Tag: خوبصورت مقامات

  • کینیڈین خاتون موٹر سائیکل پر پاکستان دیکھنے نکل پڑیں

    کینیڈین خاتون موٹر سائیکل پر پاکستان دیکھنے نکل پڑیں

    لاہور: کینیڈین سیاح خاتون روزی گیبرئیل پاکستان کی محبت میں مبتلا ہو گئیں، موٹر سائیکل پر پاکستان کے مختلف شہر اور تفریحی مقامات دیکھنے نکل پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق خود کو اکیلی موٹر سائیکل سیاح کہنے والی کینیڈین خاتون روزی پاکستان کے خوب صورت تفریحی مقامات دیکھنے نکلی ہیں۔

    روزی گیبرئیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی تصاویر پوسٹ کر دیں۔

    روزی کا کہنا ہے کہ وہ اب تک مالم جبہ، صحرائے چولستان، قصور اور لاہور کی سیر کر چکی ہیں۔

    قصور میں روزی نے صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار کی زیارت بھی کی، مزار کی خاتون متولی نے ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا بھی دی اور دعا کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

    روزی نے بتایا کہ مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد ان کے احساسات ایک دم تبدیل ہو گئے اور ان پر ایک روحانی کیفیت طاری ہو گئی۔

    خاتون سیاح نے لاہور کی تنگ گلیوں کی بھی سیر کی، ایک تندور والے کو چپاتیاں پکاتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئیں، خود بھی روٹی بنانے کی کوشش کی۔

    روزی گیبرئیل نے بتایا کہ ان کی آخری منزل گوادر ہے، وہ گوادر کی سیر کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    کینیڈین خاتون نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان محفوظ اور پر امن ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے اور مخلص ہیں۔

  • !یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت

    !یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت

    کشمیر جسے جنت نظیر وادی کہا جاتا ہے اپنے اندر بے پناہ حسن سمیٹے ہوئے ہے۔ یہاں نہ صرف قدرتی حسن کی فراوانی ہے بلکہ انسانی ہاتھوں نے بھی یہاں جو تعمیرات کی ہیں وہ قدرتی مناظر کے ساتھ مل کر فن تعمیر کا شاہکار نظر آتی ہیں۔

    یہاں ہم آپ کو کشمیر کے چند ایسے ہی خوبصورت مقامات کی سیر کروا رہے ہیں جو بھارتی بربریت اور ظلم کے باعث دنیا کی نگاہوں سے اوجھل ہیں اور بہت کم پاکستانی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

    :امر محل

    2

    راجہ امر سنگھ کی یہ رہائش گاہ انیسویں صدی میں فرانسیسی ماہرین تعمیرات نے تیار کی تھی۔ اس محل کو اب میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    :شے خانقاہ

    7

    سنہ 1655 میں یہ خانقاہ لداخ کے راجہ دیلدان نام گیال نے تعمیر کروائی۔ اس خانقاہ کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کے باعث اب یہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔

    :شیر گڑھی محل

    3

    شیر گڑھی محل یا ’شیروں کا قلعہ‘ افغان گورنر جوان شیر خان کے نام پر سنہ 1772 میں تعمیر کیا گیا۔

    :مبارک ماندی محل

    1

    ڈوگرا راج کے مہاراجہ ہری سنگھ کا تعمیر کردہ یہ محل ایک طویل عرصہ تک ان کی رہائش گاہ رہا۔

    :گلاب بھون

    5

    سنہ 1910 میں اس محل کو مہاراجہ پرتاپ سنگھ نے تعمیر کروایا۔ اس کے بعد ان کے جانشین ہری سنگھ نے اس کی مزید سجاوٹ و آرائش کی۔

    :لیہہ محل

    6

    کشمیر کے ضلع لیہہ میں سترہویں صدی میں تعمیر کیا جانے والا یہ محل راجہ سنگے نام گیال نے تعمیر کروایا۔

    :ہری نواس محل

    4

    کشمیر پر حکومت کرنے والے آخری راجہ ہری سنگھ کی رہائش گاہ ہری نواس محل۔ یہ محل بیسویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔