Tag: خوبرو اداکارہ

  • ہانیہ عامر کی پنجابی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر کی پنجابی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے پنجابی گانے پر ڈانس کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

    خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے اداکارہ نے پنجابی گانے پر ڈانس کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہانیہ عامر کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے خوب پسند کررہے ہیں۔

    اداکارہ کی ویڈیو ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی ویڈیوز بنا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کی کامیابی کے بعد ہانیہ عامر اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

  • اداکارہ حریم فاروق کا ڈریسنگ اسٹائل توجہ کا مرکز

    اداکارہ حریم فاروق کا ڈریسنگ اسٹائل توجہ کا مرکز

    کراچی: فیشن انڈسٹری میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے، نت نئے ڈیزائن کی ملبوسات متعارف کرائی جاتی ہیں لیکن اس بار 40 سال قبل زیب تن کیا جانے والا ڈریسنگ اسٹائل توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حریم فاروق کو حال ہی میں ہونے والے فیشن شو کے ریڈ کارپٹ پر نئے ڈیزائن کے بجائے ماضی کے مقبول ڈیزائن اور رنگوں کے کپڑوں کے ساتھ دیکھا گیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم فاروق نے پیلے رنگ کی شرٹ اور سفید رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی تھی، 1980 کے مقبول ڈیزائن میں سے ایک تھی جس ایک شولڈر ہوتا ہی نہیں ہے۔

    ون شولڈر شرٹ اور سفید پینٹ کے ڈیزائن کے ساتھ اداکارہ پرکشش اور منفرد دکھائی دے رہی تھیں، اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ اب بھی پاکستان میں ماضی کے ملبوسات بھی مقبول ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’پرچی‘ میں حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

    اس سے قبل وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کرچکی ہیں اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔