Tag: خوبصورتی

  • خوب صورت بچوں اور ڈمپلز کی وجہ کون؟ ماں یا باپ؟

    خوب صورت بچوں اور ڈمپلز کی وجہ کون؟ ماں یا باپ؟

    کچھ لوگوں کا یہ خیال رہا ہے کہ ماں جتنی خوب صورت ہوگی بچے اتنے ہی خوبصورت ہوں گے، لیکن محققین نے ایک ریسرچ اسٹڈی میں کچھ اور انکشاف کیا ہے۔

    سوال یہ تھا کہ بچوں کو خوب صورتی کس سے وراثت میں ملتی ہے؟ یعنی بچے خوبصورتی اپنی والدہ سے لیتے ہیں یا والد سے، محققین نے اس سوال کا جواب معلوم کر لیا ہے۔

    برطانیہ میں ہونے والی ایک ریسرچ اسٹڈی سے پتا چلتا ہے کہ روایتی طور پر چہرے کے پرکشش نقوش جیسے کہ مضبوط جبڑے، گال کی ہڈیاں، اور ناک نقشہ دراصل بچے کو اپنے باپ سے وراثت میں ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ چہرے کی ساخت اور ہڈیوں کی نشوونما سے متعلق باپ کے جینز زیادہ غالب دکھائی دیتے ہیں، اگرچہ دونوں والدین بچے کی مجموعی شکل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم والد کے جینز کا بچوں کے چہرے خد و خال کی بناوٹ میں اہم کردار ہوتا ہے۔

    جسم کیلیے وٹامن ڈی کیوں ضروری ہے؟ تحقیق میں انکشاف

    محققین کے مطابق والدہ سے آنکھوں کی بناوٹ، بال وغیرہ کی خصوصیات بچوں میں منتقل ہوتی ہیں، اور ناک کی شکل اور سائز اکثر ایسی خصوصیات ہیں جو والدین دونوں سے وراثت میں ملتی ہیں لیکن یہ بڑے پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ ناک کی شکل کے لیے غالب جینز باپ سے آنے کا زیادہ امکان ہے۔

    مثال کے طور پر اگر ایک باپ کی ناک نمایاں یا پتلی ہے، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اس کے بچوں میں بھی ایسی خصوصیات ہوں گی۔ جب کہ چہرے کی مجموعی ساخت، بشمول جبڑے کی شکل، گال کی ہڈیاں، اور چہرے کی لمبائی، بھی باپ سے وراثت میں ملتی ہے۔ یہ نقوش جینیات اور ہڈیوں کی ساخت کے امتزاج سے متعین ہوتی ہیں، جن کے مردانہ نسب سے گزرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

    آنکھ کی شکل اور رنگ


    اگرچہ دونوں والدین اپنے بچوں کی آنکھوں کے رنگ اور شکل میں حصہ ڈالتے ہیں، کچھ مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ آنکھوں کی شکل والد کی طرف سے آنے کا زیادہ امکان ہے۔ اسی طرح، آنکھوں کا مخصوص رنگ دونوں کے مختلف جینز سے متاثر ہو سکتا ہے، لیکن سبز یا نیلی آنکھوں جیسے مخصوص رنگ اکثر پدرانہ جینیات سے وابستہ ہوتے ہیں۔

    جلد کا رنگ


    کسی فرد کی جلد کا رنگ اس کی جلد میں موجود میلانین کی مقدار اور قسم سے طے ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر قبول کیا جاتا ہے کہ جلد کا رنگ والدین دونوں سے متاثر ہوتا ہے، لیکن کچھ تغیرات یا رنگت، جیسے کہ صاف یا سیاہ جلد، والد کے جینز سے آنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

    ڈمپل


    ڈمپل وہ پیارے چھوٹے گھڑے ہوتے ہیں جو مسکرانے کے وقت ظاہر ہوتے ہیں، یہ چہرے کی ایک دل کش خصوصیت ہے جو اکثر باپوں سے وراثت میں ملتی ہے۔ اگر کسی باپ کے پاس ڈمپل ہیں تو اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس کے بچوں میں بھی ڈمپل ہوں گے۔

  • خوبصورتی کے لیے انجیر اور زیتون کا استعمال نہایت فائدہ مند

    خوبصورتی کے لیے انجیر اور زیتون کا استعمال نہایت فائدہ مند

    انجیر اور زیتون کو قدرت کی طرف سے دو انمول تحفوں کے طور پر تعبیر کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا، دنوں ہی اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔

    انجیرلذت سے بھرپور سردیوں کی سوغات ایک خشک پھل ہے، اس میں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ زیتون اور انجیر کے تیل میں قدرت نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ وہ انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہوتے ہیں۔

    چہرے، بال اور جسم میں بہترین تبدیلی کے حوالے سے بھی دونوں اجزا آپ کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے ان کے استعمال کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔

    نرم انجیر کے 3 دانے آدھا کپ زیتون کے تیل میں اچھی طرح ڈبو دیں اور اسے 7 دنوں کے لیے چھوڑ دیں۔ ایک ہفتے بعد اس زیتون کے تیل، انجیر اور ایک اخروٹ کو اچھی طرح سے گرائنڈ کرلیں۔

    کِھلتا چہرہ اور اچھے بال
    اس آمیزے کو چہرے اور بالوں دنوں پر لگایا جاسکتا ہے، گرائنڈ کیے ہوئے میٹریل میں سے ایک چمچ لے کر چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے چہرے کو ملیں پھر تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔

    اس عمل سے آپ خود مشاہدہ کریں گے کہ چہرہ تروتازہ اور کِھل اٹھا ہے۔ اسی طرح مذکورہ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں کچھ دیر چھوڑنے کے بعد شیمپو سے سر دھو لیں۔ کم از کم 2 ہفتے تک روزانہ استعمال کرنے پر آپ بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

    یہ آمیزہ کھانے میں بھی فائدہ مند ہے
    زیتون، انجیر اور اخروٹ کا یہ آمیزہ کھانے میں بھی فائدے کا حامل ہے، روزانہ ایک چمچ کھانے سے بواسیر کا مرض جاتا رہتا ہے اس کے علاوہ معدہ اور آنتوں میں جلن کے خاتمے کے لیے بھی یہ مفید ہے۔

  • دنیا کا واحد ملک جہاں لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے

    دنیا کا واحد ملک جہاں لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے

    کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

    ماریطانیہ دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں عورت کی خوب صورتی کا معیار اس کا موٹاپا ہوتا ہے، یعنی موٹی لڑکیوں کو خوب صورت سمجھا اور مانا جاتا ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ ماریطانیہ میں موٹاپا عورت کی خوب صورتی کا واحد اور بنیادی معیار ہے، 55 فی صد مرد یہ سمجھتے ہیں کہ دبتلی پتلی عورت خوب صورت نہیں ہوتی جب کہ 60 فی صد عورتوں کا خیال ہے کہ موٹاپا ان کی خوب صورتی میں اضافے کا باعث ہے۔

    ماریطانیا کے شہری علاقے ہو یا دیہی، وہاں شادی کی عمر کو پہنچنے والی لڑکیوں کو مرغن غذائیں کھلا کے موٹا کیا جاتا ہے، بیش تر گھر والے لڑکیوں کو فربہ بنانے کے لیے گھریلو ٹوٹکے اور بعض اوقات ادویہ کا سہارا بھی لیتے ہیں۔

    ان کا خیال ہے کہ دبتلی پتلی لڑکی کا رشتہ مانگنے کوئی نہیں آتا جب کہ لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

    لڑکی اگر دبلی پتلی ہو تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کا تعلق غریب خاندان سے ہے، دوسری طرف خشک سالی کا بار بار شکار ہونے والے اس ملک میں موٹاپا کھاتے پیتے گھرانے سے ہونے کی نشانی سمجھا جاتا ہے، اس کے لیے لڑکیوں کو زبردستی بھی کھلایا پلایا جاتا ہے۔

    ماریطانیا کے صحافی جمال عمر نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک میں یہ تصور عام ہی نہیں بلکہ بہت قدیم اور تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے، ماریطانیا میں دبتلی پتلی لڑکیوں کو پسند نہیں کیا جاتا جب کہ فربہ خواتین کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    مقامی صحافی کے مطابق ماریطانیہ میں مغرب کے اس تصور کا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ لڑکی جتنی دبتلی پتلی ہوگی اتنی خوب صورت مانی جائے گی۔

  • خوب صورتی کے لیے انتہائی ضروری وٹامن کون سا ہے؟

    خوب صورتی کے لیے انتہائی ضروری وٹامن کون سا ہے؟

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وٹامن ای قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے، یہ ایک ایسا وٹامن ہے جسے نہ صرف کھایا جا سکتا ہے بلکہ اسے خوب صورتی کے لیے بالوں اور جلد پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

    وٹامن ای جلد، ناخن اور بالوں کے لیے فائدہ مند

    وٹامن ای کا استعمال ہماری جلد، ناخن اور بالوں کے لیے بہت کارآمد ہے، اسے خوراک کی شکل میں لینا فائدہ مند تو ہے ہی لیکن اسے بالوں اور جلد پر بھی لگایا جا سکتا ہے، یہ چہرے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ ہائپر پگمینٹیشن کو بھی کم کرتا ہے۔

    اگر آپ اس کا استعمال روزانہ کرتے ہیں تو آپ کے طویل وقت تک جوان نظر آنے کا امکان ہے، وٹامن ای کا تیل خشک جلد والوں کے لیے موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے۔

    استعمال کرنے کا طریقہ

    وٹامن ای آئیل کلینزر کے طور پر بہت مؤثر ہے، وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے کو چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مالش کرنے سے جلد صاف اور ملائم ہو جاتی ہے، ساتھ میں یہ جلد کے کھلے سوراخوں میں موجود تمام گندگیوں کو دور کرتی ہے۔

    یہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے بھی اچھا ہے، اس کے لیے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے وٹامن ای کے تیل سے ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔

    کمزور اور خشک ناخن سے چھٹکارا پانے کے لیے وٹامن ای کے تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    رات کو سونے سے پہلے جلد پر وٹامن ای کے تیل سے ہلکا مالش کرنا بہت فائدہ مند ہے، اسے سیدھے جلد پر لگایا جا سکتا ہے یا آپ اسے ایلو ویرا جیل کے ساتھ ملا کر پورے چہرے پر مالش کرنے کے بعد اسے دھو سکتے ہیں، امید ہے کہ آپ کو بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

    جلد پر داغوں کو ہلکا کرنے کے لیے وٹامن ای کے کیپسول کو سیدھا لگا سکتے ہیں، یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور داغ دھبوں کو ہلکا کرتا ہے۔

    گھر میں دن بھر کام کرنے سے اگر آپ کے ہاتھ خشک رہتے ہیں تو وٹامن ای کے تیل سے ہاتھوں میں ہلکی مالش کرنے سے آپ نمی کو واپس لا سکتے ہیں۔

    وٹامن ای کیپسول سے تیل نکالیں اور اس میں تھوڑا سا شہد ملا دیں۔ جلد پر اس سے مالش کریں، لیکن آپ روزانہ سونے سے پہلے یہ کرنا نہ بھولیں تب ہی آپ کو بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

    وٹامن ای سے بھرپور غذائیں

    سویا بین کا تیل، بادام، مونگ پھلی، ایواکاڈو، اخروٹ، سورج مکھی کے بیچ اور دیگر میوے، انڈے، شکرقند، پالک، سرسوں، شلجم، بروکولی، پپیتا، کدو اور پاپ کارن وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • بالوں کی نگہداشت گرمیوں میں بھی آسان

    بالوں کی نگہداشت گرمیوں میں بھی آسان

    بال آپ کی شخصیت کو خوبصورتی عطا کرنے والا اہم جز ہیں۔ خوبصورت بال کسی کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں، اسی طرح روکھے اور بے جان بال پوری شخصیت کا تاثر خراب کرسکتے ہیں۔

    موسم گرما میں خصوصاً بالوں کی حفاظت و نگہداشت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے جب تیز دھوپ اور گرد و غبار بالوں کو نقصان پہنچانے لگتا ہے۔ لیکن گرمیوں میں بالوں کا خیال رکھنا کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔

    یہاں ہم آپ کو بالوں کی حفاظت کے ایسے ہی کچھ آسان طریقے بتا رہے ہیں جو موسم گرما میں بھی آپ کے بالوں کو دلکش اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

    شیمپو کا کم استعمال

    سر کی جلد سے قدرتی طور پر خارج ہونے والی چکنائی بالوں کو دھوپ سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ انہیں روز دھوئیں گے تو ان کی یہ حفاظتی تہہ ختم ہوجائے گی جس کے بعد آپ کے بال دھوپ کی براہ راست زد میں آجائیں گے۔ لہٰذا روزانہ شیمپو کے استعمال سے گریز کریں۔

    البتہ اگر آپ نے سارا دن دھوپ میں گزارا ہے تو دن کے اختتام پر بالوں کو ضرور دھوئیں کیونکہ دھوپ میں سارا تیل خشک ہوچکا ہوگا اور بال نہایت روکھے ہوجائیں گے۔

    بالوں کو ڈھانپیں

    تیز دھوپ میں نکلنے سے پہلے بالوں کو ڈھانپ لینا بہتر ہے۔ اس سے سورج کی تیز شعاعوں اور گرد و غبار سے حفاظت ہوسکتی ہے۔ ڈوپٹے، خوبصورت اسکارف، پی کیپ، یا ہیٹ سے سر کو ڈھانپا جا سکتا ہے۔

    بالوں کو نم رکھیں

    بالوں کو موائسچرائز کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے کسی اچھی قابل اعتماد کمپنی کا موئسچرائزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اس ضمن میں بالوں پر تیل لگانا بھی مؤثر ہے لیکن اسے ایک دن سے زیادہ بالوں میں نہ لگا رہنے دیا جائے۔ علاوہ ازیں نہانے کے بعد ایلو ویرا لگا کر سادے پانی سے بالوں کو دھو لینا بھی بالوں کو نم اور صحت مند رکھتا ہے۔

    بلو ڈرائی سے بچیں

    گرمیوں میں ہیئر اسٹائلنگ کے لیے بلو ڈرائنگ نہایت نقصان دہ عمل ہے۔

    گرمیوں میں خشک ہوا اور تیز دھوپ کی وجہ سے بال ویسے ہی خشک ہوجاتے ہیں، مزید بلو ڈرائی کرنا انہیں بہت نازک بنا دیتا ہے جس کے بعد یہ سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ نہیں رہ سکتے اور کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔

    کلورین سے حفاظت

    تیراکی کرتے ہوئے سوئمنگ پولز میں ڈالے جانے والے کلورین سے حد درجہ محتاط رہیں۔ یہ بالوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سوئمنگ کرتے ہوئے لازمی طور پر شاور کیپ یا سوئمنگ کیپ کا استعمال کریں۔

    مساج

    سر کی جلد کا مساج دوران خون کو تیز کرتا ہے جس سے بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ سر میں تیل لگا کر مساج کرنے سے تیل بالوں کے تمام حصوں تک پہنچتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    متوازن غذا کا استعمال

    بالوں کو صرف بیرونی طور پر نگہداشت کی ضرورت نہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی حفاظت کی ضرورت ہے۔ بالوں کو جاندار بنانے کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔

    دلیہ، دہی، انڈے، مچھلی اور بادام وغیرہ بالوں کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔ اس کے برعکس جنک فوڈ اور سوڈا مشروبات جسمانی طور پر اور بالوں کے لیے یکساں نقصان دہ ہیں۔

    اس کے علاوہ ذہنی تناؤ سے گریز اور بھرپور نیند بھی بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

  • گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: شہر قائد میں جھلسہ دینے والی گرمی کا سلسلہ جاری ہے ایسے موسم میں خواتین کو بھی اپنی جلد کی شدید فکر لاحق ہوجاتی ہے تاکہ اُن کے حسن اور خوبصورتی میں کوئی فرق نہ پڑے۔

    شہر قائد میں سورج گزشتہ کئی روز سے آگ برسا رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ چند روز بدھ یا جمعرات تک جاری رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث سورج کی تپش بڑھ رہی ہے اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

    ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزے رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ کو گزار سکیں۔

    طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے باوجود خواتین اپنی جلد کی حفاظت کس طرح کرسکتی ہیں، آئیے ہم آپ کو  چند احتیاطی تدابیر بتاتے ہیں۔

    تیز دھوپ انسانی جلد کو  اس قدر متاثر  کر کے اسے خراب کردیتی ہے اور گورا رنگ بھی سانوالہ ہوجاتا ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال (خصوصا افطار کے بعد سے سحری تک)

    براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں

    باحالتِ مجبوری اگر گھر سے باہر نکلنا ہو تو پوری آستین والے کپڑے زیب تن کریں

    اگر گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو چھتری لے کر گھر سے نکلیں اور سایہ دار جگہوں سے گزرتے ہوئے اپنی مذکورہ منزل تک پہنچیں

    ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

     ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے افطار کے بعد اور سحری میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں تاہم اگر باحالتِ مجبوری دھوپ میں نکلنا پڑے تو چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی نشاندہی اور فوری طبی امداد کا طریقہ بھی بتایا جسے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • !اگر فردوس بروئے زمیں است

    !اگر فردوس بروئے زمیں است

    سورج کا ڈھلنا اور طلوع ہونا اپنے اندر بے حد خوبصورتی رکھتا ہے۔ ڈھلتا اور ابھرتا سورج آسمان کو مختلف رنگ عطا کرتا ہے جسے دیکھ کر قدرت کی صنائی کا احساس ہوتا ہے۔

    آج ہم نے دنیا بھر سے ڈھلتے سورج کی کچھ تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بے اختیار پکار اٹھیں گے کہ اگر زمین پر جنت کا وجود ہے تو وہ یہیں ہے۔

    4

    امریکا کا کوئسٹ ہاربر۔

    6

    اسپین کے شہر ویلینسیا کا غروب آفتاب۔

    2

    اسکاٹ لینڈ کا ٹیریل برج۔

    8

    تنزانیہ کا آتش فشانی پہاڑ۔

    9

    یونانی جزیرے سینتورینی پر ڈھلتی دھوپ۔

    5

    امریکی ریاست فلوریڈا کی جھیل کا منظر۔

    3

    آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا غروب آفتاب۔

    13

    جنوبی افریقہ کا سیاحتی مقام کیمپ فگتری۔

    12

    سان فرانسسکو کا بے برج۔

    1

    کیلیفورنیا کا پفیفر بیچ۔

    7

    امریکی ریاست اوریگن میں فینٹم شپ جزیرہ۔

  • کئی سال گزرنے کے بعد بھی سلمان خان ایشوریا رائےکو بھلا نہ پائے

    کئی سال گزرنے کے بعد بھی سلمان خان ایشوریا رائےکو بھلا نہ پائے

    ممبئی: بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی کےدیوانے ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی تعریف کریں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے.

    salman-post-2

     

    جی ہاں بات ہورہی ہے ایشوریا رائے کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بےایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہے سالوں گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں.

    salman-post-1

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اے دل ہے مشکل کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہاہے جبکہ فلم کے ٹیزرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے.

    بالی ووڈ باکس آفس پر حکمرانی کرنے والے سپراسٹار سلمان خان کوبھی ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم کا ٹیزر بھا گیا لیکن اس کی وجہ کوئی اور نہیں اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی تھی جس سے اداکار نظریں نہ چراپائے اور یہی وجہ تھی انہوں نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آخرتک اداکارہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں.

    salman-post-3

    *بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سلمان خان کے حق میں بول پڑیں

    یاد رہے اس سے رواں سال اپریل میں بھارتی اداکار سلمان خان کو خیر سگالی کے تحت اولمپک کھیلوں کا سفیر مقرر کیے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بلآخر ان کی سابقہ دوست سے یہ تنقید برداشت نہیں ہوئی اوراداکارہ نے کھل کر دبنگ خان کے حق میں بیان دے ڈالا تھا.

    salman-post-4

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر کرن جوہراپنی فلم “اے دل مشکل” رواں برس دیوالی کے موقع پرریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا انڈسٹری میں فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث بہت انتظارکیا جارہا ہے۔

  • چند لمحوں میں فطرت کے حسین رنگوں کا سفر

    چند لمحوں میں فطرت کے حسین رنگوں کا سفر

    ہماری فطرت میں ہر چیز اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔ آپ نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا لیکن آپ کے گھر میں موجود پھول پودے دن کے 24 گھنٹوں میں مختلف نظر آتے ہیں۔

    دن بھر سفر کرتی سورج کی روشنی جب مختلف چیزوں پر مختلف اوقات میں پڑتی ہے تو ہر بار اس کا نیا رنگ اور روپ نظر آتا ہے۔ اسی طرح رات کا ہر پہر، اور اس کا ایک ایک منٹ اپنے اندر الگ رنگ سموئے ہوئے ہوتا ہے۔

    انہی رنگوں کو دریافت کرنے کے لیے ایک ہسپانوی فوٹوگرافر نے ان تمام لمحوں کو فلم بند کیا۔ اس کے لیے اس نے ’ٹائم لیپس‘ کی تکنیک استعمال کی۔ اس تکنیک کے ذریعہ کئی گھنٹوں کا منظر تیزی سے گزرتا ہوا چند منٹوں یا سیکنڈز کا رہ جاتا ہے۔

    آسمانی بجلی کیسے گرتی ہے *

    ہسپانوی فوٹوگرافر نے مختلف مقامات پر اپنے کیمرے سے پوری رات یا دن میں کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ کی اور جب نتیجہ سامنے آیا تو فوٹوگرافرز کی ٹیم خود بھی دنگ رہ گئی۔

    ویڈیو میں پوری رات کے دوران چاند اور تاروں کا سفر، بادلوں کا گزر اور ان کی روشنی کے زمین پر پڑنے کے مناظر موجود ہیں جنہیں دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہماری فطرت کے ایک ایک لمحہ میں کتنی خوبصورتی موجود ہے۔

    یہ ویڈیو ایک ہفتہ کے دوران ریکارڈ کی گئی اور اس کے لیے اسپین کے مختلف علاقوں کا سفر کیا گیا۔

    ویڈیو دیکھیں۔

  • خوبصورت لوگوں کی چند عادات

    خوبصورت لوگوں کی چند عادات

    کچھ لوگ ہمیشہ خوبصورت نظر آتے ہیں حالانکہ وہ ظاہری طور پر اتنے حسین نہیں ہوتے۔ اسی طرح کچھ لوگوں کے چہرے کے نقوش بہت اچھے ہوتے ہیں اور وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں لیکن انہیں دیکھتے ہی بیزاریت کا حساس ہوتا ہے۔

    کیا آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہے؟

    خوش و خرم جوڑوں کی کچھ عادات *

    ہماری شخصیت میں ہر چیز کی جھلک آتی ہے، غربت، امارت، تربیت، اخلاق، اندرونی احساسات و جذبات، کسی کے بارے میں خیالات۔ جو لوگ ہر وقت غصہ کرتے رہتے ہیں ان کے چہرے کے تاثرات سخت ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ خوش اخلاقی سے بات کرتے ہیں ان کے چہرے پر ایک نرم سا تاثر ہوتا ہے۔

    ہمیشہ خوش رہنے والی خواتین کے کچھ راز *

    ماہرین کے مطابق ہمارے اندر موجود غصہ،حسد، کینہ پروری، منتقم مزاجی، یا خوش اخلاقی، خلوص یا خوشی کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے۔ بعض لوگ اتنے پرکشش نہیں ہوتے، نہ ہی وہ کوئی شاندار کپڑے پہنتے ہیں، اس کے باوجود ان کی صحبت میں وقت گزارنے کو دل چاہتا ہے۔ جبکہ کچھ لوگ نہایت حسین ہوتے ہیں، ان کی شخصیت بھی خوبصورت لگتی ہے، مگر ان کے ساتھ بیٹھنا آپ میں الجھن اور بیزاری پیدا کردیتا ہے۔

    خوش رہنے کے چند طریقے *

    فرق صرف مزاج کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ہی خوبصورت لگنے والے افراد کی چند عادات مشترک ہوتی ہیں۔ آئیے آپ بھی وہ عادات جانیئے۔

    :بولنے سے پہلے سوچنا

    ls-5

    خوبصورت لوگ بولنے سے قبل سوچتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر بھی کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے ضرور سوچتے ہیں اور حقائق کو پرکھتے ہیں۔ بے تکان بولنا اور بنا سوچے سمجھے بولنا آپ کی شخصیت پر برا اثر ڈالتا ہے۔

    :ناپسندیدہ چیز کا مثبت پہلو دیکھنا

    ls-3

    خوبصورت لوگ کسی چیز کو نا پسند بھی کریں تب بھی اس سے نفرت نہیں کرتے۔ وہ اس میں بھی کوئی نہ کوئی مثبت پہلو ضرور تلاش کر لیتے ہیں۔

    :ان لوگوں سے بات کرنا جن سے کوئی بات نہیں کرتا

    ls-2

    ہر شخص آپ کو کچھ نہ کچھ سکھاتا ہے۔ چاہے وہ کوئی بچہ ہی کیوں نہ ہو۔ آپ کبھی ایسے افراد سے بھی بات کریں جن سے عموماً کوئی بات نہیں کرتا۔ جیسے چھوٹے بچے، آپ کے آفس میں صفائی کرنے والا خاکروب۔ یہ عادت آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا کردے گی۔

    :نئی موسیقی سننا

    ls-1

    پرانی چیزوں خاص طور پر پرانی موسیقی سے چمٹے رہنا عقلمندی نہیں۔ نئی فلمیں دیکھیں، نئی موسیقی سنیں، یہ کچھ نہ کچھ آپ کو سکھائیں گی اور آپ کے علم و تجربہ میں اضافہ کریں گی۔

    :اپنے ’کمفرٹ زون‘ سے باہر نکلنا

    ls-4

    کسی اچھے مقصد کے لیے رضا کارانہ طور پر خدمات سر انجام دیں، کوئی مختلف اخبار پڑھیں، مختلف خیالات رکھنے والے افراد سے ملیں اور ان سے گفتگو کریں۔ یہ ساری چیزیں آپ کی شخصیت کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی اور آپ کو ایک منفرد شخصیت بنائیں گی۔