Tag: خوارج

  • سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے

    سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے

    سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع سوات میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔

    سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع سوات میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، کیونکہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم  شہباز شریف نے سوات میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز  کی پذیرائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • وادی تیرہ: خوارج سے مقابلے میں زخمی لیفٹیننٹ عزیر ملک شہید

    وادی تیرہ: خوارج سے مقابلے میں زخمی لیفٹیننٹ عزیر ملک شہید

    وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر ملک شہید ہوگئے۔

    ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے 24 سالہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، باغ کے ایک مقام پر، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے جوانوں کی آگے بڑھ کر قیادت کی اور خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے چار خوارج کو جہنم واصل کیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں سی ایم ایچ پشاور میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا، تاھم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر افسروں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی عمر 24 سال 8 ماہ تھی اور وہ ضلع اٹک کے رہائشی تھے، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید نے 3 سال 7 ماہ تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔