Tag: خواجہ سعد رفیق

  • منفی سیاست کرنے والے ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں، وزیرا عظم

    منفی سیاست کرنے والے ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں، وزیرا عظم

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والے ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں، حکومت عوام کو درپیش مسائل تیزی سے حل کرنا چاہتی ہے۔

    اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل تیزی سے حل کرنا چاہتی ہے،ن لیگ کے پی کے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، ہماری توجہ پاکستان کے مسائل کے حل پر ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ جمہوریت پریقین رکھتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے۔

    اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، وزیرداخلہ چوہدری نثار،پرویزرشید، خواجہ آصف اور راجہ ظفرالحق شریک ہوئے، اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھا بجلی کی تقسیم کانظام بہترہونے کے بجلی کاضیاع کم ہوگا اور وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےچوہدری نثاراور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےچوہدری نثاراور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب سے قبل مری میں رفقاء سے صلاح مشورے شروع کردیئے۔

    تحریک انصاف کےآزادی مارچ اورعوامی تحریک کےانقلاب نےن لیگ کی قیادت کوایک بار پھرسرجوڑنےپرمجبورکردیا، مری میں وزیراعظم نواز شریف سےوزیرداخلہ چوہدری نثار،وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیداور خواجہ سعدرفیق نےملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال،پی ٹی آئی کےآزادی مارچ سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

     وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزرا چوہدری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے شرکت کی، اجلاس میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی اورا من وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی رات یوم آزادی کی تقریبات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں سیاسی جماعتوں کی قیادت کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی خود دعوت دیں گے۔

    اس سےقبل پرویز رشید کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کااصل ایجنڈا انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کاتختہ الٹناہے، عمران خان تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑکر اقتدارحاصل کرنا چاہیتےہیں،وزیراعلی پنجاب بھی کہاں پیچھےرہنےوالےتھے،مری میں مسلم لیگ ن کےوفودسےملاقات کے دوران کہا کہ ملک اس وقت جن حالات سےگزر رہاہےان کومدنظر رکھتےہوئےاحتجاجی سیاست کسی صورت مناسب نہیں، یہ وقت اتحاداوراتفاق کاہے۔

    سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نےفیصل آباد میں میڈیا سےبات کرتےہوئےکہاکہ چودہ اگست کو پارلیمنٹ پر چڑھائی کرکےعمران خان اپنےسیاسی ڈیتھ وارنٹ پردستخط کردیں گے،ملک دہشت گردی اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،پی ٹی آئی آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کاانتظارکرے۔

  • عمران خان طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں تو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا حرج، سعد رفیق

    عمران خان طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں تو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا حرج، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ طالبان سے بات چیت کرنے کے حامی ہیں تو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا حرج ہے ۔

    لاہور میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بات چیت کو ڈیل نہ سمجھیں، طالبان سے مذاکرات ۔کے حامی تحریک انصاف کے سربراہ کو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا مسئلہ ہے، عمران خان کو سیاسی اختلافات ہیں تو دھرنوں سے اختلافات دور نہیں ہوں گے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے گزشتہ ایک ماہ سے رابطوں میں ہے۔

  • فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔ اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں،

    عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کو اپنی ذمہ داریوں کے انجام دہی کے لئے قانون اور آئین کا تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے،

    ہمارے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں،۔۔انہیں جہا ں بھی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے قانونی تحفظ کی ضرورت ہوگی فراہم کیجائے گی، پرویز رشید نے کہا کہ قوم نے انتشار کی سیاست گیارہ مئی کو مسترد کر دی تھی اب انتشار کا سونامی مارچ بھی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔،

  • عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں،خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان یوم آزادی کے موقع پرقوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ن لیگ کے رہنمااوروزیرریلوےسعدرفیق نےایک بارپھرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یوم آزادی کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے بازرہنےکی تنبیہ کی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہاعمران خان فسادی مارچ ترک کردیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت عمران خان کے دھرنےکےخلاف طاقت کے استعمال نہیں کرے گی ۔وزیرریلوےنےکہاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے پوچھے امدادی رقم کے سترہ ارب روپے کہاں گئے ۔

    اسلام آبادمیں ریلوے کیرج فیکٹری کےدور ے آزادی ٹرین کی تفصیلات بتاتے ہوئے سعد رفیق نےکہاکہ آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت،تاریخ اورافواج کے واقعات پر مشتمل راہدارہاں بھی بنائی گئی ہیں