لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سکھانا بھی ہماری ذمہ داری ہے، امید ہے وہ آہستہ آہستہ سیاست کرنا سیکھ جائیں گے، ہم کوئی عمران خان نہیں ہیں جو 9 دن یا 90 دن میں پاکستان کو بدلنے کا دعویٰ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوثیہ کالونی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کپتان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور کو تھانے میں جا کر ماں کی یاد آجاتی ہے۔
عمران خان اور ان کے حامی ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہتے ہیں لیکن ان کے جھوٹوں کا اثر ووٹرز پر کبھی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سی پیک لیکر آئے ہیں اور یہ ہی نہیں پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کم ہوچکی ہے، بجلی کے کارخانے اورڈیم بن رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ریلوے برباد ہوچکا تھا ،اب اپنے پاوں پرکھڑا ہے اورآج اس کی آمدنی بھی دگنی ہوچکی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں قتل عام تقریباًرک چکا ہے، بھتا خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی چیخیں نکل گئیں ہیں لیکن پھر بھی ہماری کرادر کشی کی جا رہی ہے۔
لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ بھارت تاریخ سے سبق سیکھے. کشمیر کی آزادی کے لئے حریت رہنماؤں کو بھی متحد ہونا ہوگا۔
ان خیلاتا کا اظہار انہوں نے لاہور میں یومِ یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقد ہ تصویری نمائش اور یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پرسوال اٹھائے بغیر دانشوروں، ججوں ، سابق فوجیوں اوربیوروکریٹس پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان خواب غفلت سے اُٹھ جائیں، ان کی ترقی کا راستہ پاکستان سے ہو کر جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر دنیا میں مشرقی تیمور کو آزادی مل سکتی ہے تو پھر کشمیری کیوں محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کو ان کا حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حریت رہنما بھی باہمی اختلافات بھلا دیں۔
بعد ازاں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھا رت ہوش کے ناخن لے گر کشمیریوں کو ان کی آزادی اور ان کے حقوق ادا نہ کئے اور پاکستان کی آبی ناکہ بندی ختم نہ کی تو اسی طرح بھوکے مرتے رہو گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی دانشوروں پالیسی میکروں، تجزیہ نگاروں سمیت سب کو کہتا ہوں کہ کشمیر میں بربریت کا مظاہرہ کرکے اور کشمیریوں کے حق کو دبا کر ترقی نہیں کرسکتے۔
لاہور : ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی کا آسیب بند کر دیا، شہر قائد میں امن ہماری بدولت آیا، پاناما کیس کا فیصلہ ججز نے کرنا ہے لیکن سڑکوں پرتماشا ہو رہا ہے، ہمیں کام کرنا بھی آتا ہے اور سیاست بھی کرنی آتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں نواز لیگ کے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے بدامنی کے شکار شہر کراچی میں امن قائم کیا۔ کراچی کے قصاب کی بولتی بند کردی، وہاں امن ہماری بدولت آیا ہے۔ بلوچستان کے امن کو بحال کیا۔
سعد رفیق نے کارکنوں سے رائے طلب کی کہ کیا قیادت کی تضحیک اور کردار کشی کا جواب دینا چاہیے یا نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ وزراء کام نہیں کرتے صرف قیادت کا دفاع کرتے ہیں۔ میں کہتا ہوں ہمیں کام بھی کرنا آتا ہے اور سیاست بھی کرنی آتی ہے۔
ملک میں سی پیک بن رہا ہے اس کی تکلیف مودی کو ہو تو سمجھ آتی ہے مگر عمران خان کو ہو تو اس پر ہم کیا الزام لگائیں۔ ہم نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا اور ن لیگ حکومت میں آتی ہے تو ایٹم بم اور موٹروے بنا کر دکھاتی ہے۔
سعد رفیق نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہماری تضحیک و تذلیل کی کوشش نا کرو تنقید ضرور کرو۔ نواز شریف ملک میں ایک ہی لیڈر ہے اس کی کردار کشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نے کبھی خاندانوں کا دفاع نہیں کیا۔
راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے اسی لیے وزراء کی ذہنی کیفیت خراب ہو رہی ہے۔
وہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے میڈیا چینل کو ہدفِ تنقید بنانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء درباری بن چکے ہیں اور صبح شام عدالتوں میں بھاگتے پھرتے رہنے کے باوجود خفگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آرہا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزراء اس بگڑتی ذہنی حالت کی وجہ سے اپنا غصہ میڈیا چینلز بالخصوص اے آر وائی پر نکال رہے ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ دھونس دھمکی سے لوگ مرعوب ہوجائیں گے لیکن انہیں پتہ کہ پوری قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جتنا شور شرابہ کر لیں جتنا مرضی جان لڑا لیں لیکن فتح حق کی ہو گی اور اس سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے گا تب انہیں منہ چھپانے کو جگہ بھی نہیں ملے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء حکم امتناع پر چل رہے ہیں ان کا مستقبل زیرو ہے اور وظیفے پر پلنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ قوم کے ساتھ کیسا گھناؤنا مذاق کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ مخالفین مقدمہ عدالت کی بجائےسڑکوں،گلیوں میں لڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ عمران خان اعصابی دباؤاوربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ توقع ہےعدالت کا فیصلہ واضح ہوگا،ابہام نہیں ہوگا،انہوں نےکہا کہ عدالتی کارروائی نے مخالفین کی نیندیں اڑادیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ ہماری حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ وکلا اور ججز کے درمیان گفتگو پرکوئی بات نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے4سال سےجوالزامات لگائےگئےاب ان کو خود بھی سمجھ نہیں آرہی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ خان صاحب پانچ سال بعد قوم پوچھے گی تو کیا بتائیں گے کہ ایک درجن دھرنے دیے،2 درجن جھوٹے الزامات لگائے۔انہوں نےکہاکہ خان صاحب کوئی کام کریں،قوم کو کیا بتائیں گے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کو جھوٹے الزامات لگانے والوں پربھی کارروائی کاحکم دیناچاہیے۔
گوجرانوالہ : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے تین سالوں میں ملک کی کایا پلٹ دی ، بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کیا، کراچی میں امن قائم کیا اور ملک کے کونے کونے میں سڑکوں کا جالوں بچھایا جب کہ اس سے قبل لُوٹو اور پھوٹو کی پالیسی تھی۔
یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں کارکنان سے خطاب کرتی ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جو ہمیں چبانے کی کوشش کرے گا ا س کے دانت ٹو ٹ جائیں گے، بلاول کے بابا اور مشرف نے ملک کا ستیا ناس کر دیا اور کنگال پاکستان ہمارے حوالے کیا گیا تھا۔
انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب بسے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہماری چھوٹی بہن ہے باس نہیں ہے اور ہماری جماعت میں بادشاہت نہیں ہے یہاں کارکنان کی سنی جاتی ہے اور اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں یہی وجہ کہ مجھ سے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے لوگ اسمبلیوں تک پہنچ پاتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف دہشت گردی کا راج تھا لیکن ہم نے ہمت کی اور پاک فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن کے زریعے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا اور ملک میں امن و امان قائم کیا جب کہ اس سے قبل ہر دوسرے روز دھماکے ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے ہم ایک دن میں چاردن کا سفر طے کر رہے ہیں اور اب ملک کو رون مستقبل اور خوشحال معاشرہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے قوم نے نوازش ریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو لوگ پاناما پاناما کا شور مچا رہے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ خان صاحب کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اگرعدالتی فیصلہ ان کی مرضی کا نہ آیا توعمران خان باہر آکر گند ڈالیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ عدالت کو دباﺅمیں لانا چاہتا ہے اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کا دور تک امکان نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک دشمنوں کو نواز شریف پسند نہیں کیوں کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے نواز شریف کا در سب کے لیے کھلا ہے یہ پیپلز پارٹی نہیں کہ 28 سال کا لڑکا بڑوں کی قیادت کرے اور وہ سر جھکا کر کھڑے ہو جائیں اور نہ ہی یہ بنی گالا کا دربار ہے۔
لاہور : وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات میں نظام کی غلطی نہیں ملی ریلوےکراسنگ پر ریفلیکٹر لگانے کےمنصوبے پرکام کر رہے ہیں۔
وہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ 3 سال میں پھاٹک پر حادثات میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، ریلوے کراسنگ پراب ہمیں کچھ فیصلےکرنا پڑیں گے اور ریلوےکراسنگ کے لیے بی اوٹی کی بنیاد پر منصوبوں پرغور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیرگارڈ کے ریلوے پھاٹک کی تعداد 2470 ہے، گیٹ عملےکےاخراجات کی ذمےداری صوبائی حکومتوں کی ہے جس سے متعلق صوبائی حکومتوں کو خطوط بھی لکھے اور وزرائے اعلیٰ سے ذاتی طور پر بھی ملا لیکن سوائے پنجاب حکومت کےکہیں سےتعاون نہیں ملا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا وفاق کی جانب سے خطوط لکھنے اور دباؤ ڈالنے کے باوجود صوبائی حکومتوں 3 سال میں کہیں بھی ریلوے کراسنگ نہیں بنائی اس معاملے میں صوبائی حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے کا کہنا تھا کہ تین سال کےدوران ٹرینوں کی تعداد اور رفتار بڑھائی گئی ہے اسی طرح ریلوے کراسنگ کےانتظامات پر25 ارب روپے خرچ کریں گے نئےنظام سےگیٹ کیپر، گارڈ اور ڈرائیور میں رابطہ ہوگا ٹرینوں میں جی پی ایس نظام لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو سے زائد ٹرین حادثوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں یہ حادثات ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی آمد کے وقت پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئے تھے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں جھانکیں۔ پی پی چیئرمین کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، بھٹو کی پھانسی جوڈیشل مرڈر تھا۔ پیپلزپارٹی نعرے بازی کے بجائے کچھ کام بھی کرکے دکھائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں پپیلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ سیف الرحمان دور میں درست احتساب نہیں ہوا اور اس بات کو ہماری قیادت بھی تسلیم کرتی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنی غلطیوں کوماننے سے ہی جمہوریت پروان چڑھتی ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے حوصلے سے قابو کیا اوراب میں میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہوں، ہماری جماعت میں بلی کی طرح میاﺅں میاﺅں نہیں کیا جاتا بلکہ پارٹی میں بات ہوتی ہے اور رائے شماری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج لوگ جمہوریت کا سبق نواز شریف سے لیتے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی پی کہ جانب سے الیکشن وقت سے پہلے کرانے کی ٹوٹکی بجائی جارہی ہے اگر وہ بجا رہے ہیں تو میں انہیں یاد لادوں ان کے دن ہم نے ہاتھ پکڑا کر پورے کرائے تھے۔
کراچی: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پی آئی اے کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پہلے سےخراب نہیں تھا،پروازوں میں تکنیکی ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہے تھے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی تاہم وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کے عوام کے لیے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے تو زیادہ بہتر ہوگا سندھ میں غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی بھی میئسر نہیں ہر ماہ تھر میں سیکڑوں معصوم بچے غذائی کمی کا شکار ہر کر اپنے والدین کو ہمیشہ کے لیے روتا چھوڑ جاتے ہیں۔
حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے طیارے کی تباہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پی آئی اے کو کلین چٹ دے دی انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جہاز پہلے سے ہی خراب تھا، جہازوں کے اڑان بھرنے سے قبل تکنیکی ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے پی پی کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے لوگوں نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے اور یہاں تجارتی منصوبے شروع کیے ہیں ورنہ آپ کی حکومت کے دوران کوئی تاجر پیسہ لگانے کو تیار نہیں تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلےسپریم کورٹ میں کل بھی فتح ہوئی تھی اور یقین ہے کہ پھر انصاف ملے گا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ذات کو پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز کے سامنے پیش کرنے کا کہاتھا لیکن پھر بھی مخالفین نے شور مچایا ہواہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شکر ہے کہ اب عدالت میں کارروائی شروع ہو چکی ہے اور دونوں فریقین اس ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے اپنے اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ عمران خان کی جلن کےلیے کون سی دوا ہوگی اس پر غور کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت دے۔
شیخ رشید سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ شیخ رشید سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے کہا کہ وہ سیاست کےعلاوہ کچھ اورکریں۔