Tag: خواہشمند افراد

  • سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

     سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت نے بھرتیوں کیلیے اہم شرط ختم کر دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند اقلیتی برادری کے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔

    اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹے پر نئی بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اقلیتی کوٹے کی ملازمتوں پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کی جائے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری آگئی، وزارت داخلہ کی جانب سے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز کردیا گیا، نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔

    ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کیلئے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، اس بلڈنگ میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔

     ڈی جی پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا، نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اضافی اسٹاف کی تعیناتی سے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔

    پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔ وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • وزٹ ویزے پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    وزٹ ویزے پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

    مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے وزٹ ویزے پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر سنادی ہے۔

    سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وزِٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے۔

    سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق وزِٹ ویزا مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتا، حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ وزِٹ ویزے کے حامل شخص کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوتا۔

    سعودی وزارتِ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش بھی جرم ہے جس پر جرمانہ ہوگا۔

     وزِٹ ویزا  90 دن کا ہوتا ہے اور مدت ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرلینا بھی ضروری ہے، لہذا ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔