Tag: خوبصورت بال

  • بالوں کی چمک اور خوبصورتی میں اضافے کیلیے معروف بیوٹیشن کے کارآمد مشورے

    بالوں کی چمک اور خوبصورتی میں اضافے کیلیے معروف بیوٹیشن کے کارآمد مشورے

    گھنے لمبے، چمکدار اور خوبصورت بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے تاہم ان بالوں کی نشونما کو بہتر بنانے کیلیے کچھ ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

    روکھے پھیکے، بے جان بال بہترین شخصیت کو بھی ماند کرسکتے ہیں اس کےبرعکس خوب صورت، جاندار اور چمکدار بال کسی کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    اس سلسلے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشن نبیلہ نے خواتین کو بالوں کو کلر کرنے اور صحت مند بنانے کیلئے چند مفید مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ خواتین اپنے بالوں کا اسٹائل بنانے کیلیے پہلے اس بات پر دھیان دیں کہ آپ کے چہرے کا لُک کیسا ہے؟ آپ کا طرز زندگی کیا ہے بالوں کی بناوٹ کیسی ہے؟ یا آپ کا تعلق کس شعبے سے ہے؟ نبیلہ کا کہنا تھا کہ میں وقت کے ساتھ ساتھ اپنا ہیئر اسٹائل بدلتی رہتی ہوں

    ان کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ سیلون جاکر بال کو رنگوائیں اسی بات کے پیش نظر میرا کہنا ہے کہ گھر میں ہی کنڈیشنر کریں جو ماسک جیسا ہے لہٰذا جب تک آپ سیلون نہیں جاسکتیں اپنے بال گھر میں ہی سنوار سکتی ہیں اور یہ ماسک لگانے کے کچھ دیر بعد آپ بالوں کو دھو لیں۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے، والدہ رو پڑیں

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے، والدہ رو پڑیں

    بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کینسر کے علاج کے لیے اپنے خوبصورت اور گھنے بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب اس ویڈیو میں ان کی والدہ کو روتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، جو کہ بیٹی کے بال کٹنے پر رو رہی تھیں، حنا خان نے بہادری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے بسم اللہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں سے بال کاٹے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اور انہوں نے پُرسکون انداز سے بال کٹوائے لیکن آخری میں ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں، کٹنگ کے بعد اداکارہ کی والدہ نے انہیں گلے سے لگالیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے لکھا کہ آپ ویڈیو کے پسِ منظر میں میری والدہ کے رونے کی آواز سُن سکتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اُن کی بیٹی ایسی تکلیف میں مبتلا ہوسکتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ ویڈیو اُن تمام مرد و خواتین کے لیے ہے جو کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں، میں جانتی ہوں کہ بال کٹوانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ بالوں سے ہی ہر انسان کی خوبصورتی ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو اتنی مشکل ترین جنگ کا سامنا ہے تو آپ کو اپنے بال کھونے پڑیں گے، اگر آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

    حنا خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی، میرا اصل تاج میرے بال نہیں بلکہ میری ہمت، میری طاقت اور میری اپنے لیے محبت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں اپنے بالوں کو اچھی وِگ بنانے کے لیے استعمال کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ مکمل صحتیابی کے بعد، میرے بال واپس اُگ جائیں گے، بھنویں واپس آجائیں گی اور زخم کے نشانات بھی مٹ جائیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی کہانی اور کینسر کے علاج کے اپنے سفر کو ریکارڈ کررہی ہوں تاکہ میری وجہ سے ہر مریض کو ہمت اور حوصلہ مل سکے، ، براہِ کرم! میرے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔