Tag: خواہش

  • شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی خواہش پوری کردی

    شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی خواہش پوری کردی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان 2 نومبر کو 59 سال کے ہو گئے۔ اداکار نے اپنی سالگرہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ منائی، لیکن ایک مداح نے ان سے ملنے کے لیے 95 دن انتظار کرنے کے بعد خصوصی تحفہ وصول کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا شیر محمد نام کا ایک مداح ان سے ملنے کے لیے اداکار کے گھر منت کے باہر 95 دن تک انتظار کر تا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی جانب سے اس فین کو خصوصی تحفہ ملا اور شاہ رخ خان نے اس پرستار سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ اسکے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا یہ مداح 95 دنوں سے ان کی رہائش گاہ منت کے باہر ان سے ملاقات کا منتظر تھا اور بلآخر کنگ خان سے اسکی ملاقات ہوگئی۔

    شاہ رخ کے اس مداح نے بتایا کہ اس مداح کا پسندیدہ فلم کوئلہ ہے، بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ وہ ایک پلے کارڈ شاہ رخ خان کا منتظر رہا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔

  • سب کے ہاتھوں میں چھ انگلیاں، برازیلی خاندان کی فیفا کپ کے حوالے سے عجیب خواہش

    سب کے ہاتھوں میں چھ انگلیاں، برازیلی خاندان کی فیفا کپ کے حوالے سے عجیب خواہش

    برازیل سے تعلق رکھنے والا دی فیملی آف سکس (ایک ایسا خاندان جس کے لگ بھگ تمام افراد کے ہر ہاتھ میں 6 انگلیاں ہیں) کو امید ہے کہ برازیلین ٹیم چھٹی بار فٹبال ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

    ڈاسلوا خاندان کو دی فیملی آف سکس کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کے 15 افراد کے ہر ہاتھ میں 6 انگلیاں ہیں بلکہ کچھ کے تو پیروں میں بھی 6 انگلیاں ہیں۔

    ڈا سلوا خاندان کو توقع ہے کہ قطر میں برازیل چھٹی بار ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگا، اس طرح وہ برازیل کی جانب سے جیتے جانے والے تمام ورلڈکپس کو اپنے ایک ہاتھ میں گن سکیں گے۔

    ڈی سلوا کے خاندان کو اعتماد ہے کہ ان کی ٹیم ان کے توقعات پر پوری اترے گی، یہ خاندان سب سے پہلے 2014 میں برازیل میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران توجہ کا مرکز بنا تھا۔

     ’’دی فیملی آف سکس‘‘ کےنام سے شہرت رکھنے والی ڈی سلوا فیملی نے اضافی انگلیوں کو چھپانے کے بجائے فخر سے دکھانے کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیگرانسانوں سے مختلف بنایا گیا ہے اس پر ہمیں فخر کرناچاہئے نہ کہ افسردہ ہونا چاہئے۔

    واضح رہے کہ برازیل 5 دسمبر کو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ برازیل فٹبال ورلڈکپ کی سب سے زیادہ کامیاب ٹیم ہے جس نے 1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002 میں ورلڈکپ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

    اس خاندان کے 2 افراد 2015 میں جرمنی گئے تاکہ تحقیق میں معلوم ہوسکے کہ اس خاندان کے لوگوں کے ہاتھوں میں 6 انگلیاں کیوں ہوتی ہیں۔

    اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام افراد کے برعکس اس خاندان کے افراد کے ہاتھ زیادہ مسلز اور اعصاب کو کنٹرول کرتے ہیں۔

  • برطانیہ کی 104 سالہ خاتون کی گرفتار ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

    برطانیہ کی 104 سالہ خاتون کی گرفتار ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

    لندن : برطانوی پولیس نے ایک قریب المرگ خاتون نے 104 برس کی عمر میں گرفتار ہوکر اپنی انوکھی آخری خواہش پوری کردی۔

    انسان کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں، وہ مرنے سے پہلے اپنی آخری خواہش کی تکمیل بھی چاہتا ہے جسے اس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    برطانیہ کی ایک قریب المرگ خاتون عینی بروکن برو جنہوں نے پوری زندگی میں کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جب انہیں پولیس افسر نے ہتکڑیاں لگائی گئیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

    خاتون کی گرفتار ہونے کی انوکھی خواہش پوری ہونے کے بعد ان کے عزیز و اقارب کو یقین ہے کہ اب وہ سکون سے اپنی آنکھیں بند کرسکیں گی۔

    عینی بروکن کا کہنا ہے کہ ’میری خواہش تھی کہ مجھے بھی گرفتار کیا جائے، میں 104 برس کی ہوچکی ہوں اور آج تک میں نے کبھی قانون نہیں توڑا‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جلد اکتاہٹ کا شکار ہوجانے والی 104 سالہ خاتون کو جب انہیں گرفتار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن بہت اچھا اور دلچسپ تھا‘۔

    عینی بروکن کا کہنا تھا کہ ہتھکڑیاں لگنے کے بعد ایک مجرم کی طرح محسوس کیا، جس کے بعد میں اور بھی محتاط رہوں گی کچھ کہنے اور کرنے میں لیکن پولیس کا رویہ بہت اچھا تھا۔

    خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں کئیر ہوم کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تھی جس میں ایک عجیب درخواست کی گئی تھی، لیکن ہمارے لیے یہ کام بہت دلچسپ تھا۔

    خاتون افسر کے ساتھی راب کولے کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پہلی مرتبہ کیئرہوم سے کسی کو حراست میں لیا ہے‘۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون ہمیں دیکھ کر حیران ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی کیوںکہ گرفتار ہونا ان کی خواہش تھی۔

  • اچانک بیٹھے بیٹھے کوئی خاص چیز کھانے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

    اچانک بیٹھے بیٹھے کوئی خاص چیز کھانے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

    اکثر اوقات اچانک بیٹھے بیٹھے ہمارا دل کوئی خاص چیز کھانے کو چاہنے لگتا ہے۔ یہ چیز کوئی چٹ پٹی ڈش، کوئی میٹھی شے یا کوئی جنک فوڈ ہوسکتا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟

    دراصل جب ہم کسی خاص شے کی بھوک محسوس کرتے ہیں تو اس وقت ہمارے جسم کو کسی خاص شے کی ضروت ہوتی ہے۔

    اس وقت ہمارے جسم کو درکار معدنیات میں سے کسی ایک شے کی کمی واقع ہورہی ہوتی ہے اور جسم اس کمی کو پوری کرنا چاہتا ہے۔

    تاہم بعض اوقات ہم اس اشارے کا غلط مطلب سمجھ کر نادانستہ طور پر جسم کے لیے مضر اشیا کھا بیٹھتے ہیں۔

    آئیں دیکھتے ہیں کہ مختلف اوقات میں کسی خاص شے کے لیے لگنے والی بھوک کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

    مرغن کھانا

    جب کبھی ہمارا دل مرغن کھانا کھانے کو چاہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے جسم کو کیلشیئم کی ضرورت ہے۔

    ایسے وقت میں پھول گوبھی یا پنیر ہماری اس بے وقت بھوک کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

    مٹھائی

    میٹھا کھانے کی خواہش کا مطلب ہے کہ ہمارے جسم کو میگنیشیئم درکار ہے۔ ایسے وقت میں خشک میوہ جات اور انگور کھانے چاہئیں۔

    نمکین اشیا

    جب کبھی آپ کو نمکین اشیا کھانے کی طلب ہو تو اس وقت دراصل آپ کے جسم کو کلورائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ایسے میں خشک میوہ جات، دودھ اور مچھلی کھانی چاہیئے۔

    تلی ہوئی اشیا

    اگر آپ کا دل بہت شدت سے تلی ہوئی اشیا کھانے کو چاہے تو اس وقت آپ کو کاربن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں تازہ پھل کھانا سود مند ہوسکتا ہے۔

    مستقل بھوک

    ہر وقت بھوک لگنا جسم میں امائینو ایسڈ، زنک اور سلیکون کی کمی کی طرف اشارہ ہے۔ یہ کمی پھل، سبزیوں اور سی فوڈ سے پوری کی جاسکتی ہے۔

  • پریوں کی گزر گاہ ننھے منے دروازے

    پریوں کی گزر گاہ ننھے منے دروازے

    واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں ایک چھوٹا سا قصبہ ایسا ہے جہاں جانے والوں کو ایک حیرت انگیز اور کسی حد تک پراسرار شے نظر آتی ہے۔

    یہ پراسرار شے قصبہ میں جا بجا بکھرے ننھے منے سے دروازے ہیں جنہیں پریوں کا دروازہ یا فیری ڈور کہا جاتا ہے۔

    5

    10

    4

    یہ ننھے منے دروازے دراصل مختلف ریستورانوں، دکانوں یا عمارتوں میں بنائے جاتے ہیں۔ ان کے بنانے کا کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا۔ یہ خوبصورتی اور وہاں موجود بچوں کو بہلانے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور دیکھنے میں یہ بند دروازے کسی فریم کی طرح لگتے ہیں۔

    7

    9

    بعض دروازوں کے اندر ننھی منی سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں اور یہ سیڑھیاں ایک اور بند دروازے پر منتج ہوتی ہیں، اور دیکھنے میں یوں لگتا ہے کہ اس دروازے کے پیچھے واقعی کوئی پری چھپی بیٹھی ہے۔ یہ دیکھنے والے کو ایک پراسرار سے سحر میں مبتلا کردیتا ہے۔

    6

    مشی گن کے قصبے این آربر میں بنائے جانے والے یہ دروازے دراصل ایک رہائشی جوناتھن بی رائٹ نامی فنکار نے بنائے ہیں۔

    2

    اسے اپنے گھر میں بھی ایک ایسا ہی ننھا سا دروازہ ملا تھا جو اس گھر کی تعمیر کے وقت بنایا گیا تھا۔ اس نے اس دروازے کو بے حد خوبصورتی سے سجایا اور ساتھ ہی قصبے کے نمایاں مقامات پر بھی یہ دروازے بنانے کا کام شروع کردیا۔

    3

    کچھ عرصے بعد رہائشیوں نے ان دروازوں کو وشنگ ویل یا خواہشات کے دروازے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔

    8

    ان کا عقیدہ ہے کہ یہاں سچ مچ پریاں آتی ہیں۔ وہ خیر سگالی کے طور پر یہاں ان کے لیے سکے، ڈارئنگز اور دیگر اشیا رکھتے ہیں، اس امید پر کہ شاید ان پریوں کو ان کا تحفہ پسند آجائے اور وہ اپنی جادوئی چھڑی گھما کر ان کا بگڑا ہوا کام بنا دیں۔