Tag: خوبصورت ویڈیو

  • سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

      ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی ایک نعت محفل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک خوبصورت کلام پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ماضی کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی نے اس محفل میں نارنجی رنگ کا فراک زیب تن کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    سعدیہ امام نے چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سعدیہ امام سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

    شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

  • اداکار جنید نیازی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

    اداکار جنید نیازی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار اور تماشا سیزن 2 کے کنٹسٹینٹ جنید نیازی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار جنید جمشید نیازی اکثر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، حالیہ ویڈیو میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ چلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جنید اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، انہوں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ لو میں قیامت تک ہوا تیرا‘۔

    اداکار جنید جمشید نیازی نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکار جنید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار جنید جمشید نیازی نے اپنی بیٹی کو اپنے لیے رحمت اور خوش قسمتی کی چابی قرار دیا تھا، انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ اب وہ پہلے کے مقابلے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں، کیوں کہ ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ بیٹی کے لیے آسانیاں کرنی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جنید جمشید نیازی نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا تھا۔

  • فلک شبیر کی سارہ خان کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

    فلک شبیر کی سارہ خان کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان کی اپنے شوہر و گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    فلک شبیر  نے سارہ خان کے ہمراہ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ نے بلیک رنگ میں خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ گلوکار فلک شبیر 3 پیس سوٹ میں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    اس کے علاوہ اداکارہ سارہ خان نے بھی انسٹاگرام ہر تصاویر شیئر کی ہے، انہوں نے کیپشن میں ’ بی ہائینڈ دا سین‘ لکھا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو لاکھوں مداحوں کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بیٹی کی سالگرہ پر وہاب ریاض نے خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    بیٹی کی سالگرہ پر وہاب ریاض نے خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے لیفٹ آرم پیسر وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی اور محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو کولاج شیئر کیا ہے۔

    انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکیاں اللہ کی بہت بڑی رحمت ہوتی ہیں اور اپنے باپ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتی ہیں‘‘، سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ’’میری گڑیا تمہیں نویں سالگرہ مبارک ہو، میری جان ایشل، برائے مہربانی تمام لوگ ماشااللہ کہیں۔‘‘

    اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ساتھ میں انھوں نے کیک اور دل کے حامل ایموجیز بھی بنائے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وہاب کی طرف سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں انھوں نے بیٹی ایشل کے بچپن سے لے کر اب تک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    فاسٹ بولر کے مداح بیٹی کی سالگرہ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور اچھے نصیب کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق پاکستانی بولر اس وقت پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل کے عہدے پر فائز ہیں، انھوں نے حال ہی میں انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کافی جذباتی بھی ہوگئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم سے کھیلنا چاتے ہیں مگر اب ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی اس لیے وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔