Tag: خوارج ہلاک

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی بھرپور کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی بھرپور کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

    صوبہ خیبر پختونخوا میں فورسز نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو واصل جہنم کر دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں فورسز نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں لکی مروت، بنوں، میر علی کے علاقوں میں کی گئیں۔

    لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں دو خوارج مارے گئے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔ اس کارروائی میں 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

    میر علی مقابلے میں دو جوان فرحان علی طوری اور صابر آفریدی شہادت کا رتبہ پایا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدانے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ بھارتی پراکسیز اور خوارج کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔ پاک فوج کا علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا موثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

    ادھر ضلع مہمند میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ خوارج کیخلاف کارروائیاں 17 اور 18 دسمبر کو کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیے گئے، فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔