاکستان محفوظ ہو، مگر فی الحال وہ چاہتے ہیں کہ جہاں جہاں ان کے لوگ ہیں، اور ان کا کام ہے، وہ محفوظ ہوں۔‘

    اس سوال پر کہ کیا اس آپریشن کے ذریعے چینی منصوبوں کو سیکیورٹی تھریٹ پر بھی قابو پایا جائے گا؟ خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام فوج نہیں حکومت کی ضرورت ہے، ’چینی منصوبوں کو سیکیورٹی تھریٹ پر بھی قابو پایا جائے گا مگر اس فوجی آپریشن کا مقصد عام پاکستانی شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔‘ چین کے پاکستان میں سی پیک منصوبے سے جڑے حملوں میں بلوچستان سے علیحدگی پسند تحریکوں اور عسکریت پسند تنظیموں کا ہاتھ رہا ہے۔

    اس سوال پر کہ کیا بلوچستان میں ان تنظیموں سے بھی بات چیت کے دروازے کھولے جائیں گے؟ تو انھوں نے کہا کہ ’اگر وہ پاکستان کے فولڈ میں آنا چاہتے ہیں، اور بین الاقوامی کوہیژن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو کیوں نہیں۔ ہم بالکل ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے بات چیت کے بعد ان کے چار سے پانچ ہزار لوگوں کو واپس لانے کا تجربہ ناکام ہوا اور ’طالبان کے وہ ساتھی جو افغانستان سے کاروائیاں کر رہے تھے انھیں پاکستان میں پناہ گاہیں مل گئیں، اب وہ آتے ہیں، ان کے گھروں میں رہتے ہیں اور پھر کارروائیاں کرتے ہیں۔‘

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ جن کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں، ان میں واپس آنے والے طالبان جنگجو بھی شامل ہیں، اس معاملے پر پہلی باقاعدہ بحث ایپکس کمیٹی میں ہوئی جہاں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سینیئر بیورکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کے لوگ موجود تھے، ’سب کے نمائندے تھے، پھر کابینہ میں معاملہ آیا، وہاں بھی سب لوگ تھے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلی نے ’کسی قسم کا اختلاف نہیں کیا۔ ’ہو سکتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے لئے خطرے کی بات نہیں، خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے لئے خطرے کی بات نہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے لئے خطرے کی بات نہیں، ہم تو مذاکرات کیلئے آج بھی تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سےرہائی ان کی جماعت یاحکومت کےلیے خطرےکی بات نہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوتےہیں،ان کوسیاسی طورپرحل کرنا چاہیے، ہم مذاکرات کے لئے آج بھی تیار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگربانی پی ٹی آئی نے رہائی کے بعد بھی طرزسیاست نہیں بدلی توپھرسیاسی استحکام نہیں آئے گا، ملک میں سیاسی لڑائی بڑھے گی، معیشت بہتر نہیں ہوگی اور ان کامقصد بھی یہی ہے پاکستان معاشی استحکام حاصل نہ کرسکے۔