Tag: خواجہ سعد رفیق

  • ریلوے خسارہ کیس: سپریم کورٹ کا 6 ہفتوں میں آڈٹ رپورٹ پیش کرنےکا حکم

    ریلوے خسارہ کیس: سپریم کورٹ کا 6 ہفتوں میں آڈٹ رپورٹ پیش کرنےکا حکم

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے کے خسارے کا 6 ہفتوں میں آڈٹ کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ریلوے میں اربوں روپے خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے وزیر کہاں ہیں ؟ جس پرسیکریٹری ریلوے نے جواب دیا کہ آج انہیں عدالت نے طلب نہیں کیا اس لیے نہیں آئے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ انہیں کس نے استثنیٰ دیا، بلائیں وزیرریلوے کو ان کے سامنے بات ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں کس نے استثنا دیا، بلائیں وزیرریلوے کو، فوری طور پر عدالت میں پیش ہوں، ان کے سامنے بات ہوگی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کے طلب کرنے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ آپ ہمارے قابل احترام چیف جسٹس ہیں جس پرانہوں نے کہا کہ آپ اپنے جملے میں سے قابل احترام کا لفظ نکال دیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت میں قابل احترام کہنے سے آپ کی بات میں تضاد محسوس ہوتا ہے، قابل احترام عدالت کے اندر کہا جائے تو باہربھی سمجھا جائے۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ آپ کے اقدامات کی وجہ سے صرف عوام کو نہیں بلکہ حکومت کو بھی ریلیف ملا ہے، ہم نے ریلوے کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، ہم سب مایوسی کا شکار ہیں ، اس لیے آپ اگر دو جملے تعریف کے بول دیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آڈٹ رپورٹ ٹھیک آنے کے بعد تعریف بھی کریں گے، چاہتے ہیں ایسا نظام وضع کرکے جائیں تاکہ بعد میں کوئی من مانی نہ کرسکے۔

    عدالت عظمیٰ نے ریلوے کے خسارے کا آڈٹ کراکے 6 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

    اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو یہ کھینچا تانی اور رسہ کشی کا کھیل نہیں ملنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آج جن نئی دو کوچز کا افتتاح کیا کل سے ٹرینوں میں لگ جائیں گی۔ اسی رفتار سے کام کرتے رہے تو جلد بہتری آئے گی۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں کچھ نہیں کیا گیا، یہ کبھی بھی ترجیحات کا حصہ نہیں بنا۔ ’اب آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ پاکستان 4 وفاقی اکائیوں پر مشتمل ہے یہاں رابطے کی بہت ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب بار بار بتانا پڑتا ہے ریلوے کس حال میں تھی اب کیا ہوگئی ہے۔ ’18 ارب کمائی تھی ساڑھے 30 ارب کا خسارہ تھا۔ آج آمدنی 50 ارب اور خسارہ 35 ارب ہے۔ پنشن اور تنخواہوں پر 68 ارب روپے خرچ ہو جاتے ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ کام دو چار سال میں نہیں ہوسکتا، یہ 65 سال کا نقصان ہے۔ دس بارہ سال کام کریں گے تو آمدن اور خسارے کو برابر کر دیں گے۔ ’ہم اقربا پروری سے محفوظ نظام دے کر جا رہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو یہ کھینچا تانی اور رسہ کشی کا کھیل نہیں ملنا چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریلوے کو مکمل کامیاب بنانا پاکستان کے بس کی بات نہیں، خواجہ سعد رفیق

    ریلوے کو مکمل کامیاب بنانا پاکستان کے بس کی بات نہیں، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو مکمل کامیاب بنانے کے لیے تیس ارب ڈالر چاہیئں، ریلوے کو اتنا پیسا فراہم کرنا پاکستان کے بس کی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیرریلوے کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا۔ جب ایسی باتیں کرتا ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں نا امید کیوں ہیں؟

    انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ڈیڑھ سو سال پرانا ریلوے سسٹم چلا رہے ہیں جسے ٹھیک کرنے میں مزید بارہ سال لگیں گے، حکومت ہر سال پنشن بڑھاتی ہے جس کا بوجھ ادارہ برداشت کرتا ہے۔

    ریلوے کی آرکائیوز کو محفوظ کرنے سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر نامکمل میوزیم کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے، خواہش ہے کہ ریلوے میوزیم کراچی اور لاہور میں بھی بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت ریلوے کی تمام برانچ لائنیں نقصان پر چل رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 16 مال گاڑیاں چل رہی ہیں، جو ہمارے بس میں تھا وہ ہم کرچکے ہیں۔

    کرپشن کے الزامات، سعد رفیق کو نیب نے طلب کرلیا

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری جوانی جیل میں کٹ گئی ہے، ہمیشہ ایمان داری سے کام کیا لیکن صلہ نہیں ملا، جو ٹرافی مجھے مل رہی ہےاس کے بعد کچھ کہنے کو نہیں ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے کو قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے الزامات کے پیش نظر طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیرا گون سٹی (ہاؤسنگ اسکیم) میں ملوث ہونے پر خواجہ سعد رفیق کا بیان ریکارڈ کرے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ریلوے چل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا: سعد رفیق

    ریلوے چل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا: سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پونے 5 سال بھرپور محنت سے کام کیا ہے۔ ریلوےچل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن خاندان کی قربانیوں سے نہیں۔ سیاست جتنی بھی کی کبھی نظریہ یا وفاداری تبدیل نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے میں پونے پانچ سال بھرپور محنت سے کام کیا ہے۔ آج دل رنجیدہ ہے جس کا اعتراف کرتا ہوں۔ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا میری کسی بات کو پھر پکڑا جائے گا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کا محکمہ جب ملا تو یہ 18 ارب روپے کماتا تھا اور 30 ارب کا خسارہ تھا۔ آج ریلوے 50 ارب کماتا ہے۔ ادارے سے لوگوں کو نکالا نہیں ورنہ بے روزگاری بڑھ جاتی۔

    انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہیں لیتا، کھانا میرے گھر سے آتاہے۔ ادارے کی بہتری کے لیے جو کر سکتا تھا وہ کیا ہے۔ ’میرے ساتھ کام کرنے والے افسران نے بھی دل و جان سے کام کیا۔ بڑے ادارے ایک دم سے ٹھیک نہیں ہوسکتے‘۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کے مسافروں میں ایک کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوےچل نہیں رہی تھی، ہم نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا۔ ’ہم نے کرائے بڑھائے نہیں بلکہ کم کیے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کارکردگی پرشاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹوٹ جاتا ہے،سعدرفیق

    کارکردگی پرشاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹوٹ جاتا ہے،سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی کارکردگی کے بارے میں عدالتی ریمارکس پر دلی دکھ ہوا ہے، دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر کھڑا کیا، کارکردگی پرشاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹوٹ جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ریلوے کو اقربا پروری اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے دن رات کام کیا، دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لاکھڑا کیا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ہیں، کبھی نہیں کہا ریلوے منافع میں ہے، محکمہ کی مالی حالت ماضی سے بدرجہ ہا بہتر ہے، 18 ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کماٸی تک جا پہنچا ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ٹرینوں کےوقت اوراندرونی حالت میں بہتری آئی، کارکردگی جانچنےکاپیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہوسکتی، آڈٹ اعتراضات ہرمحکمےکےبارےمیں ہوتےہیں، آڈٹ اعتراضات کامطلب کرپشن نہیں ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہوا ہے، وہ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر بریف کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہیں، اچھی کارکردگی پر شاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹُوٹتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، سعد رفیق

    نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ساتھیوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، عمران اورزرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑیں مگرجمہوریت سے نہ لڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اوران کے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے، انصاف اور احتساب کا سارا کھیل غیر شفاف اور جانبدارانہ ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نیب کا اصل کام تفتیش ہے یا تشہیر؟یہ دنیا کی انوکھی تفتیش ہے، جس میں مراسلہ بعد میں ملتا ہے، خبر پہلے جاری ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ ثابت نہ ہوا تومیڈیا ٹرائل کا کون ذمہ دارہوگا، ہمیں رسواکروانے والوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا، ایک دوسرے کی تضحیک سب کولے ڈوبے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران اور زرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑلیں مگر جمہوریت کو نہ لڑیں، عمران اور زرداری کے حملے جمہوری نظام کو اور کمزور بنا رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ہم بدلے والے لوگ نہیں ہیں، معاف کرنے والے ہیں، سعد رفیق 


    یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ سعد رفیق کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہم لڑائی نہیں کریں گے، ہمیں ڈنڈے سوٹے پکڑ کے مخالفین سے لڑنا نہیں ہے، فیصلہ اوپر اللہ نے اور نیچے عوام نے کرنا ہے، ہم بدلے والے لوگ نہیں ہیں، معاف کرنے والے ہیں، ہمیں تو مار مار کے ہمارے بدن کالے کر دیئے گئے مگر ہم نے بدلہ نہیں لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سے ڈریں کہ اللہ کا فیصلہ بہت سخت ہوتا ہے، ہمیں کوئی ڈر ور نہیں ہے ہم نے ماں باپ کی قربانی دی ہے، بہت جیلیں کاٹی ہیں، اب اور بھی کاٹ لیں گے مگر ملک کا تماشا لگ جائے گا،۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے،سعدرفیق

    عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے،سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے، کھڑے رہیں تو مارتے ہیں جواب دیں گے تو کہتے ہیں گستاخ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم ووٹ مانگتےہیں اورلوگ دیتے ہیں، اس کا ایک مقصد تو ہوگا، ووٹ کی طاقت سے ہم اپنا ملک کا نظام چلاتے ہیں اور ووٹ سےنمائندےاورمشکلات حل کی جاتی ہیں۔

    خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دھرنے نہ دیتے ہمیں کام کرنےدیتے اور ہم پر ہر وقت تنقید نہ کرتے تو آج لوڈشیڈنگ کا  100فیصد خاتمہ ہوتا، روز ٹی وی پرگالیاں دیتے ہیں،لوگ احتجاج اورسڑکیں بند کرتے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمیں بولنے کی اجازت تک نہیں دی جاتی، ساری زندگی کام کیااب یہ کام چھوڑبھی نہیں سکتےہیں، کھڑے رہیں تو مارتے ہیں جواب دیں گے تو کہتے ہیں گستاخ ہو۔


    مزید پڑھیں : مجھے پاکستان کا کرپٹ ترین شخص بناکر پیش کیا جارہا ہے: خواجہ سعد رفیق


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایل این جی لے کر آئے ہیں، لاہور کے حالات بدل گئے مگر کراچی کےحالات وہی ہیں، پنجاب کےاسپتالوں میں صرف پنجاب کے مریض نہیں ہوتے، کےپی،سندھ سمیت پورے پاکستان کے مریض آتے ہیں۔

    سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان اورزرداری نے اپنے صوبوں میں اسپتال نہیں بنائے، لوگوں نے پیپلزپارٹی کوفارغ کردیا ہے، اب برادری،رشتہ داری پر نہیں کام پر ووٹ ملتا ہے، اب جھوٹے الزامات لگا کر ووٹ نہیں ملتا۔

    وفاقی وزیر  ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور ہمیں عدالتوں میں گھسیٹاجارہاہے آپس کی لڑائی میں ہم سب ہارجائیں گے، گھرکی لڑائی کو ختم کر کے آئین کے دائرے میں رہ کرکام کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں صرف اس لیے گھسیٹا جارہاہے تاکہ عوام ہم سےمتنفرہوجائیں۔ بھٹو کو پھانسی دی گئی تو پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوئی۔ زرداری کراچی کا کچرا اٹھالیں،عمران کچھ نہ کریں کم از کم پشاورکے چوہے ہی مار لیں، عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق

    آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حالیہ الیکشن سے واضح ہوگیا کہ جمہوریت ہارگئی اور پتلی تماشا جیت گیا، آصف زرداری اورعمران خان نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد رد عمل میں اپنے پیغام میں کہی۔

    خواجہ سعدرفیق نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی اور پتلی تماشا جیت گیا، عمران خان اور آصف زرداری جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جمہوری قوتیں یکجانہ ہوئیں تورہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی، ان دونوں نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں سے ملک ٹوٹا جس سے کوئی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔


    مزید پڑھیں: ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی: مریم اورنگزیب


    اس سے قبل سینیٹ انتخاب پر اپنے رد عمل میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، کیسے کی گئی ہم یہ بھی جانتے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے۔

    ان مزید کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں لوگوں کو خریدا گیا، تمام مشکلات کے باوجود نواز شریف اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیر  کومقدمات میں الجھانے کا فائدہ نہیں ، شیر زنجیر یں توڑ  کر واپس آئے گا،  سعد رفیق

    شیر کومقدمات میں الجھانے کا فائدہ نہیں ، شیر زنجیر یں توڑ کر واپس آئے گا، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شیر کومقدمات میں الجھانے کا فائدہ نہیں ، شیر زنجیر یں توڑ کر واپس آئے گا، نوازشریف کو جتنا دبا یا جارہا اتنا وہ ابھرتے جارہے ہیں، ملک کےفیصلے چند لوگ نہیں عوام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست بہت طاقت ور چیز ہے ، نواز شریف کو پھنسا کر محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ، نوازشریف کے آنے سے ترقی کا طوفان آتا ہے، اس لئے لوگ نہیں چھوڑتے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹروے نواز شریف نے بنوائیں ، آج میٹرو صرف لاہور نہیں پنڈی،ملتان میں بھی موجود ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی کام کرنا چاہئے تھا ، کراچی کا بیڑا غرق ہوگیا ہے ، سب سے زیادہ ورکنگ ویمن کراچی میں ہیں ، کراچی میں خواتین کو کوئی سہولتیں میسر نہیں۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ پاکستانیوں کو انصاف ملتا ہے نہ روزگار اور نہ تحفظ ملتا ہے ، 70سال ہوگئے کب تک دھکے کھائیں گے ، ملک کو آگے لیکرجانا ہے، ایل این جی آنے کے بعد یہ قطاریں ختم ہوئیں ، لوگوں کی مرضی سے پاکستان چلے گا اور تبدیلی ووٹوں سے آئے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور اور ملتان کو بدلا ہے،کراچی ،پشاور،کوئٹہ کوبھی بدلیں گے، لوگوں کی بے عزتی سے ملک نہیں چلتے ، منہ بندکرنے کی روایت ختم ہونی چاہئے، ہم نے ملک کے بیمار اداروں کو کھڑا کیا ،یہ لوگ باولے ہوگئے ہیں، چور ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔


    مزید پڑھیں :  منصفو اورمحتسبو! اب بس بھی کردو ،خدارا پاکستان کوچلنے دو، سعد رفیق


    مسلم لیگ ن کے رہنما نے عدلیہ پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اس لئے نکالا گیا کہ انہوں نے ڈکیٹیشن لینے سے انکار کیا، ملک کےفیصلے چند لوگ نہیں عوام کریں گے، ڈاکو چور ڈیکلیئر کئے جانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کواس لئے نکالاگیا کیوں کہ وہ کہتے ہیں ووٹ کی حرمت مانو، پاکستان آج خطر ے میں ہے ،ملک کا نام گر ے لسٹ میں ڈال دیا گیا، 2018میں ن لیگ دوتہائی اکثریت سے واپس آئے گی ، واپس آکر بھی تصادم نہیں ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ آپ کو روشن پاکستان دیں گے ، کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے نہ ہی ہراساں کرے گا، عوام ووٹ سنجیدہ لوگوں کو دیں ، آپس کا جھگڑا پاکستان کو پیچھے لےکر جائے گا ، ضروری ہے ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ شیر کومقدمات میں الجھانے کا فائدہ نہیں ، شیر زنجیر یں توڑ کر واپس آئے گا ، ماضی میں شیر کوہائی جیکر بنادیاکسی نے مانا؟ کوئی نہیں مانتا، تاریخ سےسبق سیکھا جائےمرضی کی سیاسی جماعتیں بنادیتے ہیں، نوازشریف کو جتنا دبا یا جارہا اتنا وہ ابھرتے جارہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاستدان کو قبرمیں گاڑ دوں وہ وہاں سےبھی سیاست کرتاہے، لڑیں گے تو کھائی میں سب ہی گریں گے ،کوئی پہلے تو کوئی بعد میں ، افواج پاکستان اور ان کی قربانیوں کی عزت کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں آج ٹرینیں وقت پرنہیں پہنچیں گیں

    ملک بھرمیں آج ٹرینیں وقت پرنہیں پہنچیں گیں

    لاہور: ملک بھر میں ٹرینیں آج اپنے مقررہ وقت پرنہیں پہنچیں گیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو آدھا کرایہ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں اجلاس طلب کیا۔

    اجلاس میں سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیرمعمولی تاخیر پربات ہوئی، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافرہمارے مہمان ہیں۔

    وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے مسافر اپنی منزل پر پہنچ کرریلوے بکنگ آفس میں اپنے ٹکٹ دکھا کر آدھا کرایہ وصول کرسکتے ہیں۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان میں مال گاڑی کوحادثےکے باعث کراچی سے جانے اورآنے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر نہیں چل سکتیں، لہذا عوام کو تمام ٹرینوں کا وقت الیکٹرونک میڈیا سے دیا جا رہا ہے۔


    کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تھیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔