Tag: خواجہ سعد رفیق

  • عارف علوی کی کامیابی کا سہرا آصف زرداری کے سرجائے گا،سعد رفیق

    عارف علوی کی کامیابی کا سہرا آصف زرداری کے سرجائے گا،سعد رفیق

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عارف علوی کامیاب ہوئے تو اس کا سہرا آصف زرداری کے سرجائے گا، پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے صدارتی انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، میں ان کی اندرونی سیاست پر بات نہیں کرنا چاہتا، پی پی مضبوط اپوزیشن کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    سعدرفیق کا مزید کہنا تھا عارف علوی کامیاب ہوئے تو اس کا سہرا آصف زرداری کے سرجائے گا۔

    اس سے قبل رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کردار حکومت کے سہولت کار کا ہے اور پیپلز پارٹی آئندہ ایسا ہی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا نام دینا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی تھی ، تقاضا تھا تمام جماعتیں بیٹھ کر امیداور کا فیصلہ کرتیں ، آج واضح ہوجائے گا اپوزیشن کون ہے، اپوزیشن وہی ہے جو آج مولانافضل الرحمان کو سپورٹ کررہی ہے۔

    یاد رہے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے میں اپوزیشن کے درمیان آخری وقت تک ڈیڈلاک برقرار رہا، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے امیدار اعتزاز احسن کو دستبردار کرانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے نام پر ڈٹ گئی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی کے عارف علوی کے صدر بننے کا امکانات روشن ہوگئے۔

    خیال رہے ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ملک کی قومی، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

    پولنگ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

    صدارتی الیکشن کے سلسلے میں سینیٹ سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پولنگ میں 1121 ارکان پارلیمان حصہ لیں گے۔

  • ریلوے میں فرض شناس افسران کی تضحیک کی جارہی ہے، سعد رفیق

    ریلوے میں فرض شناس افسران کی تضحیک کی جارہی ہے، سعد رفیق

    لاہور : سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں رہ کر حکومت کی ہر غلطی کو پکڑیں گے، پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے وہ پورے کرنا پڑیں گے۔

    رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ ریلوے میں فرض شناس افسران کی تضحیک کی جارہی ہے، وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت میں ہر چیز الٹی ہے کچھ سیدھا نہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے سسٹم کو ڈی ریل نہیں کیا، کنٹینر پر نہیں چڑھے، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، آخری فتح پاکستان کےعوام کی ہوگی۔

    سابق وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ حق دلایا جائے، سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلاکر اوور سیز ووٹنگ پر بریفنگ دی جائے۔

  • حکومت اورعہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ ہے‘ سعد رفیق

    حکومت اورعہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ ہے‘ سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک نا اہل شخص نےاپنے جہاز کو اراکین کوگھیرنے کے لیے استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اورعہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ، جھوٹ اورسازش ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل شخص نے اپنے جہازکواراکین کوگھیرنے کے لیے استعمال کیا، ہمارے لوگوں سے رابطے کرکے انہیں لالچ دی جا رہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے سوال کیا کہ عمران خان 50 لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کا وعدہ پوراکریں گے۔؟ جھوٹ بول کروزیراعظم ہاؤس تک پہنچ گئے، وعدے کیسے پورے ہوں گے۔؟

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے قبل ازانتخاب دھاندلی کی گئی، نیا پاکستان دھونس دھاندلی کی بنیاد پربنایا جارہا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی بالکل کوشش نہیں کررہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے نے شہری پرتشدد کیا مگرکوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    اگر تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی ہے، سعدرفیق

    واضح رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی تو لیڈر کا کیا حال ہوگا، اگر تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی۔

  • پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی : خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نیب نے طلب کرلیا

    پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی : خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نیب نے طلب کرلیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا، دونوں افراد کو پیراگون سٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے دونوں بھائیوں کو15اگست کو خود پیش ہونے کا حکم جاری کردیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم نامے میں دونوں شخصیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ساتھ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ لے کرآئیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سعد رفیق اور ان کے بھائی مشیر صحت سلمان رفیق محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن سے متعلق نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پنجاب کمپنیز اسکینڈل، نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو نے ایک بار پھر طلب کر لیا، شہباز شریف کو بیس اگست کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا ہے، اپوزیشن بننے کے بارے میں سوچا بھی نہیں، خواجہ سعد رفیق

    پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا ہے، اپوزیشن بننے کے بارے میں سوچا بھی نہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم سے پنجاب میں حکومت بنانے کا حق چھینا جا رہا ہے، اب تک سوچا بھی نہیں کہ پنجاب میں اپوزیشن کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ متنازع انتخابی نتائج سے سیاسی قوتوں میں تلخی بڑھ گئی ہے، ملک میں بد اعتمادی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن سے اپنے حلقے کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق کا حلقہ کھولا گیا، ان کا حلقہ کیوں نہیں کھولا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا ’آر او اور الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے میرے حلقے میں ری کاؤنٹنگ کرائے، بغیر حلقہ کھولے دوبارہ گنتی پر آنے والے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم رہا، ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھروں کو واپس گئے، ووٹروں نے جو ووٹ ڈالے ہیں وہی ڈبوں سے نکلنے چاہئیں۔

    این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی‘ خواجہ آصف کی جیت برقرار

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ’میں ہار گیا لیکن میرے حلقے کے ایم پی اے جیت گئے، یہ کیسے ممکن ہے؟ جہاں جہاں تحفظات ہیں وہاں دوبارہ گنتی کرائیں گے، الیکشن کمیشن میری بات مان کر اپنی غیرجانب داری کا ثبوت دے۔‘

    انھوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ نواز شریف کی طبیعت بہت خراب ہے، ہم جیل جائیں یا نہیں، اس کا ہمیں کوئی خوف نہیں، پہلےبھی جیل گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ این اے 131 میں تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خواجہ سعد رفیق کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، اس سے قبل مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی 603 ووٹوں سے عمران خان کی جیت برقرار رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نوازشریف نا اہل،باقی سب اہل ہیں،  سعدرفیق

    ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نوازشریف نا اہل،باقی سب اہل ہیں، سعدرفیق

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کے لئے ہیں،ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نوازشریف نا اہل،باقی سب اہل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کے اہلی کے فیصلے پر درعمل دیتے ہوئے کہا ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نوازشریف نا اہل،باقی سب اہل ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہم عدالتوں سے سیاستدانوں کی نااہلی کی حمایت نہیں کرتے، شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا، سارے ضابطے صرف نوازشریف کو سزا دینے کے لئے ہیں، قوم کُھلی آنکھوں سے سب ناانصافیاں دیکھ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا اور ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی۔

    شکیل اعوان نےدرخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شیخ رشیدنے دو ہزار تیرہ کے کاغذات نامزدگی میں اثاثےکم ظاہر کیے، اثاثے چھپائے، غلط بیانی کی گئی۔

    عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور کےآدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں،سعد رفیق

    پشاور کےآدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں،سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھربن گیا، پشاور کے آدم خور چوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر الزام تراشیاں کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کا سو دن کاپروگرام جھوٹےدعووں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کا دعویٰ محض سراب کی مانند ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھربن گیا، ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی، پشاور کے آدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر بینک عمران کے دور میں تباہ ہوا، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنا بنایا ہوا احتساب کمشن بھی نہ چلنے دیا۔

    یاد رہے کہ  تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی سو روز سے متعلق ترجیحات کا اعلان کیا تھا، معیشت کی بحالی، تعلیم، صحت، زرعی ایمرجنسی کپتان کے پلان کا حصہ ہیں۔



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں: خواجہ سعد رفیق

    کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھکم پیل اور کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سروسز اسپتال میں‌ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال قوم اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، اگر اس ملک میں‌ عوامی نمائندوں پر حملے شروع ہو گئے، تو کون ذمے دار ہوگا. انھوں نے حملے کی مذمت کرنے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ڈنڈے اور لاٹھیوں کی جگہ نہیں، سازشیں کرنے والوں نےغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی.

    انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو اب سوچنا ہو گا، نواز شریف کا بیانیہ دن بدن مقبول ہو رہا ہے، ہم نے کسی سے بدلہ اور انتقام نہیں لینا، یہ ہماری پالیسی نہیں.

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی دے، تمام سیاسی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے، ملک کو آگے لے کر جائیں گے.


    جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

  • جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق

    جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق

    اسلام آ باد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے.

    ان خیالات کا اطہار انھوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا. خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گالی کی سیاست کرنے والوں کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ایسے معاملات گولی تک جاتے ہیں.

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پاکستان بہت مشکلات سے گزررہا ہے، مشکل سے طالبان سے متعلق معاملات کو سنبھالا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ابھی طالبان کا معاملہ مکمل طور پر حل نہیں ہوا تھا، ایک اور محاذ کھول دیا گیا ہے، یہ گمبھیر صورت حال ہے، اب دین کے سرٹیفکیٹ پھر بانٹے جا رہے ہیں،.

    سعد رفیق نے حلف نامے میں‌ ختم نبوت سے متعلق شق میں‌ متنازع ترمیم سے متعلق کہا کہ ایک غلطی ہوئی، جسے پارلیمنٹ نے جلد ہی درست کرلیا، مگر پارلیمنٹ سے باہر کچھ لوگوں نے سیاست کی کوشش کی.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں‌ نارروال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس میں‌ اعترافی بیان میں کہا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر گولی چلائی.


    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ، اسپتال منتقل، ملزم گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

  • ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، خواجہ سعد رفیق

    ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، اہل پنجاب جاگ جاؤ، جمہوریت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محاذ آرائی نہیں کریں گے، نہ کرنے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر منعقد ہوں لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں۔

    انھوں نے تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آؤ اور ہمارا مقابلہ کرو، عوام کو معلوم ہے کہ کون باتیں کرتا ہے اور کون کام۔ کسی کو ہمارے حوصلے جانچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بچہ پارٹی نہیں، معلوم ہے ملک کیسے چلانا ہے، ہاں نقطہ نظر پر اختلاف ہوسکتا ہے۔ کہا کہ ریلوے پہلے اٹھارہ ارب کماتا تھا آج پچاس ارب کے قریب کمائی کر رہا ہے، آج ملک میں پل، فلائی اوور، یونی ورسٹیاں اور کالجز بن رہےہیں۔

    کراچی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو ہم نے پُر امن بنایا ہے، ہمارا کوئی دشمن نہیں، ہم کسی کے دشمن نہیں، ہم پاکستانی ہیں۔

    اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو بدلا ہے کوئی مانے یا نہ مانے، لوگ مانتے ہیں کہ انھوں نے پنجاب کو بدلا ہے۔

    واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے دو ہفتے قبل بھی کہا تھا کہ ہم اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو یہ کھینچا تانی اور رسہ کشی کا کھیل نہیں ملنا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔