Tag: خوبصورت تحفہ

  • پاکستانی آرٹسٹ کا ترک صدر کیلئے خوبصورت تحفہ

    پاکستانی آرٹسٹ کا ترک صدر کیلئے خوبصورت تحفہ

    لاہور : پاکستانی آرٹسٹ  وقاص احمد نے ترک صدر کیلئے خوبصورت پورٹریٹ کا تحفہ تیار کرلیا اور کہا طیب اردوان ایک عظیم ماں کا عظیم بیٹا ہے، ان کی ٹیم سےرابطےمیں ہوں، پورٹریٹ تحفے میں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ وقاص احمد نے ترک صدر کا والدہ کےہمراہ خوبصورت پورٹریٹ تیارکرلیا، وقاص احمد کا تیار کردہ خصوصی پورٹریٹ ترک صدر کو بھجوایا جائے گا۔

    وقاص احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ طیب اردوان ایک عظیم ماں کا عظیم بیٹا ہے، ان کی ٹیم سے رابطے میں ہوں، پورٹریٹ تحفے میں دوں گا، طیب اردوان آج کے دور کے عظیم مسلم لیڈر اور پسندیدہ سیاسی رہنما ہیں۔

    اس سے قبل وقاص احمدترک صدرسےملاقات میں ان کاپورٹریٹ تیارکرچکےہیں جبکہ مصورہ رابعہ ذاکر نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شان دار پورٹریٹ تیار کیا تھا۔

    واضح رہے وقاص احمدصدرمملکت،وزیراعظم عمران خان،مہاتیرمحمد کے پورٹریٹ بھی تیارکر چکے ہیں، وقاص شائق نے پنسل ورک سے امیر قطر کی پورٹریٹ بنائی تھی ، وقاص شائق نے چارکول اسٹک سے تیار پورٹریٹ میں رنگ بھرے ہیں اور امیرقطر کی 4 فٹ بائی 5فٹ سائز کی پورٹریٹ تیار کی تھی۔

    اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں انھیں گولڈ پلیٹڈ بندوق اور پینسل سے تیار کردہ پورٹریٹ کا تحفہ پیش کیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے شکار بچوں کے لیے خوبصورت تحفہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے شکار بچوں کے لیے خوبصورت تحفہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپتال میں داخل کرونا وائرس کے شکار بہن بھائیوں کے لیے ٹیب لیٹ، چاکلیٹس، ہینڈ سینٹائرز اور پھول بھجوائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا کے شکار معصوم بچوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال میں داخل بچوں کے لیے ٹیب لیٹ، چاکلیٹس، ہینڈ سینٹائرز اور پھول بھجوائے۔

    سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بچوں کو میو اسپتال میں داخل ان کے والد کے ساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہےجہاں بچوں کو ان کے والد کے ساتھ رکھا جائے گا اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بچوں کی صحت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔

    لاہور کے دو چھوٹے بہن بھائی کورونا وائرس کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں دو چھوٹے بچوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔