Tag: خواجہ آصف

  • آپ انصاف کیلئے بیٹھے ہیں ‘وش یو گڈ لک’ یا ‘تعویز’ دینے نہیں بیٹھے، خواجہ آصف کی چیف جسٹس پر تنقید

    آپ انصاف کیلئے بیٹھے ہیں ‘وش یو گڈ لک’ یا ‘تعویز’ دینے نہیں بیٹھے، خواجہ آصف کی چیف جسٹس پر تنقید

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ملزم کو کہہ رہے ہیں وش یو گڈ لک، آپ انصاف کیلئےبیٹھے ہیں وش یو گڈ لک یا تعویز دینے نہیں بیٹھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے جس نے ہولناک اثرات چھوڑے، عدل کےبجائےسیاست کی جارہی ہے ، ایک سیاسی گروہ کی حمایت کی جارہی ہے ، قانون اور آئین کے مطابق فیصلے نہیں کئے جارہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی روایات اورآئینی حدود کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، صاف ظاہر ہے چار تین کےفیصلے کو نظر انداز کیاجارہاہے، عمران خان کو ریلیف اور فتنے کو ہوا دی جارہی ہے۔

    خواجہ آصف نے روز دیا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے، آئین کے تحت جو بھی کارروائی درج کی گئی اس پرعملدرآمدہوناچاہیے،آئین جو اختیارات دیتا ہے ان کو استعمال کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے مفادات کے تحفظ کیلئےآئین کےآرٹیکل63کی روح کوبدل دیاگیا، ان کی پشت پناہی کی جارہی ہے جنہوں نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ اعظم سواتی ایک خاتون ہے یہ کوڈ نام ہے ، اس کےذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے، اس ایوان پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ وہ معاملے کا جائزہ لے، یہ شخص کسی کے ساتھ وفا نہیں کرے گا، وہ وزیر صحت جو اب اسپتال میں ہے، اب معافی مانگ رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ فون گھروں پر چھوڑے ہوئے ہیں خود کہیں اور ہیں ، پکڑنے کیلئے پولیس ریڈ کرتی ہے تو پھر چادراورچاردیواری کا رونا روتےہیں۔

    پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منتخب نمائندوں کو گھر بھیج دیاگیا، حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ کو نکال دیا گیا، 15دن بعد پرویز الٰہی کےحق میں ووٹ کوگن لیاگیا، سپریم جوڈیشل کونسل کو نوٹس بھیجناچاہیے، میرے تقدس کو ماضی میں بڑا پامال کیا گیا ہے، آج ایوان اپنا تاریخی رول پلے کرے۔

    آڈیو لیکس سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ طارق رحیم نے جو فیصلہ فون پر بتایا وہی فیصلہ سامنے آیا، پہلے سنتے تھے پرچے لیک ہوتے تھے اب آڈیولیک ہوتی ہیں، پرچے لیک ہوتے تھے یہاں فیصلہ لیک ہوگیا ہے ، پرچے لیک ہوتے ہیں تو نیا پرچہ ہوتا تھا،آڈیو لیک ہوگئی اب نیا فیصلہ دو۔

    خواجہ آصف نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ملزم کو کہہ رہے ہیں وش یو گڈ لک، آپ انصاف کیلئےبیٹھے ہیں وش یو گڈ لک یا تعویز دینے نہیں بیٹھے ہیں، عمران خان کے لئے ریلیف کی بھرمار ہے۔

  • ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے، خواجہ آصف

    ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان وزیر اعلیٰ یا وزیرب ن جاتے ہیں مگر کوئی ناکوئی تنازع ان کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ثاقب نثارکا بیٹا 1 کروڑ 20 لاکھ کی ٹکٹ بیچ رہا تھا، ثاقب نثار نے رات ٹی وی پر تسلیم کیا کہ یہ میرے بیٹے کی گفتگو ہے، ان کی گفتگو سے پتا لگتا ہے کہ ان کا ذہن کتنا گندا تھا، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کے کارکن کو ٹکٹ بیچ رہا ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کیساتھ جو کیا اسکے تمام ثبوت سامنے آگئے، ثاقب نثار لا سیکریٹری تھے ہائیکورٹ کے جج بھی وہ بعد میں بنے، سپریم کورٹ کے  51ہزار کیس پینڈنگ میں پڑے ہوئے ہیں، کئی سال سے لوگوں کی ضمانتیں پینڈنگ میں پڑی ہوئی ہیں۔

  • ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    اسلام آباسد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی مسلسل حملہ آور ہے، ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی مسلسل حملہ آور ہے، زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتے، ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرا تاثر ہے افغان طالبان بھی ٹی ٹی پی سے جان چھڑاناچاہتے ہیں ، دورہ کابل میں افغان طالبان سےبات کی تھی کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر حملے برقرار رہے تو ہمیں اقدامات کرنے پڑیں گے ، افغان طالبان نے ہماری بات کا بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حصہ بننے کے غلط فیصلوں سےنقصان اٹھاررہاہے ، امریکا سے اس معاملے پر بات کرنےکی کوئی منطق نہیں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ امریکا نے 16سال افغانستان میں جو کیا وہ سب جانتےہیں، ہم دہشت گردی کی لعنت سے خود نمٹ سکتے ہیں، پہلے بھی ہم نے دہشت گردی کےخطرے کا خود ہی مقابلہ کیا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری عسکری انتظامیہ اخراجات میں کمی کر رہی ہے فوجی انتطامیہ مسلسل اس بارے میں جائزہ لے رہی ہے کہ کہاں چیزیں موخر کی جاسکتی ہیں لیکن کچھ اہم ضروریات ہوتی ہیں ان کو کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا ۔

    الیکشن کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں100فیصد یقین سےکہہ سکتاہوں آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے، عوام کی رائےاور فیصلے میں مداخلت نہیں ہوگی۔

  • 2018 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی، خواجہ آصف

    2018 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 1971 میں اس بار کا ممبر بنا، ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کورٹ کے سیالکوٹ میں قیام کیلئےوزیرداخلہ سےبات کروں گا اور بینکنگ کورٹ کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے بات کی جائے گی۔

    ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہو چکا ہے، گزشتہ 4سال میں معاشی تباہی کی گئی ، مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دوہزاراٹھارہ کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ پرانے انتخابات کے شکوک سے کہیں آگے نکل گئے، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی۔

  • وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر سوالات اٹھ گئے؟

    وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر سوالات اٹھ گئے؟

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ چاہتے تو اعلیٰ حکام کے احکامات ماننے سے انکار بھی کرسکتے تھے۔

    ایک نجی ٹی وی چینل پر فیض حمید سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ جنرل (ر) فیض حمید بطور فوجی یا سپاہی غیرقانونی احکامات ماننے کے پابند نہیں ہیں، وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ غیرقانونی کام میں نہیں کرسکتا کیونکہ یہ میرے فرائض میں شامل نہیں ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ وزیر دفاع نے بھی فوجی افسر کے بالاحکام کے احکامات نہ ماننے کی حمایت کی، کیا ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی؟

    واضح رہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اُمید ہے جس ڈھٹائی سے اعترافات کیے جا رہے ہیں اُس کے بعد جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جیسے کرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی حالانکہ وہ چاہتے تو انکار کرسکتے تھے۔

  • ‘عمران خان کے ساتھ عوام کا جم غفیر اور نواز شریف کے ساتھ 100 بندے بھی نہیں’

    ‘عمران خان کے ساتھ عوام کا جم غفیر اور نواز شریف کے ساتھ 100 بندے بھی نہیں’

    اسلام آباد : لیگی رہنما خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ نواز شریف کے ساتھ سو بندے بھی نہیں جبکہ عمران خان کے ساتھ عوام کا جم غفیر۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماضی میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں صورتحال سے پردہ اٹھایا۔

    خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ نواز شریف دس روز اسپتال میں رہے، سو سے زائد افراد نہیں آئے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ لاہور سے گزرا تھا تب بھی ہمارے لوگ نہیں نکلے، لوگ ٹوئٹر،فیس بک پرسپورٹ کرتے ہیں،مارکھانےنہیں آتے۔

    خیال رہے عمران خان کی لاہورہائی کورٹ میں پیشی کے وقت زمان پارک سےعدالت تک ہر جگہ لوگ ہی لوگ تھے۔

  • خواجہ آصف کا ملک  کے ڈیفالٹ ہونے کا بیان : پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

    خواجہ آصف کا ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا بیان : پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے واجہ آصف کے ملک ڈیفالٹ کےبیان پر کہا کہ اسحاق ڈار اس بیان کی فوری وضاحت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے ملک ڈیٖفالٹ کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جیسے اصل دشمن ملک سے کھیل رہے ہیں، اس شخص کا وزیر دفاع ہونا سیکیورٹی رسک ہے، اسحاق ڈار اس بیان کی فوری وضاحت کریں۔

    یاد رہے سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، آئی ایم ایف کےپاس نہیں، ہمارے پاس موجود وسائل سے ہم استفادہ حاصل نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کی زمین پرپندرہ سوکنال پرگالف کلب بنے ہوئے ہیں، دوکلب بھی بیچ دیں توکم ازکم ملک کاایک چوتھائی قرض اتر سکتا ہے جبکہ دوتین سوملین ڈالرز کیلئے خود حکمرانوں کو منتیں کرتے دیکھا ہے۔

  • پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنے والے ہیں ، خواجہ آصف کا دعویٰ

    پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنے والے ہیں ، خواجہ آصف کا دعویٰ

    سیالکوٹ : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سےدوری کی وجہ سےہم کامیاب قوم نہیں بن سکے، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہہ رہے ہیں پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ ہونہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، آئی ایم ایف کےپاس نہیں، ہمارے پاس موجود وسائل سے ہم استفادہ حاصل نہیں کرسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی زمین پرپندرہ سوکنال پرگالف کلب بنے ہوئے ہیں، دوکلب بھی بیچ دیں توکم ازکم ملک کاایک چوتھائی قرض اتر سکتا ہے جبکہ دوتین سوملین ڈالرز کیلئے خود حکمرانوں کو منتیں کرتے دیکھا ہے۔

    اسلام آباد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا چیتے نے ایک شخص کوماردیا،بےنامی ایف آئی درج کرادی۔

    کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل ساری رات ہمارےلوگ دہشتگردی سےنبردآزمارہے، ملک میں دہشت گردی کی ایجادبھی ہمارے حکمرانوں نےکی۔

  • خواجہ آصف کا بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلیک آؤٹ ہوا تو پورا پاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران اور حکومتی پالیسی پر چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات طے ہوجائیں۔

    خواجہ آصف کا بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بلیک آؤٹ ہواتوپوراپاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا اور پھر دکانیں، بازاراور کارخانے سب بند ہوجائیں گے

    وزیردفاع نے کہا کہ توانائی کا بحران اس وقت پاکستان کیلئےبنیادی خطرہ ہے، ہمارے پاس درآمدات کیلئےپیسےنہیں ہیں۔

    خیال رہے حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت بازار ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرتے کا اعلان کیا تھا تاہم پنجاب اور کے پی کی حکومت سمیت تاجروں نے حکومتی فیصلوں کو مسترد کردیا تھا۔

  • ‘اہم تعیناتی کے بعد عمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کر لیں گے’

    ‘اہم تعیناتی کے بعد عمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کر لیں گے’

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کوغیرآئینی اقدام کیلئےاکسارہا ہے،اہم تعیناتی کےبعدعمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدارکی جدائی میں پاگل ہوچکے ہیں ، وہ ملک کی وحدت اور احترام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی سے فارغ ہو کر عمران خان سے دو دو ہاتھ کریں گے ، وہ ریاستی اداروں کو اپنے مفاد کیلئے اکسا رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کے اپنے بیانیے پرخود ہی یوٹرن لیا، ہم سب کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے ایک پیج پرمتحدہیں، تمام اداروں کوایک پیج پرہوناہوگا، جب تک تمام ادارےآئین وقانون کےپیج پرنہیں ہونگےمسائل رہیں گے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں بہت مرتبہ آرمی چیف آئےچلےگئے یاریٹائرہوئے،ایک ٹرانزیکشن ہے ہردو، تین سال میں ہوتی ہے۔