Tag: خواجہ آصف

  • سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تشویشناک حالت زار پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود لینے کا مطالبہ کردیا۔

    رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا کہنا تھا کہ سعودی  جیلوں میں قید پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار قابل رحم ہے، 4سال سےمتعلقہ وزارت، پاکستانی سفارتخانےسے رابطےکررہا ہوں مگر کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

    مراد سعید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ حکومتی غفلت پر ازخود نوٹس لیں اور جسٹس ثاقب نثار انسانی بنیاد پر اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں، اگر عدالت کو جیلوں میں قید شہریوں کی تفصیلات درکار ہیں تو میں فراہم کروں گا۔

    مزید پڑھیں: دس ہزار سے زائد پاکستانی غیر ملکی جیلوں‌ میں‌ قید ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دو ماہ قبل فروری کے مہینے میں مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی تھیں جس کے مطابق بیرون ملک میں گرفتار یا نظر بند پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 715 ہے۔

    وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد 3 ہزار 87 سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہے جبکہ یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔

    خواجہ آصف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی بتایا گیا تھاکہ بنگلا دیش میں 40، ملائشیا میں 226 پاکستانی نظر بند ہیں علاوہ ازیں یورپ، برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستانی شہری جیلوں میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک سمیت مختلف ملکوں کا رخ کرتی ہے، گزشتہ برس بنکاک میں حراست میں لیے گئے شہری کی والدہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ حکومتی سطح پر بیٹے کو ئی مدد فراہم نہیں کی جارہی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسران کو اردو زبان نہیں آتی جبکہ بیٹا انگریزی نہیں سمجھ سکتا اس لیے عدالت نے اُس کا مؤقف سننے بغیر ہی سزا سنادی۔

    عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ بیرونِ ممالک جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی یا انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کوئی فریم ورک تیار کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے،وزیرخارجہ خواجہ آصف

    دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے،وزیرخارجہ خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے، سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کےجمہوری پاکستان کے وژن پرعمل پیرا ہیں، آئین جمہوری نظام کی وجہ سےہی وجودمیں آتا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کےانسانی وسائل توجہ دینےکی ضرورت ہے، جمہوری نظام کی بنیادسماجی انصاف اورانسانی حقوق ہیں، غربت کا خاتمہ اورروزگار کی فراہمی جمہوریت سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وژن 2025روشن پاکستان کی علامت ہے، وژن میں سماجی اورپولیس اصلاحات بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کوملک کےلیےخطرہ نہیں بننےدیں گے، ہم ملک میں پائیدارترقی کےحصول کےلیے کوشاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں، دہشت گردی کےخلاف آپریشن کےبعدمتاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام بھی کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجودہیں، دہشت گرد ان پناہ گاہوں سےپاکستان پر حملے کرتے ہیں، سی پیک سےنہ صرف پاکستان بلکہ خطےکےلیےترقی کےمواقع میسرآئیں گے۔


    مزید پڑھیں :  ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے، خواجہ آصف


    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت کا پودا تناور درخت نہیں بن سکا، آئندہ نسل جمہوریت کے تناور درخت کے سائےمیں مستقبل بنائے گی، ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے۔

    چند روز قبل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت کا پودا تناور درخت نہیں بن سکا، آئندہ نسل جمہوریت کے تناور درخت کے سائےمیں مستقبل بنائے گی، ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چار سال میں تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن مایوسی ہوئی، بھارتی حکمرانوں سے بہتری کی امید رکھنے والا مایوس ہی ہوگا، جنگ مسلط کی گئی توپاک فوج ملک کےدفاع کیلئےہروقت تیارہے، روس سے تعلقات متبادل نہیں بلکہ اچھی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، ہمارے تعلقات4،5سال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوئے ہیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کو وزیراعظم بن کراتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی اب ملی، خواجہ آصف

    نوازشریف کو وزیراعظم بن کراتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی اب ملی، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم بن کراتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی اب ملی، سیاستدانوں میں ایسے لوگ ہیں جواقتدار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اقتدارچھن جائےتولوگ قبلہ بدل لیتےہیں،عوام نےبھرپورمحبت دی، نوازشریف سےوفاداری نبھاتےہماری عمریں گزرگئیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت کا پودا تناور درخت نہیں بن سکا، آئندہ نسل جمہوریت کے تناور درخت کے سائےمیں مستقبل بنائے گی، ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے۔

    ورکرزکنونشن سےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حدوں کادفاع فوج کرتی ہے، جب بھی ملک میں آمریت آئی دکھ دے کر گئی، سیاستدانوں اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں ایسے لوگ ہیں جو اقتدارکو خوش آمدید کہتےہیں، بکاؤ مال کہیں بھی ہوں پارٹیاں بدل لیتےہیں، ہم نے مشرف دور میں نوازشریف کی جنگ لڑی اورقدر پائی، خواجہ آصف نے ازراہ مذاق کہا کہ میرا شانداراستقبال دیکھ کرمخالفین کہیں عدالت نہ چلے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

    امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت خطے میں امریکا اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے، دونوں کے مفادات یکساں ہیں اور بھارت اور امریکا سی پیک کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنا رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہمارے تعاون کا فائدہ ہوا، دوسری طرف نقصان ہم نےاٹھایا، ہمارے بریگیڈیر، کرنل اور لیفٹیننٹ شہید ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا اتحادی نہیں، اگر اتحادی ہوتا، تو ایسی زبان استعمال نہیں کرتا۔ اتحادی کہنےسے پہلے اتحادی کا مطلب سمجھ لینا چاہیے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے، ہمیں عزت و وقار کے ساتھ جینا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا کو واضح کردیا پہلے اپنا گھر درست کرے، خواجہ آصف

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کو ہم نے جہاد کارنگ دیا، حالاں کہ سوویت یونین ہمارادشمن نہیں تھا۔ انھوں نے سوال کیا کہ امریکا افغانستان میں اتحادیوں کے ساتھ پرفارم کیوں نہیں کرسکا، حالاں کہ جو اسلحہ، ٹیکنالوجی امریکا کے پاس ہے وہ ہمارے پاس نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک دو سال میں ڈرون حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں۔

    امریکی کی پاکستان دشمنی

    ادھر امریکا نے پاکستان کی امداد روکنے کے بعد ایک اور متعصابہ وار کیا ہے اور پاکستان کو مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ امریکی کمیشن کیا تھا۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اقامہ رکھنے پرخواجہ آصف کو نوٹس جاری، تحریری جواب طلب

    اقامہ رکھنے پرخواجہ آصف کو نوٹس جاری، تحریری جواب طلب

    اسلام آباد : دبئی کا اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بھیج دیا، تحریری دلائل طلب کر لیے، عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے اقامے کی کاپی پیش کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کےسر پر اقامہ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار عثمان ڈار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف وزیرخارجہ ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی میں ایک کمپنی کے ملازم ہیں اورانہوں نے ٹیکس ریٹرنز میں درست اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

    انہوں نے خواجہ آصف کی یو اے ای کے اقامےکی کاپی بھی عدالت میں پیش کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اقامہ رکھنا جرم نہیں اقامہ چھپانا جرم ہے۔


    مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے اقامہ سے متعلق درخواست پر لارجر بینچ تشکیل


    خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے 50 ہزار درہم تنخواہ بھی لے رہے ہیں لہٰذا خواجہ آصف کو عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نااہل قرار دیاجائے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان نے خواجہ آصف کا اقامہ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیا


    فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے پرنوٹس جاری کردیا، عدالت نے وزیر خارجہ سے تحریری جواب بھی طلب کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پر آگیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج پر لاشوں کی بے حرمتی کا الزام جھوٹ ہے، خواجہ آصف

    پاک فوج پر لاشوں کی بے حرمتی کا الزام جھوٹ ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پار کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دینا قابل مذمت عمل ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پار کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کرنا اصل میں کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہیں، بے بنیاد الزامات کا مقصد ماحول خراب کرنا ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا  کہ پاک فوج پیشہ وارنہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے، ایل او سی کی خلاف ورزی اور لاشوں کے عضو کاٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔

    اسی ضمن میں آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی پیشہ ور فورس ہے جو کسی بھی سپاہی کی بےحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

    کسی لاش کی بےحرمتی نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر

  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک اور جرمن سفیروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک اور جرمن سفیروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک ترک اعلی سطح دفاعی گروپ کا اجلاس اکتوبر ميں ہوگا، پاکستان،ترکی اورقطرسہہ فریقی فورم کی تشکیل اہم ہے۔

    ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ترک اور جرمن سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ترک سفیرمصطفی بابر گرگن سے ملاقات میں انقرہ اور استنبول میں دہشتگردی کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ فتح جمہوریت اورفقری اسحق کی نئے ترک وزیردفاع مقرر ہونے پرمبارکباد دی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ترک صدررجب طیب اردگان نے ترکی کو جموری استحکام دیا، پاکستان،ترکی اورقطر کے مابین سہہ فریقی فورم کی تشکیل ٹیکنالوجی و آلات کی منتقلی اور تربیتی اُمور کے لیے خوش آئند ہے، ترکی افغان استحکام کے لیے کلیدی اُمید ہے، اعلی سطح فوجی مذاکراتی گروپ کا آئندہ اجلاس اکتوبرميں ہوگا۔

    Khawaja-Asif1

    ترکی کی جانب سے بحریہ کے لیے تیل بردار جہاز کی تیاری اہم ہے اور اِس موقع پر ترکی کو سپر مشاق طیاروں کی فراہمی کا عندیہ دیا اور ترکی سے ٹی تھرٹی سیون طیاروں کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ ترکی کو دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار سولہ میں شرکت کی دعوت دی۔

    Khawaja-Asif2

    دوسری جانب جرمن سفیراینا لیپول نے وزارت دفاع میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، اِس موقع پر وزیر دفاع نے جرمنی اور استنبول میں دہشتگردی کے واقعات میں جرمن شہریوں کی ہلاکت پردلی افسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

    اُنہوں نے پاک، جرمن تعلقات میں مثبت پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دفاع سمیت تمام شعبوں میں روابط کو تیزی سے فروغ دینا چاہتے ہیں۔

  • وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

    وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے 70سال سے پہلے کے بھی اثاثے ظاہر کر دیئے، کہانی اب بہت دور تک جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جواب دے کر آج اپنا فرض ادا کردیا، کمیشن میں ایک ایک چیز کا ثبوت دینگے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مہینے سے اپنی آف شور کمپنی پرخاموش کیوں تھے؟
    آف شورکمپنیوں کاسب سے زیادہ تجربہ عمران خان کوہے،عمران خان نے 1983میں آف شورکمپنی بنائی، عمران خان خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ پیسہ ملک میں لائیں وہ خود لوگوں کے خیرات کے پیسے بیرون ملک بھیجتےرہے 7 ملین ڈالرز کی خیرات کا پیسہ عمران خان نے آف شورکمپنی میں لگایاہواہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا، میاں صاحب نے23سالہ ٹیکس کی تفصیلات آج فراہم کر دیں،وزیراعظم نےاسپیکرکوجوفائل دی اس میں23سال کاریکارڈموجود ہے، انہوں نے سات سوالات سے کہیں آگے جاکر جواب دیے، عمران خان بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس راہ فرارکے سواکوئی آپشن نہیں تھا، عمران خان نےاپنی آف شورکمپنی چھپاکررکھی تھی، ناک آؤٹ ہونے پراپوزیشن نے واک آؤٹ کیا،اپوزیشن کےپاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے عمران خان آف شورکمپنی کاجواب نہیں دے سکتے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اور سچ نے جھوٹ کوناک آؤٹ کر دیا، وزیراعظم نے پہلے بھی اپوزیشن کے مطالبے کوتسلیم کیا،وزیراعظم کاپارلیمنٹ میں آنے کا مطالبہ اپوزیشن کا تھا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں سچ بیان کیا۔

    13101437_10153710084996523_412451244_n

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہےکہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، حکومت اس بات پرآمادہ ہو گئی تھی کہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جائے گا، پہلے اپوزیشن چیف جسٹس کی بات کرتی رہی۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن چار آدمیوں کے ہتھےچڑھی ہوئی ہے،خان صاحب اور شاہ صاحب کو آج بات کرنی چاہئے تھی، اپوزیشن آگ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کرے، اپوزیشن ریڈ لائنز کو عبور نہ کرے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی والےتین چار لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے تمام مطالبات مانے ہیں،چاہتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو، نوئے کی دہائی میں پیپلزپارٹی اورن لیگ نے باری باری ریڈلائنز عبورکی تھیں، انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں کسی طورپربھی واپس نہیں جانا چاہتے۔

  • بھارت اور سابق پاکستانی سفیر پاکستان کو ایف 16 دینے کے مخالف ہیں، خواجہ آصف

    بھارت اور سابق پاکستانی سفیر پاکستان کو ایف 16 دینے کے مخالف ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں حسین حقانی پاکستان کوایف سولہ طیارے دینے کی مخالفت کررہے ہیں۔ بھارتی لابی بھی پاکستان کوایف16ملنےکےخلاف سرگرم ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہی،وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میموگیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی امریکا میں پاکستانی مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ بھارتی لابی اورامریکا میں پیپلزپارٹی دورکےسابق سفیرپاکستان کوایف سولہ طیارے دیئے جانے کی مخالفت کررہے ہیں۔

    حسین حقانی کوبدنام زمانہ میموگیٹ اسکینڈل کی وجہ سے سفارت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، سابق سفیرنےامریکی نژاد پاکستانی تاجرمنصوراعجاز کے ذریعے امریکی حکام کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فوجی قیادت کوروکے کہ وہ پیپلزپارٹی حکومت نہ گرائیں۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ دہشت گردی کو مسلم امہ کے ساتھ جوڑنا غلط ہے 34 ملکی اتحاد کسی کے خلاف نہیں۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ۔سعودی عرب میں اس وقت گیارہ سو سے زائد پاکستانی فوجی موجود ہیں ۔اور اب ان اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    سعودی عرب میں ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے میزبان کواس بات پرراضی کرلیا کہ معاملہ کومیز پربیٹھ کرحل کیا جائےگا۔

  • الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

    الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی پاکستانی دشمن ملک سے مدد نہیں مانگتا۔

    اداروں سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن دشمنوں سےمدد نہیں مانگی جاتی ۔ پاک فوج کی قر بانیوں سے ملک بھرمیں امن قائم ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت غلط بیانی اورسراسر جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے،اگر بھارت کے اندورنی معاملات خراب ہیں تو الزام پاکستان پر نہ لگایا جائے۔